|
کبھی نہ جھک سکوں نہ غلام ھوں اپنی خواہشوں سے
23.08.2015, 09:35am , اتوار (GMT+1)
آسیہ رسول مرزا
مجھے سونپ دے صبروِاستقامت تو یاپھر کوئی رونمائی کا انکشاف دے مجھ پر منزل کے راستے منکشف کر دے میرے رب مجھے استحکام عطا کر میں سنور جاؤں , میں سنبھل جاؤں مجھے میرے رب کوئی ایسا انعام عطا کر دے کوئی ایسا آئینہ مجھے سونپ دے کہ میری سچائیاں رہیں میرے روبرو کبھی نہ جھک سکوں نہ غلام ھوں اپنی خواہشوں سے مجھے خواہشوں پر فتح عطا کر دے مجھے ایسا کوئی طلسم عطا کرکہ اپنی میں کو میں مِٹا سکوں وئی ایسی مجھے تو آنکھ دے جو میرے ضمیر کو عیاں کرے میں اپنے نفس کی جنگ لڑ سکوں یاآللہ !! مجھے ایسی ہمت تو عطا کردے....
|