ساری دینا کے مسلمان رمضان کریم کی آمد و استقبال بہت جوش و خروش سے کرتے ھیں ۔ رمضان کے چاند کو دیکھہ کر ھر پابند صوم و صلاۃ بڑے بھرپور طریقے سے عبادتوں کی طرف راغب ھوجاتے ھیں
رمضان کریم خیر و برکت عبادت و صوم و صلاۃ تزکیہ نفس اور قلبی و جسدی طہارت کا نام ھے
کویت اور دیگر خلیجی ممالک میں جمعرات کو پہلا روزہ ھوا
مشرق وسطی کے گرم ممالک کی طرح کویت میں بھی موسم گرما میں شدید گرمی پڑتی ھے ، کویت میں شدید گرمی کے باعث زیادہ تر تمیراتی اور سخت کام رات کو ھی ھوتے ھیں ۔گرمی کی شدت کا یہ حال ھے دن کے وقت کوئ پرندہ بھی نظر نیہں آتا ھے
اتنے سخت موسم میں بھی روزے داروں کی خوشی اور عبادت کا نور دیدنی ھوتا ھے ۔
کویت میں دینا کے امیر ترین انسان بستے ھیں اھل الخیر بھی ھیں جگہ جگہ بہت کشادہ خمیہ لگے ھوتے ھیں جہاں بہترین ھوٹلز سے افطاری کا اھتمام کیا جاتا ھے اور غریب و ناداروں کے لیے بڑے شاندار طریقے سے مفت افطاری فراھم کی جاتی ھے یہ رسم تو پاکستان میں بھی عام ھے جہاں ھر مسجد میں افطاری کا اتنظام و اھمتمام کیا جتا ھے
یہاں بھی رمضان میں دیگر اسلامی ممالک کی طرح کھلے عام کھانےپینے پر بڑي پابندی ھے کویت میں دن کے وقت سارے ھوٹل اور کھانے پینے کی دکانیں بند ھی رھتی ھیں دیگر مذاھب کے لوگ بھی اس پر سختی سے پابندی کرتے ھیں
کویت میں سات ٪ ھندوھیں اور چھ فیصد
عسیائی ھیں
ایک بدھسٹ ھیں
دو فیصد سکھ ھیں اور 85٪ مسلمان آباد و مقیم ھیں روزہ ایمان والوں پر فرض کیا گیا ھے اور اسکا اجر و ثواب بھی بہت زیادہ ھے ۔ یہ صرف اللہ پاک کی خوشنودی کے لیے رکھا جاتا ھے
کویت میں شدید گرمی پڑتی ھے اس سال رمضان بھی بہت گرم موسم میں آرھا ھے مگر روزداروں کو کسی بھی شدید موسم کی سختی پریشان نیہں کرتی ھے ۔ اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے دینا بھر کے مسلمان شعبان کے مہینے سے روزے رکھنا شروع کردتیے ھيں
کیونکہ روزہ تو نام ھی برداشت و صبر و تحمل حلم کا ھے اللہ پاک کی خوشنودی کے لیے شدید گرمی میں بھوک و پیاس کی شدت کو برداشت کرنا ھی اصل امتحان ھے اھل ایمان سخت گرمی و سردی میں اسی والہانہ جوش و خروش سے رمضان کا استقبال کرتے ھیں
اس ماہ مبارکہ میں اللہ والے اھل ایمان اپنی عبادتوں کو بھرپور طریقے سے ادا کرتے ھیں ۔ دراصل یہ مہینہ نیکی و برکتوں رحمتوں اللہ کے انعام و اکرام کی نوید بھی ھے ۔ رمضان مبارک میں شیطان کو مقید کردیا جاتا ھے گناہ گاروں کے لیے توبہ و استغفار کے دروازے کھول ديئے جاتے ھیں
اس ماہ غفران میں روزے داروں کے لیے اجر و ثواب کی مقدار ومعیار کو بڑھا دیا جاتا ھے ، شہر غفران کی طاق راتوں میں عبادت گذار شب قدر کو پانے کے لیے بے حد و بے حساب دعاوں و عبادتوں کا اھتمام کرتے ھیں رمضان کریم کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں شب قدر کی بشارت دی گی ھے جس میں روزے داروں کو ایک رات میں ھزار راتوں کی عبادت کا اجر و ثواب بھی عطا کیا جاتا ھے
رمضان کریم میں سحری ، افطاری ، تراویح اور عبادت کا لطف ھی کچھہ اور ھے
ھر گھر میں خاص پکوان بنتے ھیں مساجد اور دوستوں اھل محلہ کو افطاری میں شریک و شامل کیا جاتا ھے ، مساجد میں نور اور روشنی آنکھوں کو خیرہ اور دل کو سکون دیتی ھے ، اللہ پاک کا نام ھی دل کو سکون عطا کرتا ھے
رمصان شریف تزکیہ نفس کا مہینہ ھے
رمضان کریم کا ھر دن بخشش وانعام کا دن ھوتا ھے
رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کہلاتا ھے
رمضان کا دوسرا عشرہ مغفرت کہلاتا ھے
رمضان کا تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی
رمضان کے ماہ مبارکہ میں قرآن پاک کا نزول ھوا یہ کویت کی خوبصورت ترین مسجد مسجد الکبیر ھے جہاں ایام صوم و صلاّۃ میں رونق ھی کچھہ اور ھوتی ھے