15.10.2026, 10:15pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

میانمار 13 لاکھ روہنگیا مہاجرین کا مسئلہ: ہم پر انگلی نہ اٹھائی جائے، میانمار
29.05.2015, 02:55pm , جمہ (GMT+1)

ڈوئچے ویلے
اقوام متحدہ کی سربراہی میں جنوب مشرقی ایشیاء میں مہاجرین کے مسئلے پر غور وخوض کے لیے ایک اجلاس ہو رہا ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کی بڑی تعداد میں مہاجرت کے تناظر میں میانمار نے کہا ہے کہ اس حوالے سے اس پر انگلی نہ اٹھائی جائے۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں آج جمعہ 29 مئی کو 17 ممالک کے وفود جمع ہیں تاکہ خلیج بنگال میں موجود کشتیوں میں سوار ہزاروں تارکین وطن کے مسئلے کا کوئی حل نکالا جا سکے۔ میانمار اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے یہ ہزاروں مہاجرین انڈونیشیا یا ملائیشیا پہنچنے کے خواہشمند ہیں۔

غیرقانونی تارکین سے متعلق یہ مسئلہ اس وقت بین الاقوامی توجہ کا بن گیا جب تھائی لینڈ نے رواں ماہ کے آغاز میں انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے گروپوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا۔ اس کریک ڈاؤن سے بچنے کے لیے یہ غیر قانونی کام کرنے والے مہاجرین کی کشتیوں کو کھلے سمندر میں بے یار ومدگار چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ بھوک اور مشکل ترین حالات سے دوچار افراد کی تصاویر جب میڈیا کے ذریعے دنیا تک پہنچیں تو عالمی سطح پر اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے دباؤ میں اضافہ ہوا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ ابھی یہ بات واضح نہیں ہے کہ اس ایک روزہ میٹنگ میں جو وزارتی سطح کی بھی نہیں ہے، ہزاروں زندگیوں سے متعلق اس مسئلے کے حل میں کسی پیشرفت کا باعث بن بھی سکے گی یا نہیں۔

اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ادارے UNHCR کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر فار پروٹیکشن، فولکر ترک  نے افتتاحی خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے کو حل کرنا چاہیے جو قتل وغارت گری سے بچنے کے لیے میانمار کے مغربی علاقوں سے کئی برسوں سے مہاجرت اختیار کر رہے ہیں۔بنکاک میں 17 ممالک کے وفود جمع ہیں تاکہ خلیج بنگال میں موجود کشتیوں میں سوار ہزاروں تارکین وطن کے مسئلے کا کوئی حل نکالا جا سکے۔

فولکر ترک کا کہنا تھا کہ اصل وجوہات تک پہنچنے کے لیے ’’میانمار کی طرف سے اپنے تمام لوگوں کی مکمل ذمہ داری اٹھائے جانے کی ضرورت ہوگی‘‘۔ ان کا مزید کہنا تھا، ’’روہنگیا مسلمانوں کو شہریت دی جانا حتمی مقصد ہے۔‘‘

میانمار 13 لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو شہریت دینے سے انکاری ہے اور نہ ہی انہیں ایک باقاعدہ نسلی اقلیت کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔ اس کی بجائے وہ انہیں ’بنگالی‘ کا نام دیتا ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ ہمسایہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی ہیں۔

اقوام متحدہ کے مہاجرت سے متعلق ادارے کے اعلیٰ عہدیدار کے ان الفاظ پر میانمار کے وفد کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا۔ میانمار کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل تِن لِن  کا کہنا تھا، ’’کشتیوں پرسوار غیر قانونی تارکین وطن کے اس مسئلے پر آپ میرے ملک کو الگ تھلک نہیں کر سکتے۔‘‘

تِن لِن کا مزید کہنا تھا کہ فولکر کے یہ الفاظ مہاجرین کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش ہیں اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’بعض مسائل‘ داخلی معاملات ہیں۔


:دیگر مضامین
(27.05.2015)  آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں خاتون کی بچوں کو چھوڑ کر داعش میں شمولیت
(26.05.2015) سید السجادین حضرت امام زین العابدین ۔ پانچ شعبان یوم ولادت
(25.05.2015) ملائیشیا میں درجن بھر خالی کیمپوں میں تارکین وطن کی اجتماعی قبریں دریافت
(23.05.2015) داعش فتوحات ، عراق اور شام کے سرحدی علاقوں میں دوبارہ منظم
(19.05.2015) قیصر نقوی صاحب کی خدمات کے اعتراف میں ریڈیو پاکستان ملتان کی تقریب
(18.05.2015) عشق رسول میں سرشار ام حبیبہ سے ایک ملاقات۔ صدف مرزا
(14.05.2015) منفرد اداکار علاﺅالدین 13 مئی 1983ءکولاہور میں وفات پاگئے تھے
(13.05.2015) نائجیریا میں لڑکیوں کا اغوا، مذہبی تعلیمات کے منافی ہے، مسلم رہنما
(10.05.2015) خیرپور میرس میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی روشنی کا مینار ہے
(08.05.2015) برطانیہ ، 650 نشستوں پر انتخابات ، 1020 خواتین سمیت 3971 امیدوار مد مقابل
(06.05.2015) جناب زینب نے اپنے زمانے کی عورتوں کے لئے تعلیم و تربیت کا ایک وسیع دسترخوان بچھا رکھا تھا
(05.05.2015) برطانیہ کے مسلکی ٹی وی ہر قسم کی زیادتی کے لیئے آزاد ہیں
(05.05.2015) باب العلم لیڈز میں جشن مولود کعبہ کی پرنور محفل منعقد ہوئی
(30.04.2015) کوپن ہیگن میں اقبال اکیڈمی سکینڈے نیویا کی یوم اقبال کی تقریب
(29.04.2015) کوپن ہیگن میں یوم اقبال کی مناسبت سے اقبال اکیڈمی سکینڈے نیویا کی کامیاب تقریب
(28.04.2015) ملت جعفریہ کے علم برادروں سے ایک  مظلوم کا استفسار
(22.04.2015) اولیں ناشرِ اعلانِ قیام پاکستان۔ مصطفیٰ علی ھمدانی کی برسی
(20.04.2015) فقیر راہ نشیں.غلام صابر صاحب سے صدف مرزا کی ایک ملاقات 
(17.04.2015) ایک ملاقات شاعرہ عذرا نازؔ سے ۔ فرخندہ رضوی (ریڈنگ ) انگلینڈ
(10.04.2015) صرف نمائش کے زمانوں میں نہیں ہوں۔ محترمہ  پروین شاہ 



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں