سنو ۔۔۔ !
اب تم آزاد ہو
خوشی خوشی نئی زندگی شروع کرنا
اپنی ماں سے کہنا
وہ تمہارے لیئے
عزت والی
عقل والی
کئی لڑکیاں ڈھونڈ دیں
اور ۔۔ سنو ۔۔!
جب تم
ان میں سے
کوئی لڑکی لانا چاہو
تو ۔۔۔ وہ لے کر آنا
جو نا تم سے
روٹی مانگے اور نا کپڑے
اور ۔۔ نا ۔۔ ہی ۔۔
رہنے کو
دل میں جگہ چاہے
خداحافظ ۔۔۔
ڈاکٹر نگہت نسیم
(مقام فکر :
عالمی ادارہ صحت کے شعبہ دماغی صحت کی ڈائریکٹر شیکھر سیکسینا نے جنیوا میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر 40 سیکنڈ پر دنیا میں ایک خودکشی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال 15 لاکھ افراد کی اموات ہوتی ہیں جن میں آٹھ لاکھ افراد خودکشی سے مرتے ہیں۔ پاکستان میں ایک لاکھ افراد میں سے سالانہ 9.3 افراد خودکشی کرتے ہیں، اس میں خواتین کی تعداد مردوں کی نسبت زیادہ ہے)