16.10.2026, 02:17am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

مرس کی بیماری، جنوبی کوریا میں اب تک 10 افراد ہلاک
14.06.2015, 08:33am , اتوار (GMT+1)

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پھیلنے والی سانس کی بیماری ’ایم ای آر ایس‘ کے باعث، اس کے ہاں دسویں موت واقع ہوگئی ہے اور تشویش یہ ہے کہ صورتحال کے اثرات معشیت پر بھی پڑیں گے۔

جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی، ’یوناپ‘ کے مطابق، وزارت صحت و سماجی خدمات کا کہنا ہے کہ حالیہ موت 75 سالہ  ایک ایسے شخص کی ہوئی جو  زبان کے کنسر میں مبتلا تھا اور علاج کے دوران اس وائرس کا شکار ہوا۔

محکمہٴصحت کے حکام نے ایسے مزید 14 کیسز کی اطلاع دی ہے جس کے بعد 20 مئی کو سامنے آنے والے اس وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد اب تک 122 تک پہنچ گئی ہے۔

پھیلتے ہوئے مرض کی وجہ سے کاروبار میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ جنوبی کوریا کو پریشانی ہے کہ وہ وائرس کی روک تھام کے لئے کیا اقدامات کرے، کیونکہ لوگ دکانوں، تھیٹر اور دیگر علاقوں میں جمع نہیں ہو رہے۔

کوریا کے مرکزی بنک نے جمعرات کو شرح سود میں غیر معمولی طور پر ایک اعشاریہ پانچ فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔ بقول گورنر بینک آف کوریا لی جو یول، ’بینک آف کوریا کی مانٹری پالیسی کمیٹی نے آج 25 بنیادی نکات کی بنیاد پر شرح سود میں کمی کی ہے، کیونکہ برآمدات میں کمی اور مشرق وسطیٰ میں سانس کی بیماری پھوٹ پڑی ہے‘۔

حکام کے مطابق، مرض کی شناخت کے بعد وائرس کے شکار مریضوں کو اسپتالوں تک محدود کر دیا گیا، تاکہ وائرس عام لوگوں تک نہ پھیل سکے؛ جبکہ ہزاروں مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، ہزاروں اسکولوں کو بند کردیا گیا اور وبا کے باعث صدر پارک جین ہائی اگلے ہفتے امریکہ کا دورہ منسوخ کرنے  کا سوچ رہے ہیں۔

خوف کی علامت یہ وائرس ہانک کانگ، سمیت ایشیاء کے دیگر ممالک تک پھل  چکا ہے، جس نے رواں ہفتے ہی اس حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کردیا تھا، اور اپنے شہریوں کو جنوبی کوریا کا غیر ضروری دورہ کرنے سے روک دیا تھا۔

:دیگر مضامین
(10.06.2015) پھیپھڑوں کے کینسر کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ’پروٹین‘ دریافت
(05.06.2015) موٹاپے کا شکار افراد اپنی کیفیت کو بیماری سمجھ کر زیادہ کھاتے ہیں، تحقیق
(02.06.2015) پین کلر ادویات دل کی صحت کے لیے خطرناک ہے ۔۔ از؛ فائزہ شاہ 
(31.05.2015) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
(29.05.2015) موسمِ گرما کی آمد – ڈی ہائیڈریشن موت کا سبب بن سکتی ہے
(26.05.2015) امریکہ میں  دھماکوں کے اثرات سے بچاؤ کے لئے بلاسٹ پروف وال پیپر تیار
(25.05.2015) معروف اداکار رنگیلا ایک عظیم اداکار، گلوکار، ہدایت کاراور مصنف تھے
(22.05.2015) پاکستان کی پہلی اینیمٹڈ فلم 3 بہادر کا ریڈ کارپٹ، نامور شخصیات کی شرکت
(22.05.2015)  ورن دھون نے فلم 'شدھی' میں سلمان خان کی جگہ لے لی
(19.05.2015) جاپان: ’میگلیو ٹرین‘ نے تیز رفتاری میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا
(12.05.2015) ہبل خلائی دوربین کے 25 سال، قدرت کی کاریگری کے نئے راز افشا
(30.04.2015)  دوپہر کے کھانے کے بعد ایک گھنٹہ نیند بچوں کی ذہنی قوت بڑھاتی ہے، تحقیق
(27.04.2015) تراسی سالہ نیپالی کی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی ریکارڈ کوشش ، مہم کا آغاز
(22.04.2015) کیا چکنائی سے بھرپور غذا سے بچوں کی علمی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں؟
(17.04.2015) خوراک میں لیموں کا استعمال کرنا بے حد سود مند ھوتا ھے
(07.04.2015) محققین نے دریافت کیا دودھ دماغ کے لیے بھی اچھا ہو سکتا ہے: تحقیق
(05.04.2015) اسٹرابیری ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے مفید قرار دی جاتی ہے
(03.04.2015) ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ’پروٹین انجکشن‘ ایک سنگ ِمیل ثابت ہو سکتا ہے
(02.04.2015) غذائی ما ہرین کے مطابق کیلا کھا کر بھی سر درد سے نجا ت حاصل کرنا ممکن ہے
(30.03.2015) بد لتا ھوا موسم اور چہرے کی حفاظت ‎رافعیہ گیلانی ۔ 



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں