|
سورہ قدر کا منظوم ترجمہ ۔۔۔۔از ۔۔۔۔ عزیز بلگامی
25.06.2016, 01:03am , ہفتہ (GMT+1)
عزیز بلگامی
سورۂ قدْ ر (منظوم ترجمانی) (زباں پہ )نام سے رب کے ،ہے(’’ قدر کی سورۃ‘‘) ہے مہرباں جورحیم ، اور (منبعِ برکت) (نبیؐپہ ہم نے ہی قرآن کو اُتارا ہے) ( کتابِ نُور، ہدایت کا اِستعارہ ہے) کِیا ہے ہم نے’’ شبِ قدر‘‘ میں اِسے نازل بلاشبہ(یہی شب برکتوں کی ہے حامل) ہے’’ شب یہ قدر کی‘‘کیا؟ کیا ہے آپ کا ادراک؟ (حقیقت اِس کی بتائیں ذرا، شہِؐ لولاک!) ہزار ماہ سے بہتر یہ ’’قدر کی شب‘‘ ہے! (یہ شب تو رحمت و برکت کا اک مرکب ہے) فرشتے، روحِ(امیں ؑ ) ، اُن کے رب کے اِذن کے ساتھ (نزول، مالکِ اُمیؐ لقب کے اِذن کے ساتھ) ہر ایک امر کے ساتھ،اِس میں یہ اُترتے ہیں (کرم سے ،دامنِ اِنسانیت کو بھرتے ہیں) سلامتی ہے یہ شب ،( ربِّ دوجہان کی شب) طلوعِ فجر کی ساعت تلک، امان کی شب
|