15.10.2026, 11:22am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » ڈاکٹر نگہت نسیم
 

اللہ پاک کاہلوں کی دعائیں نہیں سنتا۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
27.07.2016, 01:02am , بدھ (GMT+1)

ڈاکٹر نگہت نسیم
دوستو!
میں نے جب سے یہ پڑھا ہے کہ اللہ پاک کاہلوں کی دعائیں قبول کرنا تو دور کی بات سنتا تک نہیں تو اپنی زات میں شرمندہ سی بیٹھی ہوں اور سوچ رہی ہوں کہ اللہ پاک کے نزدیک کاہلی کیا ہے جس کو اختیار کرنے سے وہ ہماری طرف دیکھتا تک نہیں ۔ اسی تلاش میں بہت کچھ پڑھ ڈالا ۔۔ ۔۔ لیکن وہ نہ ملا جو مجھے چاہیئے تھا ۔ آجکل میں اپنی جان عزیز دوست شاہین اشرف علی جسے پیار سے میں دلاری کہتی ہوں ،اس کی بھیجی ہوئی کتاب دوقران " پڑھ رہی ہوں، سو وہی کتاب ٹھا لی اورمیری خوشی کی انتہا نہ رہی جب مجھے اپنی تلاش کا سرا مل گیا ۔۔۔۔
صاحب کتاب " جناب ڈاکٹر غلام جیلانی برق" لکھتے ہیں ۔۔۔
" دنیا کی تمام بد اخلاقیوں اور زلتوں کی وجہ جہالت ہے اور جہالت کی وجہ سستی اور کاہلی ہے ، اسی لئے خدا کی تعزیرات میں سب سے بڑا جرم کاہلی ہے ۔ آج جہاں جہاں مسلمانوں کی حکومت ہے ، جہاں قلم ، پنسل ، کاغذ دستیاب ہیں وہاں " علم " حاصل کرنے کا کیا تصور ہے ۔ یہی نا کہ ہر جمعہ کو بھانت بھانت کی تقریریں سن لیں اور رنگ برنگے فقہی مسائل پر مختلف آراء سنیں اور اپنی راہ لی ۔۔ کیا یہ علم ہے ؟

نہیں میرے عزیز دوستو ۔۔ یہ علم نہیں ہے ۔۔۔ خانقاہوں سے اللہ ہو کے نعرے بلند کرنا انتہائے علم نہیں ہے ۔ فقہ کی چند کتابیں پڑھ لینا انتہائے علم نہیں ہے ۔۔۔۔
معراج علم تو یہ ہے کہ ہم لوگ پہاڑوں ، دریاؤں ، دھاتوں ، پلوں ، ریلوں ، توپوں ، جہازوں ، طیاروں ، اور ٹینکوں کا علم حاصل کریں ۔۔۔ یہ مادہ پرستی نہیں ہے اور نہ ہی دنیا طلبی ۔ یہ اللہ پاک کی عطا کردہ نعمتیں ہیں اور ہمیں ان کے بارے علم حاصل کرنا ہے۔ ہمیں اس تصور سے باہر آنا ہے کہ دنیا کا علم حاصل کرنا غیر اسلامی ، غیر فطری ، غیر قرانی اور غیر خدائی ہے ۔ قران پاک کی سیکنڑوں آیات ہیں جو ہمیں ان علوم کے بارے متوجہ کر رہی ہیں ۔ چونکہ ہم نے قران پاک ترجمے اور تفسیر سے نہیں پڑھا بلکہ سنی سنائی باتوں سے جانا ہے یا پھر جو ہمیں ہمارے بڑوں نے ہمیں بتایا یا ملاں مولوی نے جو کہا اس پر یقین کر لیا ۔
دوستو !
دین و دنیا کے علوم کی اسی غلط تعریف نے مسلمانوں کو " غلام " بنا رکھا ہے ۔ اس غلامی سے نجات کے لیئے نہ تو صدر امریکہ کو برا کہنے سے مل سکتی ہے اور نہ ہی اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ سے مسلہ حل ہو سکتا ہے اور نہ ہی لمبی لمبی دعائیں مانگنے سے کچھ حاصل ہو سکتا ہے ۔۔ کیونکہ " اللہ کاہلوں کی دعائیں نہیں سنتا " ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خدا راہ ۔۔ آنکھیں کھولیئے دل و دماغ ، آنکھوں اور کانوں کو استعمال کیجئے اور دیکھئے کاہلوں کا کیسا عبرتناک انجام ہوا اور باعمل اقوام کیسی کامیاب ہوئیں ۔

کاہلی سے نجات ، علم حاصل کرنے کی جستجو اور عمل میں دیانتداری ہی ہمیں غلامی سے نجات دلوا سکتی ہے ۔
کدھر کو جائیں گے اہلِ سفر نہیں معلوم
وہ بد حواسی ہے اپنا ہی گھر نہیں معلوم
(انتخاب )
ڈاکٹر نگہت نسیم

:دیگر مضامین
(18.07.2016) ہم میتیں اور لاشیں بیچنے والے لوگ ہیں۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(10.07.2016) مینڈیلا ڈے ہو سکتا ہے تو ایدھی ڈے کیوں نہیں ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم‎
(06.07.2016)  ہائے ڈینائل میں  ڈوبی  مسلمان قوم ۔۔۔ از: ڈاکٹر نگہت نسیم 
(04.07.2016) باضمیر اہل قلم کا دہشت گردی کے خلاف قلمی جہاد جاری ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(16.06.2016) فیس بُک کےادبی بونے اپنے قد سے بھی آگاہ نہیں۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(12.06.2016) میں “ کاپی پیسٹ زندگی “ کیوں گزاروں . ڈاکٹر نگہت نسیم 
(30.05.2016) دین سے نفرت پیدا کرنے والے شیرانی جیسے ملا مولوی ہیں۔از: ڈاکٹر نگہت نسیم
(20.05.2016) شہوت کا بےلگام گھوڑا ۔۔ یہ ہے آج کے مسلمان مرد کا چہرہ ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(13.05.2016) اردو شاعری کیا صرف عروض کا نام ہے۔از ؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(29.03.2016) تازہ غم ۔۔۔ تازہ کالم ۔۔۔۔از: ڈاکٹر نگہت نسیم ۔ سڈنی 
(15.03.2016) کردار سازی کیوں اور کیسے ممکن ہے ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(08.03.2016) معاشرہ امیر کو عزت کی نگاہ اور غریب کو حقارت سے کیوں دیکھتا ہے؟از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم
(04.01.2016) صدیوں بعد بھی نہ ہم بدلے اور نہ ہماری خونی تاریخ ۔ از ؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(01.01.2016) مجھے اس برس شجر ثمر بار بننا ہے ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(25.12.2015) میرے خدا یہ ترے کرم کی نشانی ہے ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(29.11.2015) ہائے میری غمگسار ، خبر گیر ، دلدار ماں‌۔۔۔۔۔۔ از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم 
(15.11.2015) خوشبو ؤں کے دیس میں خون و بارود کی بارش ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(06.11.2015) گوگو گا گے گا ، اتنا بھاگے گا ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(25.10.2015) نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام اتحاد کی علامت ہیں۔ از۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(19.10.2015) بچے ، والدین اور اساتذہ ایک تکون ہیں ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں