15.10.2026, 12:54am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

31.05.2015, 12:41pm , اتوار (GMT+1)

ARY
پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن آج اتوار کو منایا جارہا ہے اس دن کے منانے کا مقصد تمباکو نوشی سے انسانی صحت کو لاحق خطرات اور اس کے مضر اثرات کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔

اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، واکس اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین تمباکو نوشی کی تباہ کاریوں پرتفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

دنیا بھرمیں تمباکو کے استعمال سے اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان میں تمباکو نوشی پر کنٹرول کے دعوے تو کئے جاتے ہیں لیکن اس میں خاطر خواہ کامیابی نہیں نظرنہیں آرہی ہے۔ سگریٹ، بیڑی، سگار، پان، نسوار اور دیگر کئی طرح سے تمباکو کے استعمال سے منہ، حلق اور پھیپھڑوں کا سرطان پھیلتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوگیا ہے کہ نوے فیصد سرطان کی وجہ تمباکو نوشی ہے۔

پاکستان میں تمباکو نوشی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں ہرسال اضافہ ہورہا ہے،جبکہ دنیا بھرمیں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سالانہ چون لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ انسداد تمباکو نوشی کے لئے حکومت نے سگریٹ کے پیکٹ پر رنگین تصویری تنبیہی پیغامات بھی پرنٹ کرا دیئے ہیں پاکستان دنیا میں ایسا کرنے والا 23واں ملک ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ایسے تصویری پیغامات سے تمباکو نوشی کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگرچہ عوامی مقامات میں سگریٹ نوشی پر عائد پابندی کے نفاذ کیلئے حکومت کی جانب سے وقتا فوقتا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تاہم تاحال ان پر موٴثر عمل درآمد ممکن نہیں ہو سکا۔

آغا خان یونی ورسٹی اسپتال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرجاوید اے خان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’جو لوگ مستقل سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا ہیں ان کے لئے میراپیغام ہے کہ اس عادت کو ابھی ترک کردیں‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ عموماً لوگ سگریٹ نوشی سے متعلق جاری کئے جانے والے انتباہات کو سنجیدگی سے نہیں لیتے لیکن ان کو اندازہ نہیں ہے کہ سگریٹ نوشی کے انسانی صحت پر کس قدر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں‘‘۔

عالمی ماہرین صحت کے مطابق تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے بعد اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ تمباکو نوشی کے باعث مہلک بیماریوں کے پیش نظر حکومت پاکستان نے انسداد تمباکو نوشی آرڈیننس 2002ء کے تحت تمباکو نوشی کی تشہیر پر 31 مئی سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ممبران نے 1987ء میں دنیا بھر میں ترک تمباکو نوشی کا دن منانے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد دنیا بھر کی حکومتوں کو تمباکو نوشی کے مہلک اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کرنے کی جانب توجہ مبذول کروانا تھا جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہرسال اکتیس مئی کو ترک تمباکو نوشی کا دن منایا جاتا ہے۔

:دیگر مضامین
(29.05.2015) موسمِ گرما کی آمد – ڈی ہائیڈریشن موت کا سبب بن سکتی ہے
(26.05.2015) امریکہ میں  دھماکوں کے اثرات سے بچاؤ کے لئے بلاسٹ پروف وال پیپر تیار
(25.05.2015) معروف اداکار رنگیلا ایک عظیم اداکار، گلوکار، ہدایت کاراور مصنف تھے
(22.05.2015) پاکستان کی پہلی اینیمٹڈ فلم 3 بہادر کا ریڈ کارپٹ، نامور شخصیات کی شرکت
(22.05.2015)  ورن دھون نے فلم 'شدھی' میں سلمان خان کی جگہ لے لی
(19.05.2015) جاپان: ’میگلیو ٹرین‘ نے تیز رفتاری میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا
(12.05.2015) ہبل خلائی دوربین کے 25 سال، قدرت کی کاریگری کے نئے راز افشا
(30.04.2015)  دوپہر کے کھانے کے بعد ایک گھنٹہ نیند بچوں کی ذہنی قوت بڑھاتی ہے، تحقیق
(27.04.2015) تراسی سالہ نیپالی کی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی ریکارڈ کوشش ، مہم کا آغاز
(22.04.2015) کیا چکنائی سے بھرپور غذا سے بچوں کی علمی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں؟
(17.04.2015) خوراک میں لیموں کا استعمال کرنا بے حد سود مند ھوتا ھے
(07.04.2015) محققین نے دریافت کیا دودھ دماغ کے لیے بھی اچھا ہو سکتا ہے: تحقیق
(05.04.2015) اسٹرابیری ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے مفید قرار دی جاتی ہے
(03.04.2015) ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ’پروٹین انجکشن‘ ایک سنگ ِمیل ثابت ہو سکتا ہے
(02.04.2015) غذائی ما ہرین کے مطابق کیلا کھا کر بھی سر درد سے نجا ت حاصل کرنا ممکن ہے
(30.03.2015) بد لتا ھوا موسم اور چہرے کی حفاظت ‎رافعیہ گیلانی ۔ 
(19.03.2015) بھارتی فلم حیدر کو لندن کے فلمی میلے میں شامل کرلیا گیا
(13.03.2015) سگریٹ پیکٹس کے 80 فیصد حصے پرتصویری وارننگ شائع کرنا لازمی قرار
(11.03.2015) انگلینڈ میں ہوئی بیویوں کو کندھے پر اٹھا کر بھاگنے کی چیمپئن شپ
(07.03.2015) جلد کی خشکی اور حفاظت - از؛ سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ راجن پور



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں