16.10.2026, 11:59am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » فرخندہ رضوی
 

حکیم  صاحب کا دھاگہ ۔ فرخندہ رضوی کی ایک ہلکی پھلکی تحریر
29.06.2015, 08:12am , سوموار (GMT+1)

فرخندہ رضوی ۔ریڈنگ ۔انگلینڈ
گُھٹی گُھٹی سانسوں ،ذہنی کشمکش ،فضا میں آہوں کا دھواں معاشرے کے اِس دور میں جہاں سانس لینا دشوار ،مزاج کا پُر لطف قصہ تھوڑی دیر کیلئے فضا کو روشن اور ذہنی دباؤ کو کم کر دیتا ہے اور ہنسی کی کھنک اِس ڈوبتے دل کی شرینوں میں خون کی گردش تیز کر دیتی ہے ۔

کئی بار ہر وہ خوبصورت بات دل و دماغ کے گوشے سے اُبھر کر اپنی یاد ہانی کرواتی ہے ۔ایسے ہی ایک بات ہمارے شہر میں ایک حکیم صاحب ہواکرتے تھے ۔انکا چرچا شہر میں ہی نہیں پاس پاس کے ہر گاؤں ایسے جن میں رہنے والے ان کے علاج سے مُستفید ہوتے تھے ۔ان حکیم صاحب کا کمال یہ تھا کہ مرد حضرات سے رو برو بات ہوتی انہیں ایک ہی دن میں فارغ کر دیا جاتا ۔اور عورتوں اور حکیم صاحب کے درمیان ایک پردہ ہوتا ۔حکیم صاحب کا انداز تھا کہ نبض پر ہاتھ رکھتے اور بیماری کی نشاندہی کرتے ۔لوگوں کو ان کی بات پر اتنا یقین جیسے پتھر پر لکیر ۔۔۔

وہ اپنی بھوؤں کو اوپر چڑھاتے ،آنکھوں کے کنچے پورے کھولتے ،شیر کی طرح دھاڑکر بیمار کو مرض بتاتے ۔بس آگے سے مریض کو سوال کرنے کی جُرات ہی نا ہوتی ۔۔عورت کی نبض دیکھنے کا الگ سے طریقہ یعنی ایک میٹر لمبادھاگہ رکھا ہوتا ایک سِرا نبض پر دوسرا حکیم صاحب کے ہاتھ میں ۔عورتیں تو بیوقوف ٹھہریں مگر مرد حضرات بھی اللہ اللہ ۔۔۔۔۔

عورت کو فیلو ہو تو حکیم صاحب کہتے لو جی آج سے یہ فیلو میرا ہوا ۔۔۔عورت اتنے میں ہی ٹھیک

اسی دوران سنا ہے ایک آدمی اپنی بیوی کو لے کر حکیم صاحب کے ہاں حاضر ہوا ۔۔بتایا کہ میری بیوی سارا وقت روتی رہتی ہے کچھ بتاتی نہیں ہم بہت پریشان ہیں ۔حکیم صاحب نے محترمہ کی نبض دیکھی اور خاوند سے بولے کیا یہ کبھی شادی سے پہلے سگرہٹ پیتی تھیں ؟

وہ شخص حیران ہوا۔۔۔نہیں تو

اَب اسے سگرہٹ کی اجازت دے دو تاکہ اپنا غم دھواں میں اُڑایا کریں ۔۔اسے بہت غصہ آیا اور وہ چلتا بنا ۔۔صحت کو زندگی کا حاصل جاننے والے جب ناکامی کی طرف گامزن ہونے لگتے تو وہ حکیم صاحب کو پُل سمجھتے ۔۔سُنا تھا حکیم صاحب کی طبیعت بہت غصے والی تھی اسپیشل عورتوں کے معاملے میں کہ وہ نظر اُٹھا کر دیکھتے ہی نہیں تھے ۔۔کافی وقت ایسے گزر گیا ایک دن معلوم ہوا حکیم صاحب جہان فانی سے کوچ کر گے ہیں ۔حیرت ان کے مرنے پر نہیں حیرانگی کی بات یہ تھی کہ جو عورت کی طرف نظر اُٹھا کر نہیں دیکھتے تھے نبض پر رکھے دھاگے سے چار بیوؤں کے مالک بن بیٹھے تھے ۔سنا ہے جس کو سگرہٹ پینے کا مشورہ دیا تھا وہ بھی ان کی بیوؤں میں شامل تھی ۔۔ایک بیوی خاندان سے تھی چار کو دھاگے سے کھینچ لائے تھے ۔۔۔

:دیگر مضامین
(26.06.2015) ہر شہر کامزاج نرالا ہے ۔ فرخندہ رضوی کی ہلکی پھلکی تحریر
(16.03.2015) شاعرتو شاعر ہوتا ہے ۔ فرخندہ رضوی کی شگفتہ تحریر
(10.03.2015) ہم سب شاہد نفسیاتی مریض بن چکے ہیں ۔از۔۔۔۔ فرخندہ رضوی
(05.03.2015) عورت پر مرد کا حق ملکیت کہاں سے آیا؟ از۔ فرخندہ رضوی
(03.03.2015) گفتگو حلیم  ، پڑوسن اور دو مچھلیاں۔ فرخندہ رضوی کا فکاہیہ کالم
(18.09.2014) اردو اَدب میں خواتین کی کارکردگی ۔ از ۔ فرخندہ رضوی
(10.09.2014)  اصول و ضوابط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔از۔فرخندہ رضوی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں