15.10.2026, 09:57pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

پیرس ادبی فورم کے زیر اہتمام پہلا عالمی مشاعرہ ۔ رپورٹ پیرس ادبی فورم
16.06.2015, 12:05am , منگل (GMT+1)

پیرس ادبی فورم



سات جون بروز اتوار پیرس میں واقع بیحد خوبصورت اور دیدہ زیب ہال میں پیرس ادبی فورم کے زیر اہتمام پہلے شاندار عالمی مشاعرہ اور فرانس کی معروف شاعرہ سمن شاہ کے دوسرے مجموعے کلام ہمیشہ تم کو چاہیں گے کی رسم پذیرائی کی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

اس عالمی مشاعرہ میں یورپ بھر سے ممتاز شعراء کرام نے شرکت کی جن میں غزل انصاری ڈیوسبری انگلینڈ، فرزانہ نیناں نوٹنگھم انگلینڈ، راحت زاہد گلاسگو، نعیم حیدر برمنگھم انگلینڈ، عاطف توقیر جرمنی،ارم احمد جرمنی، حافظ احمد اسپین ، جمشید مسرور ناروے،نے بھر پور شرکت کی

محترم جمشید مسرور نے اس تقریب کو صدارت کا اعزاز بخشا

تقریب کا آغاز قران پاک کی تلاوت سے محترم قاری عباس طاہر نے کیا

اور نعت کا نذرانہ محترمہ ستارہ ملک نے اپنی دلکش آواز میں پیش کیا

تقریب کے پہلا حصہ فرانس کی معروف شاعرہ سمن شاہ کے دوسرے شعری مجموعہ ہمیشہ تم کو چاہیں گے کی رسم پذیرائی پر مشتمل تھا

جس کی نظامت کے فرائض ریڈیو پاک سلونا کے ڈائریکٹر حافظ احمد نے بخوبی ادا کیے جس کے لیے پیرس ادبی فورم ان کا بہت مشکورہے

سمن شاہ کی کتاب پر شاعرہ فرزانہ نیناں ، راحت زاہد، غزل انصاری، اور جمشید مسرور نے مقالے پڑھے اور سمن شاہ کی شاعری پر روشنی ڈالتے ہوئے مبارک باد دی

تقریب کے دوسرے حصے میں عالمی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ،مشاعرہ کی نظامت فرانس کے معروف نوجوان شاعر ایاز محمود ایاز نے بہت خوبصورتی سے کی شاعر حضرات غزل انصاری ، توقیر عاطف، فرزانہ نیناں، ارم احمد، جمشید مسرور، نعیم حیدر، راحت زاہدنے اپنے کلام سنا کر خوب داد وصول کی
 
مقامی شعراء میں آصف جاوید آصی، وقار ہاشمی، شمیم خان،ممتاز ملک، عاکف غنی ،نے اپنا کلام سنایا

تقریب کے تیسرے اور آخری حصے میں محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا پیرس کے معروف گلوکار انورحسین طبلہ نواز لطیف خان اور ریاض نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور خوب سراہے گئے
تقریب میں مہمانوں کی خاطر تواضع کا خاص انتظام کوک ٹیل اور ڈنر کی صورت کیا گیا

اس خوبصورت تقریب میں مختلف طبقہ ہائے فکر رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی

آخر میں پیرس ادبی فورم کی صدر سمن شاہ نے تمام مہمانوں ، تمام میڈیا، پاکستان عوامی تحریک کے تعاون کا بہت شکریہ ادا کیا

پیرس ادبی فورم کی پوری ٹیم اور پروگرام کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر ذیشان بٹ کی دن رات کی کاوش کو سراہتے ہوئے پروگرام کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور پیرس ادبی فورم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیرس میں پیرس ادبی فورم نے اردو کی نئی بستی قائم کر دی ہے

:دیگر مضامین
(13.06.2015)  سیّد شاہِد حُسین رِضوی صاحِب کی رِہائِش گاہ پرجشنِ انوارِ شعبان
(10.06.2015) اسپین کے شہر ویلنشیا میں ایک دوسرے پر ٹماٹر پھینکنے کا سالانہ میلہ
(09.06.2015) آکسفورڈ یونیورسٹی کی تاریخ کی پہلی خاتون وائس چانسلر نامزدہو چکی ہیں
(08.06.2015) مشہور حدیث ھے کہ حب الدنیا راس کل خطیئۃ " دنیا کی محبت ھر برائی کی جڑ ھے
(31.05.2015) امریکی پولیس ہر روز دو سے زیادہ افراد کو ہلاک کرتی ہے،واشنگٹن پوسٹ
(29.05.2015) قدیم رجواڑے کے مہاراجہ کا تاج ایک 23 برس کے نوجوان کے سرپر
(27.05.2015) وکلاء پولیس تصادم میں قوت کا استعمال غیرضروری خطرے کی گھنٹی ہے
(25.05.2015) معاشرے اور گھرانے کےثقافتی روابط میں خواتین کاکردار ۔۔ از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم
(21.05.2015)  ولادتِ نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک ہو
(19.05.2015) بھارت کےوزیر اعظم نریندر مودی کا سفر ایک شخص کی غیر معمولی کہانی ہے
(15.05.2015) تصویر میں رنگ بھر کر زندگی میں خوشی کے رنگ بھریے
(13.05.2015) صومالیہ میں دو لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار۔ ہلاکتیں ہو سکتی ہیں
(10.05.2015) حضرت عبد القادر جیلانی علیہ رحمہ پر خصوصی تحریر ۔ شمس جیلانی
(06.05.2015) لندن میں سفیر عزا کے زیر اہتمام جشن ولادت امیرالمومنین علی علیہ السلام
(03.05.2015) لندن میں جشن ولادت امیرالمومنین علی علیہ السلام کا اہتمام 
(02.05.2015) تیرہ رجب نفس رسول، باب العلم امیرالمومنین علی علیہ السلام کی ولادت ہے
(01.05.2015) باب العلم لیڈز میں جشن مولود کعبہ کی پرنور محفل
(29.04.2015) عالمی اخبار کے مدیراعلیٰ صفدر ھمدانی کی ڈنمارک  کے کامیاب دورے کے بعد لندن واپسی
(27.04.2015) ٹی وی لنک ، سہارا ریڈیو ، لٹریچر اینڈ کلچر انٹرنیشنل کی انتہائی کامیاب تقریب
(26.04.2015) ‎ٹی وی لنک ، سہارا ریڈیو ، لٹریچر اینڈ کلچر انٹرنیشنل کی مشترکہ تقریب آج اتوار کو



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں