14.10.2026, 07:00pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

اقبال نے جو دیکھا تھا سپنا بن گیا پاکستان  ۔ نیاز احمد انصاری فرانس
14.08.2015, 12:07am , جمہ (GMT+1)

نیاز احمد انصاری فرانس
اقبال نے جو دیکھا تھا سپنا بن گیا پاکستان ۔۔۔ تیر ا میرا سب کا یعنی ہم ہیں پاکستان

قربان ہوں تجھ پہ واری جاؤں میرے پاکستان ۔۔۔ تیرا نہ کوئی ثانی ہو گا دیکھ لیا ہے جہا ن

ایسی دھرتی ایسے مو سم جن پر ہم کو مان ۔۔۔ اس دھرتی پہ رہنے والے عجب تیرے انسان

ملک چلے جو لیکر آگے جو بھی سیا ستدان ۔۔۔ کوتاہ بین وہ عقل کے ا ندھے ہر شئے کا فقدان

کوئی نہ منزل اُن کے آگے بس تھا خاندان ۔۔۔ تیر ہدف سے پہلے ٹوٹے ٹوٹ گئی ہے کمان

سینہ زوری رشوت خوری کہاں گیا ایمان ۔۔ ۔ جھوٹے نعرے جیسے روٹی کپڑا اور مکان

ڈاکہ چوری دہشت گردی اغوا برائے تاوان ۔۔۔ بوڑھے بچے مرد یا عورت محفوظ رہی نہ جان

مہنگائی نے مارا اتنا عوام کی نکلی جان ۔۔۔ ٹوٹ گئی الفت کی ڈوری مِٹ گئی پہچان

باری باری لوٹا سب نے جو بھی آیا حکمران ۔۔۔ گروی رکھ دیا ملک ہمارا کھپے پاکستان

بیچے لختِ جگر ماؤں نے جیسے کوئی دکان ۔۔۔ خود کشیاں ہیں لوڈشڈنگ یا ہیں سیلاب زدگان

طرزِ حکومت جو بھی آ ئی اُسی میں تھا نقصان ۔۔۔ ہم پردیسی دیکھ رہے ہیں انقلابِ پاکستان

روکھی سوکھی کھا لیں گے بس امن رہے امان ۔۔۔ آنکھوں میں اُمید خوشی کی چہروں پر مسکان

دُکھ ہجرت کا نیاز بہت ہے کروں میں کیا بیان ۔۔۔ یاد وطن کی لے ڈوبے گی اے میرے یزدان

ملک ہمارا سونے جیسا جس کی اونچی شان ۔۔۔ قائدِ اعظم پھر سے آؤ سنبھال لو پاکستان

:دیگر مضامین
(09.08.2015) کیا یہ انسانی ڈھانچہ آج سے 6500 سال قبل حضرت نوح علیہ السلام کا ہے۔
(06.08.2015) پانی پر بیٹھی عورتیں نہ ڈوبتی ہیں اور نہ ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(04.08.2015) فرخندہ رضوی سادگی اور سچائی کی علمبردار ۔ از۔ شاہین اشرف علی
(02.08.2015) بحریہ ٹاؤن کا ملک ریاض: کلرک سے کھرب پتی بن گیا۔ کیسے؟۔
(31.07.2015)  ڈینش اردو حلقے میں بهی ایک  "" لوکی"" ہے ۔۔۔۔ کون؟
(27.07.2015) امریکی آرٹسٹ نے مونگ پھلیوں سے وہ وہ شاہکار تخلیق کیے ہیں
(25.07.2015) جہنم کی آگ میں بھی مسکرانے والی ارواح۔ ناہید اختر چٹھہ
(21.07.2015) رمضان میں گزشتہ دس سال کی فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
(18.07.2015) دوستوں کی عید اور آپس کی مبارکبادیں ۔۔از : ڈاکٹر نگہت نسیم
(17.07.2015) ہماری عیدیں ۔۔۔مظہرِ اِتحاد یا علامتِ اِنتشار؟۔۔۔۔ از ۔۔۔ عزیز بلگامی
(16.07.2015) آج کا انتخاب۔شب قدر کو رمضان کی آخری طاق راتوں میں تلاش کرنا
(15.07.2015) خود شناسی کے لیئے ماہ رمضان سب سے افضل ہے ۔۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(13.07.2015) مخدومۂ دارین سیدہ خدیجۃالکبریٰ (س) تاریخ سازخاتون
(12.07.2015) شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے ۔۔۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(09.07.2015) انیس رمضان شب ضربت سے اکیس رمضان یوم شہادت تک
(07.07.2015) مولائے کائنات ، فاتح خیبر، امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کا یوم شہادت
(05.07.2015) رمضان ہی میں بدر میں کامیابی اور رمضان ہی میں فتح مکہ ہوا
(01.07.2015) اظہرالمن الشمس حقیقت کہ سیدنا اویسِ قرنی عشقِ رسالت سے معمور تھے
(29.06.2015) مہوش نور کا مقالہ ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم کے افسانوں کا تجزیاتی مطالعہ
(27.06.2015) اہل فلسطین کے رمضان المبارک کےمعمولات کیا تھے؟یادوں کے جھروکوں سے!



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں