انگلینڈ کے شھر ڈربی میں یوم پاکستان کے موقع پر ایک پر جوش تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس سلسلے میں بڑی خوبصورت و پروقار تقریب پاکستانی کمیونیٹی سینٹر میں منعقد ہوئی۔
تقریب کا آغاز صبح دس بجے تلاوت قران پاک سے ہوا جومحمد عبدالرحیم نے کی جس کا ترجمہ اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں کیا ۔ اور نعت رسول مقبول آدم علی نٖے پڑھی۔
اس کے بعد پرچم کشائی کی تقریب قومی ترانے کے ساتھ کی گئی اور ترانے کے بعد ۱قیام پاکستان کا اعلان جو کہ ۱۴ اگست ۱۹۴۷ کی رات ۱۲ بجے جناب مصتفی علی حمدانی صاحب نے کیا تھا اس کی ریکاڈنگ حاضرین کو سنوای گی جس کوسب نے بھت احترام سے سنا ۔ پھرحافظ مولانا فضل احمد قادریصاحب، جناب شوکت لمل صاحب اور محترم صفدر ھمدانی صاحب نے اپنی تقاریر میں اس دن کی اھمیت پر روشنی ڈالی۔ اسکولوں کے بچوں نے جو پاکستانی پرچم کو بلند کیے ھوئے تھے ، سبز و سفید رنگ کے دلکش کپڑوں میں ملبوس ، چہروں پر اپنے پیارے وطن سے محبت کی سرخی اور عزم لیے ملی نغموں پر شاندار پرفارمنس دی جس کی تیاری ڈاکٹر شبانہ اور ڈاکٹر خالد حمید نے کرائی تھی جس کی داد انہوں نے سب سے وصول کی ۔
بچوں نے پاکستان کے مشھور مقامات اور مشھور شخصیات کے حوالے سے معلوماتی پاور پواینٹ بھی پیش کی جس کے بعد حازرین سے سوالات پوچھے گے۔
تقریب کے اختتام پرچیرمین پاکیستانی کمیونیٹی سینٹر یمقوب صاحب اورجناب منور حسین چوھدری نے روزھل جمع مسجد کی نماندگی کرتے ھوے پروگرام میں حصہ لینے والے بچوں میں سرٹفکیٹ تقسیم کیے۔ اور جناب اختر حسین چٹھہ نے منتظمین میں گلدستے پیش کیے جنابہ مسز ارسلان نے اختتامی تقریر کی اور پروفیسر ارسلان صاحب نے کیک کاٹا جس پر حاضرین میں موجود بچوں نے ان کا ساتھ دیا۔
اس تقریب کا انتطام ناھید اختر چٹھہ نے ڈاکٹر شبانہ کی معاونت کے ساتھ کیا اور ڈاکٹر خالد حمید نے تیاریوں میں مرکزٖی کردار ادا کیا، پروگرام کی کمپرینگ زینب امین نے کی اور جناب خلیل باجوہ نے ریڈیو اخلاص کی نماؑندگی کرتے ھوے سٹیج اور ھال میں ساونڈ سسٹم کا انتظام سنبھالا۔ ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود تقریب میں خواتین بچوں اور مرد حضرات بہت زیادہ تعداد میں موجود تھے ۔
رفریشمنٹ کا اہتمام پاکیستانی کمیونیٹی سینٹر کی طرف سے تھا جس کو سب نے بہت پسند کیا ۔
ہر چہرہ شاد تھا ۔آزادی کی اس پروقا تقریب میں سب کی شمولیت بے حد خوشی اور اطمینان کا باعث تھی۔ خاطر مدارت کے بعد ناھید چٹھہ نے ہر ایک کا شکریہ ادا کیا
اس خوبصورت اور باوقار تقریب کے انعقاد پرخاص طور پر ڈربی میں نامنٹن اور پیٹری ایریا کے کونسلر جناب جہانگیر خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی سرپرستی میں یہ اہم تقریب منقعد ہو سکی اور اس تقریب کی کامیابی پر تمام شرکاء نے تمام متظمین کو مبارک باد دی اور محترم کونسلر کا شکریہ ادا کیا ۔