15.10.2026, 04:35am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

عالمی اخبار کے قاريئن کے لیے  شاھین رضوی کی مسرت مصباح سے گفتگو
08.06.2015, 01:03am , سوموار (GMT+1)

شاہین حیدر رضوی ۔بیورو چیف عالمی اخبار خلیج
حسن و خوبصورتی کی دل کش و دلفریب دینا سے مسرت مصباح کا گہرا ربط و  تعلق ھے  اور ڈیپلیکس  پاکستان اور بیرون ملک  میں  اپنے نام  اور کام کی بدولت پہچانا جاتا ھے ۔پاکستان میں  مسرت مصباح کے  30 بیوٹی مراکز ھیں اور اب بیرون ملک بھی ڈیپلیکس کی شاخوں کا قیام عمل میں آچکا ھے

اپنے بارے میں بات کرتے ھوۓ مسرت مصباح نے کہا کہ انھوں نے  بتایا کہ انہوں نے 25نومبر کو کراچی کے بہت آسودہ حال گھرانے میں جنم لیا ۔  والدین اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے جانے جاتے تھے
والدہ سے یہ جذبہ ورثے میں ملا   ۔انکی بے لوث سماجی خدمات  کو دیکھتے ھوۓ میرے دل میں بھی یہ خیال آیا کہ کچھہ ایسا کام کیا جاۓ کہ لوگ تادیر آپکو یاد رکھیں ۔


انہوں نے انیس سو اسی میں بطور ماھر جمالیات میں نے حسن و خوبصورتی کی دینا میں قدم رکھا میرا شعبہ  تو حسن نزاکت نفاست خوشبو ادا رنگینی  مہکتے گیسو عشوہ و ناز تھا میں اپنے ھاتھوں سے  سادے سے چہروں کو دلکش و خوب رو بناتی تھی  آسائش خوش حالی اسودگی کے باوجود اک دن جب میرے پاس ایسی جلی ھوئ لڑکی لائ گی جس پر اسکے شوھر نے تیزاب ڈال اسکے خوبصورت خودخال والے چہرے کو بدھیبت بنا ڈالا تھا ۔ تو میں نے اسی لمحے  اپنے دل میں عہد کیا کہ ان بدقسمت خواتین کو جو مردوں کےانتقام کا نشانہ بنتی ھیں ۔ آزار اور دکھہ میں مبتلا ان خواتین کو معاشرے کا مفید فرد بنانے میں مدد کرونگی 

میرے ساتھہ اٹلی ، فرانس ،جنوب افریقہ  کے ماھرین شامل ھیں جو نہ صرف جلے ھوۓ چہروں کی سرجری کرتے ھیں  بلکہ ان میں نيے سرے سے زندہ رھنے اور کام کرنے کی بھی امنگ پیدا کرتے ھیں 
 اور مجھے یہ بات بہت تقویت دیتی ھے کہ میں اک بہت مختلف کام کررھی ھوں 

انسانوں کو خاص طور پر اپنے معاشرے میں جو کچھہ خواتین کے ساتھہ ھورھا ھے انکو تیزاب سے جلنے کی آذیت و  دکھ اور تکلیف میں دیکھہ کر بہت افسردہ ھوجاتی ھوں ۔ میری ٹیم انکا علاج کرتی ھے اور انکو روزگار بھی فراھم کرتی ھے 

تیزاب سے جلنے والے چہروں کا علاج بہت  مہنگا ھے  ۔ پاکستان میں اس طرح  کے واقعات بہت زیادہ ھوتے ھیں جب تک ان مجرموں کو سزا نیہں ملے گی ان واقعات میں ۔ اسی طرح اضافہ ھوتا رھے گا  ھم اپنے طور پر جلی ھوئ لڑکیوں کا علاج کروا  کر انکو جاب بھی دلواتے ھیں تاکہ وہ کسی پر بوجھہ نہ بنیں 

ھماری حکومت ان کاموں میں ھماری مدد نیہں کرتی ھے  بلکہ غیر ممالک کی طرف سے ھم کو بہت سراھا جاتا ھے اور ھماری ان خدمات کا اعتراف بھی کیا جاتا ھے ۔جلے ھوۓ بدھیبت چہروں کو دیکھنا ھی بہت دل گردے کا کام ھے آپ تو انکے ھمراہ اپنا بہت  وقت گذراتی ھیں اور علاج میں مدد کرتی ھیں انکو روزگار کے مواقع بھی فراھم کرتی ھیں ۔۔۔۔ 

رنگ خوبصورتی اور خوشبو کی دینا سے ایک بہت مختلف دینا میں جانا کیسا لگا ؟

شاھین یہ ایک بہت دشوار ترین راستہ ھے مگر مجھے ان دکھی خواتین کی مدد کرکے بہت مسرت ھوتی ھے ۔ مسخ چہروں کے علاج کا جذبہ مجھے روحانی خوشی دیتا ھے ۔انکے علاج کی مدت بہت طویل ھوتی ھے علاج بہت مہنگا بھی ھوتا ھے مگر پاکستان میں بہت سارے لوگ ھم کو  بہت ھی خاموشی سے ھماری مدد کرکے ھمارے ارادے  و ادارے کو مضبوطی عطا کرتے ھیں ۔مجھے اچھا لگتا ھے کہ میں بطور سماجی خدمت گار کے طور پر پہچانی جاوں

 رنگ حسن رعنائ کی دینا کے تقاضے ھی دوسرے ھوتے ھیں مسرت آپ نے کہاں سے سیکھا ؟

شوق تھا پھر ایک اداکارہ کے طور پربھی  میک اّ پ کا  بہت شوق و ذوق ھوتا ھے  ۔ میں نے دینا کے بہترین بیوٹی سینٹرز سے خوبصورت چہروں کو حسین ترین بنانے کی ٹریننگ لی اور مجھے یہ اعزآز بھی حاصل ھے  کہ بطور میک اّپ آرٹسٹ بھی کام کیا ھے عالمی سطح پر بھی میرے کام کو بہت عزت و توقیر کی نگاھوں سے دیکھا جاتا ھے 




:دیگر مضامین
(29.05.2015) میانمار 13 لاکھ روہنگیا مہاجرین کا مسئلہ: ہم پر انگلی نہ اٹھائی جائے، میانمار
(27.05.2015)  آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں خاتون کی بچوں کو چھوڑ کر داعش میں شمولیت
(26.05.2015) سید السجادین حضرت امام زین العابدین ۔ پانچ شعبان یوم ولادت
(25.05.2015) ملائیشیا میں درجن بھر خالی کیمپوں میں تارکین وطن کی اجتماعی قبریں دریافت
(23.05.2015) داعش فتوحات ، عراق اور شام کے سرحدی علاقوں میں دوبارہ منظم
(19.05.2015) قیصر نقوی صاحب کی خدمات کے اعتراف میں ریڈیو پاکستان ملتان کی تقریب
(18.05.2015) عشق رسول میں سرشار ام حبیبہ سے ایک ملاقات۔ صدف مرزا
(14.05.2015) منفرد اداکار علاﺅالدین 13 مئی 1983ءکولاہور میں وفات پاگئے تھے
(13.05.2015) نائجیریا میں لڑکیوں کا اغوا، مذہبی تعلیمات کے منافی ہے، مسلم رہنما
(10.05.2015) خیرپور میرس میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی روشنی کا مینار ہے
(08.05.2015) برطانیہ ، 650 نشستوں پر انتخابات ، 1020 خواتین سمیت 3971 امیدوار مد مقابل
(06.05.2015) جناب زینب نے اپنے زمانے کی عورتوں کے لئے تعلیم و تربیت کا ایک وسیع دسترخوان بچھا رکھا تھا
(05.05.2015) برطانیہ کے مسلکی ٹی وی ہر قسم کی زیادتی کے لیئے آزاد ہیں
(05.05.2015) باب العلم لیڈز میں جشن مولود کعبہ کی پرنور محفل منعقد ہوئی
(30.04.2015) کوپن ہیگن میں اقبال اکیڈمی سکینڈے نیویا کی یوم اقبال کی تقریب
(29.04.2015) کوپن ہیگن میں یوم اقبال کی مناسبت سے اقبال اکیڈمی سکینڈے نیویا کی کامیاب تقریب
(28.04.2015) ملت جعفریہ کے علم برادروں سے ایک  مظلوم کا استفسار
(22.04.2015) اولیں ناشرِ اعلانِ قیام پاکستان۔ مصطفیٰ علی ھمدانی کی برسی
(20.04.2015) فقیر راہ نشیں.غلام صابر صاحب سے صدف مرزا کی ایک ملاقات 
(17.04.2015) ایک ملاقات شاعرہ عذرا نازؔ سے ۔ فرخندہ رضوی (ریڈنگ ) انگلینڈ



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں