14.10.2026, 06:59pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تاریخ کی پہلی خاتون وائس چانسلر نامزدہو چکی ہیں
09.06.2015, 08:12am , منگل (GMT+1)


آکسفورڈ یونیورسٹی کی لگ بھگ آٹھ سو سالہ تاریخ میں پہلی بار وائس چانسلر کے عہدے پر ایک خاتون کو نامزد کیا گیا ہے۔ لوئیس رچرڈسن کا انتخاب یونیورسٹی کی 272 ویں وائس چانسلر کی حیثیت سے کیا گیا۔

لوئیس 'سنیٹ اینڈریو یونیورسٹی' کی موجودہ پرنسپل ہیں اس سے پہلے وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر رہ چکی ہیں۔

 انھیں آکسفورڈ یونیورسٹی کی قیادت کی نامزدگی کی کمیٹی کی طرف سے سات سال کی مدت کے لیے ادارے کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، تاہم لوئیس  قانون ساز ادارے کی منظوری کےبعد اگلے سال کے شروع میں اپنا عہدہ سنبھال لیں گی۔

انسائیکلو پیڈیا آکسفورڈ کے مطابق یونیورسٹی کے قیام کی معروف تاریخ نامعلوم ہے البتہ یہاں 1096 سے درس وتدریس کے شواہد ملے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ انگریزی بولنے والی دنیا کی سب سے قدیم یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے

 علاوہ ازیں ابتدائی ریکارڈز بتاتے ہیں کہ یہاں پہلے وائس چانسلر کو 1230 میں منتخب کیا گیا تھا جبکہ اس تقرری کے بعد لوئیس پہلی خاتون وائس چانسلر ہوں گی۔

اس کے ساتھ ساتھ پروفیسر لوئیس  کو سینٹ اینڈریو یونیورسٹی کی پہلی خاتون پرنسپل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

آئر لینڈ سے تعلق رکھنے والی لوئیس رچرڈ سن نے ہارورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور یونیورسٹی آف کیلی فورنیا لاس انجلس سے سیاسیات میں ایم اے کیا ہے۔

انھوں نے دہشت گردی کے خلاف تحقیق کی ہے اور 2006 میں ایک کتاب تحریر کی جس کا نام 'واٹ ٹیررسٹ وانٹ' ہے۔

 گارڈین اخبار سے انھوں نےایک انٹرویو میں کہا کہ آکسفورڈ دنیا کی بہترین جامعات میں سے ایک ہے اور ادارے کی قیادت کا موقع دیا جانا ان کے لیے اہم اعزاز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ' وہ ایک ایسا دن دیکھنے کی تمنا رکھتی ہیں جب ایک خاتون کی تقرری اپنے آپ میں ایک خبر نہیں ہو گی'۔

"میرے والدین کالج نہیں گئے میرے زیادہ تر بہن بھائیوں نے کالج سے تعلیم حاصل نہیں کی ہے اور میری زندگی کی یہ رفتار تعلیم کے بغیر ممکن نہیں تھی لہذا میں دوسروں کو ایسے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہوں جو زندگی میں مجھے حاصل ہوئے۔"

آکسفورڈ یونیورسٹی میں خواتین کی شمولیت کی تاریخ

آکسفورڈ یونیورسٹی میں 38 اتحادی کالج اور تعلیمی محکمے شامل ہیں جو یونیورسٹی کا حصہ ہونے کے باوجود اپنے اندرونی ڈھانچے اور سرگرمیوں پر کنڑول رکھتے ہیں۔ یہاں یونیورسٹی کا کوئی مرکزی کیمپس نہیں ہے بلکہ تمام کالج کی عمارتیں اور سہولیات آکسفورڈ شہر میں بکھری ہوئی ہیں۔

خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں  1879 میں لڑکیوں کے کالج لیڈی مارگریٹ ہال اور سمروول کالج کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے بعد سینٹ ہیوز کالج 1886 میں اور سینٹ ہلڈس کالج 1893 میں اور 1952 میں سینیٹ این کالج قائم کیا گیا۔

اسی طرح پانچ مکمل لڑکوں کے کالجوں میں 1974 میں پہلی بار لڑکیوں کو داخلہ دیا گیا۔ علاوہ ازیں 2008 کے بعد سے آکسفورڈ کے تمام کالجوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کو ایک ساتھ تعلیم دی جارہی ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں مکمل پروفیسر مقرر کی جانے والی پہلی خاتون ایگنیس ہیڈلیم مورلی ہیں۔ جنھیں مانیٹکی برٹن میں 1948ء بین الاقوامی تعلقات کا پروفیسر مقرر کیا گیا تھا۔

اسی طرح 1993 میں ایگزیٹر یونیورسٹی کی پرنسپل پروفیسر مارلن بٹلر کو پہلی بار لڑکوں کے کالج کی خاتون پرنسپل مقرر کیا گیا۔

 اس وقت برطانیہ میں رسل گروپ کی یونیورسٹیوں میں سے تین یونیورسٹیوں میں خواتین کو اعلیٰ قیادت سونپی کی گئی ہے جن میں مانچسٹر یونیورسٹی میں نینسی ارتھ ویل اور لیورپول یونیورسٹی کی پرنسپل جینیٹ بئیر اور امپیریل کالج لندن کی پروفیسر ایلس پی شامل ہیں۔

بشکریہ واءس اف امریکہ

:دیگر مضامین
(08.06.2015) مشہور حدیث ھے کہ حب الدنیا راس کل خطیئۃ " دنیا کی محبت ھر برائی کی جڑ ھے
(31.05.2015) امریکی پولیس ہر روز دو سے زیادہ افراد کو ہلاک کرتی ہے،واشنگٹن پوسٹ
(29.05.2015) قدیم رجواڑے کے مہاراجہ کا تاج ایک 23 برس کے نوجوان کے سرپر
(27.05.2015) وکلاء پولیس تصادم میں قوت کا استعمال غیرضروری خطرے کی گھنٹی ہے
(25.05.2015) معاشرے اور گھرانے کےثقافتی روابط میں خواتین کاکردار ۔۔ از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم
(21.05.2015)  ولادتِ نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک ہو
(19.05.2015) بھارت کےوزیر اعظم نریندر مودی کا سفر ایک شخص کی غیر معمولی کہانی ہے
(15.05.2015) تصویر میں رنگ بھر کر زندگی میں خوشی کے رنگ بھریے
(13.05.2015) صومالیہ میں دو لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار۔ ہلاکتیں ہو سکتی ہیں
(10.05.2015) حضرت عبد القادر جیلانی علیہ رحمہ پر خصوصی تحریر ۔ شمس جیلانی
(06.05.2015) لندن میں سفیر عزا کے زیر اہتمام جشن ولادت امیرالمومنین علی علیہ السلام
(03.05.2015) لندن میں جشن ولادت امیرالمومنین علی علیہ السلام کا اہتمام 
(02.05.2015) تیرہ رجب نفس رسول، باب العلم امیرالمومنین علی علیہ السلام کی ولادت ہے
(01.05.2015) باب العلم لیڈز میں جشن مولود کعبہ کی پرنور محفل
(29.04.2015) عالمی اخبار کے مدیراعلیٰ صفدر ھمدانی کی ڈنمارک  کے کامیاب دورے کے بعد لندن واپسی
(27.04.2015) ٹی وی لنک ، سہارا ریڈیو ، لٹریچر اینڈ کلچر انٹرنیشنل کی انتہائی کامیاب تقریب
(26.04.2015) ‎ٹی وی لنک ، سہارا ریڈیو ، لٹریچر اینڈ کلچر انٹرنیشنل کی مشترکہ تقریب آج اتوار کو
(24.04.2015) شاعر محقق،استاد،دانشور اور عالمی اخبار کے مدیراعلیٰ صفدر ھمدانی ڈنمارک میں
(22.04.2015) اقبال اکادمی اسکینڈینیویا کے تحت ہفتہ 25 اپریل کو ایک منفرد فکری تقریب
(22.04.2015) مفکر پاکستان اور فلسفی شاعرعلامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا یوم وفات اکیس اپریل



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں