14.10.2026, 01:10pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

ماں کا دودھ پینے والےبچے ذہین اور دولت مند ہوں گے: رپورٹ
26.05.2016, 01:04am , جعمرات (GMT+1)

ایک جائزہ رپورٹ میں ماہرین نے پیشن گوئی کی ہےکہ ماں کا دودھ پینے والے بچے بالغ ہونے پر زیادہ ذہین اور دولت مند ہوں گے۔

ماں کے دودھ کے فوائد کے حوالے سے شائع ہونے والےمطالعے میں ماں کےدودھ پلانے اور بچےکی ذہانت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی گئی ہے۔

برازیل کی 'فیڈرل یونیورسٹی آف پیلوٹاس' سے وابستہ محققین نے حاصل ہونے والے نتائج سے اخذ کیا ہےکہ بچہ جتنی دیر ماں کا دودھ پیتا ہے، اس کا بچے کی نشو و نما اورمستقبل پر دوررس اثر پڑتا ہے۔

اس طویل مدتی مطالعے کے مطابق، جن بچوں کو بچپن میں زیادہ دیر ماں کا دودھ ملا، ان کا جوانی میں آئی کیو زیادہ تھا، جبکہ مجموعی طور پر،ان بچوں میں دوسرے بچوں کےمقابلےمیں اعلی تعلیم یافتہ ہونےاور اچھی آمدنی کمانے کے امکانات بھی زیادہ روشن تھے۔

سائنسی رسالے'لینسیٹ گلوبل ہیلتھ۔' کی نئی تحقیق میں محققین نے برازیل کے مختلف سماجی اور اقتصادی خاندانوں کے 1982ء میں پیدا ہونے والے 3,500 بچوں کی 30 سال تک پیروی کی، جس میں میں 12 ماہ کی رضاعت کا موازنہ 1 ماہ سے کم دودھ پلانے کی مدت کے ساتھ کیا گیا۔

تحقیق کاروں نے مطالعے میں رضاعت کےعلاوہ، ذہانت پر اثرا انداز ہونے والے بنیادی عوامل مثلاً بچے کی پیدائش کے وقت والدین کی آمدنی، ان کی تعلیم، موروثی جین، ماں کی عمر، پیدائش کے وقت بچے کا وزن اور دیگرمعلومات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنا تجزیہ پیش کیا ہے۔

محققین نے مطالعےمیں شامل بچوں سےبالغ عمر 30 سال کا ہونے پر ذہانت کا ٹیسٹ لیا۔

مصنفین کےفیصلے کے مطابق ماں کا دودھ زیادہ مدت تک پینے والے بچوں نےآئی کیو ٹیسٹ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس سے پتہ چلا کہ 30 سال کے نوجوان کے زیادہ آئی کیو تعلیم اور آمدنی کا بچے کی دودھ پینے کی مدت کے ساتھ تعلق ہے۔

مطالعے کے نتائج میں محققین نے12 ماہ کی رضاعت کو آئی کیو ٹیسٹ کے 4 اضافی نمبروں کے ساتھ جوڑا ہے، اسی طرح رضاعت کو لگ بھگ ایک سال کی اضافی تعلیم اور برازیلی کرنسی میں 341 ماہانہ آمدنی میں اضافے کےساتھ منسلک کیا ہے۔

ڈاکٹر برنارڈو لیسا یورٹا جو تحقیق کے مصنف ہیں کہتے ہیں مطالعے کی خاص بات یہ تھی کہ یہ نتیجہ تمام سماجی اور اقتصادی گھرانوں میں پایا گیا، جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس کا تعلق صرف تعلیم یافتہ اور امیر خاندانوں کے بچوں پر نہیں تھا بلکہ ہر طرح کے خاندانوں میں یکساں برقرار تھا۔

ڈاکٹر برنارڈو نے تجویز کیا کہ 'ماں کے دودھ میں پائے جانے والے فائدہ مند اثرات کا بنیادی میکانزم دودھ میں موجود بھاری فیٹی ایسڈ کی مقدار میں چھپا ہوسکتا ہے جو بچوں کے دماغ کی نشوونما اور ترقی کے لیے بے حد ضروری ہے'

ڈاکٹر برنارڈو نے خیال ظاہر کیا کہ بچےکا رضاعت کےدوران ماں سے اضافی رابطے میں رہنا بھی اس کی ایک وجہ ہوسکتی ہے یا پھر ہو سکتا ہے دودھ میں موجود ہارمون اور مرکبات کی منتقلی اس ممکنہ فائدے کے ساتھ منسلک ہے۔

:دیگر مضامین
(24.05.2016) اخترمنصور:قندھارسےطالبان کے امیر تک۔ ایک جائزہ
(22.05.2016) نیمئہ شعبان کی رات یا شب برات کی اہمیت احادیث و روایات سے
(20.05.2016) شعبان کا مہینہ کسی طرح بھی رمضان سے کم نہیں ہے
(16.05.2016) امام زین العابدین (ع)کی ولادت 15جمادی الاول اور شہادت 25 محرم ہے
(13.05.2016) شہنشاہ وفاعلمدار لشکر حسینیؑ، قمر بنی ہاشم حضرت عباس علمدار کی سیرت
(11.05.2016) آج نواسہ رسولؐ امام حسین امام حسین علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کادن
(10.05.2016) لاہور میں موجود نواز شریف کی رہائش گاہ رائیونڈ محل
(09.05.2016) بس ڈرائیور کے بیٹے پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ ووٹوں کیساتھ لندن کے پہلے مسلمان میئر
(07.05.2016) کینیڈا: جنگل کی آگ کے باعث ہزاروں افراد کی نقل مکانی
(05.05.2016) درحقیقت شب معراج امت مسلمہ کی شرف و منزلت کی رات ہے.محمد آصف اقبال
(04.05.2016) فن لینڈ میں آرکٹک سرکل پر بنا ہوا ایک منفرد برفانی ہوٹل
(02.05.2016) یکم مئی ہر سال مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے
(30.04.2016) ستائیس کلو وزنی گوبھی کا پھول اگانے کا عالمی ریکارڈ
(29.04.2016) ماہ رجب المرجب ۔ امام جعفر صادق علیہ السلام کی نیاز المعروف کونڈوں کی نیاز
(26.04.2016) بابری مسجد مغل بادشاہ ظہیر الدین محمد بابر کے نام سے منسوب ہے
(25.04.2016) زیب سندھی ایک نفیس انسان اور ادب کی تہزیب کا نمائیندہ ہے
(22.04.2016) علی جو آئے تو دیوارِ کعبہ بھی مسکرائی تھی یا علی کہہ کر
(20.04.2016) فلم سٹار محمد علی کی دسویں برسی۔ یادگار انٹرویو ماہ پارہ صفدر نے کیا
(17.04.2016) پاکستان میں خواتین پر تشدد میں اضافہ باعث تشویش بنتا جا رہا ہے
(16.04.2016) نئی ڈرامہ سیریل ’اڈاری‘ نام ہی نہیں، موضوع بھی منفرد



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں