16.10.2026, 11:42am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار ادبیات
 

بابوں میں پائی جانے والی وبا ۔ از ۔۔ ممتازملک. پیرس
26.08.2015, 08:25am , بدھ (GMT+1)

ممتازملک. پیرس
ساری زندگی محبتیں مشقتیں کر کے ہر ہر طریقے سے مال بنایا ہے. بیویوں کو صبر شکر اور تسبیح کے راستہ دکھا کر اب جب بیرون ملک خصوصا اوریورپی بابے بالعموم بیوی بچوں کے ہوتے ہوئے بھی پاکستان جا جاکر سہرے باندھ رہے ہیں .

اپنی جانب سے ان بابوں کو اپنی بیویوں سے بہت شکایتیں ہیں جن کا ازالہ یہ کسی نوعمر لڑکی کی ذلفوں کی چھاؤں میں بیٹھ کر کرنا چاہتے ہیں۔ یہ جانے سوچے بنا کہ اس پرانی بیوی کو بھی ان کی کس کس بات یا حرکت سے کیسی کیسی گِھن آتی ہو گی لیکن وہ اسی گھر میں میں ان کی ساری حق تلفیوں کے باوجود اپنے بچوں کے لیئے خاموشی سے زندگی گزار رہی ہے ۔ کہ ہمارے منافق معاشرے میں میاں نے دس شادیاں بھی کی ہوں تو اسے "مرد ہے "کہہ کر نطر انداز کر دیا جاتا ہے جبکہ عورت کسی مرد کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لے تو سب سے پہلے اس کے کیریکٹر کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں ۔ یہ جانے بنا کہ اسے بھی حق اللہ ہی نے دیا ہے اپنی عذاب ناک زندگی سے چھٹکارا پانے کا ۔

یہ صورت حال عام طور پر بچوں کی شادیوں کے معاملات میں دیکھی جا سکتی ہیں ۔ اس بیوی کی ضرورت پر یا بیماری پر یا کسی شوق پر خرچ کرنا تو فضول خرچی ہو سکتا ہے جو آپ کے ایک ایک انداز سے آپ کے اگلے قدم کو جان لیتی ہے ۔ لیکن ایک نوعمر بیٹیوں جتنی عمر کی لڑکی کی ہزاروں نازیبا فرمائشیں بھی گراں نہیں گزرتی ہیں ۔ شاہد معاملہ کسی پردہ پوشی کا ہو سکتا ہے ۔ ظاہر ہے محبت کی چڑیا کا تو وہاں گزر ہو ہی نہیں سکتا ۔ ان کا ناقص خیال ہے کہ یہ ان کا کوئ کارنامہ ہے کہ وہ  جوان کم عمرلڑکیوں سے شادی شادی کھیل رہے ہیں بیس بیس پچیس پچیس سال کے فرق سے کھیلے جانے والے اس ڈرامے میں کسی بھی جانب سے وفاداری  یامحبت بلکہ تھوڑا اور آگے جائیں تو عزت کا بھی کوئ تعلق نہیں ہوتا .

 بابا جی کی جیب سے مال اور لڑکی کے دماغ سے لالچ نکال دیاجائے تو یہ رشتہ دھڑام سے منہ کے بل آ گرتا ہے .کسی نے ایسے ہی بابے سے شادی کرنے والی نوجوان لڑکی سے پوچھا کہ آپ نے اس باپ کی عمر والے بابے سے شادی کیوں کی ؟تو وہ اٹھلا کے بولی

ویکھو جی ، بابے سے ویاہ کرنے کے سب سے بڑے دو فیدےایک تو ان کی اِن کمدوسرے ان کے دِن کم سوچئے تو جنہیں یہ "دِن "کم بابا سمجھ رہی ہوتی ہیں اکثر وہ بابا اس لڑکی کو بھی اپنے ہاتھوں قبر میں اتار جاتاہے کہ بابوں کی گارنٹی کون دیگا . یا شاید اس لڑکی کی لکھی اسی کے ہاتھوں تھی. ایسے ہی ایک بابا جی سے محلے میں لڑکیوں کو آنکھوں آنکھوں میں تاڑنے پر کسی نے پوچھا کہ

بابا جی آپ کو شرم نہیں آتی'' لتاں تہاڈیاں قبر وچ تے ایسیاں حرکتاں ...''

و بابا بے شرم بولا ''لتاں قبر وچ نے منہ تے حالی باہر اے...''

یہ بابے پاکستان میں نوعمر بیوی چھوڑ کر اسے اتنی رقم بھیجتے ہیں جو شاید اپنی عمر کی اپنے بچوں کی اماں کو دس سال میں بھی نہ دی ہو . اور وہاں اس مال پر اس لڑکی کا پورا خاندان عیش کرتاہے . اور بابا جی کو ایک  ہنی مون پیریڈ کی نام نہاد بیوی مل جاتی ہے.

سچ کہیں تو اگر وہ لڑکی پاکستان میں کسی گناہ میں بھی مبتلا ہو رہی ہے تو یقینا اس کے ذمہ دار یہ ہی بابا جی ہے . اس پر طُرّہ یہ کہ دونوں کی ضروریات الگ ، خواہشات الگ،شوق الگ.ایک کو چائینیز پسند تو دوسرے کو گردے کپورے ، ایک کو کیک کھانا ہے تو دوسرے کو چینی سے پرہیز شوگر فری ، ایک کو برف کا گولہ کھانا ہے تو دوسرے کو کھانسی کا سیرپ .کون سا سمجھدار آدمی اپنی زندگی کیساتھ ایسا مذاق کرنا پسند کریگا. ساتھی ،دوست ، بیوی اور ہمسفر جتنا پرانا ہو تا ہے اتنا ہی آپ اس کو اور وہ آپ کو سمجھنے لگتے ہیں . ایک دوسرے کی عزت اور خواہشوں کا احترام کریں تو یقین جانیئے

آپ کو اپنے جیون ساتھی میں کبھی کوئ عیب نظر نہیں آئے گا اور آئے بھی تو یہ سوچیں اور گِنیں کہ اس میں کوئ تو ایسی بات بھی ہو گی جو آپ کو بہت اچھی بھی لگتی ہے .اسی بآت کی محبت میں ایک دوسرے کو اپنی اپنی زندگی میں سانس لینے کی جگہ دیتے رہیں گے اور سال بھر میں چند روز یا چند ماہ ایک دو سرے سے الگ رہ کر دور رہ کر بھی دیکھیں آپ کو ایک دوسرے کی ایسی بہت سی باتیں معلوم ہوں گی جو آپ کو ایک دوسرے سے مزید محبت دلائیں گی .اور اپنی پرانی بیوی یا شوہر سے بھی آپ کو اپنا رشتہ نہ تو پرانا لگے گا اور نہ ہی بوجھ محسوس ہو گا. یہ بات صرف دو میاں بیوی کے بیچ ہی محدود نہیں ہوتی بلکہ اس رشتے کے اثرات آپ کی اولادوں تک میں سرایت کر جاتے ہیں .

:دیگر مضامین
(25.08.2015) آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں .از : غزالہ رفیع
(23.08.2015) کبھی نہ جھک سکوں نہ غلام ھوں اپنی خواہشوں سے
(21.08.2015) خود کشی نوٹ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(12.08.2015) بلھے شاہ کے شہر میں آ گئی قوم لوط
(29.03.2015) مبارک دو شہید ہم ہو گئے ہیں ۔۔۔۔۔از۔۔۔۔۔صفدر ھمدانی
(30.01.2015) پیر صدیق حسین شاہ کے ایصالِ ثواب کے لئے محفل نعت کا اہتمام کیاگیا
(24.10.2013)  اسلام میں عید غدیر ایک اہم دن ہے ۔۔غدیر کے دن ایک تازہ کلام
(13.09.2013) بزم شیدائے ادب متھراکا 131واں طرحی وتربیتی مشاعرہ
(13.08.2013) سردار گیان سنگھ پدمؔ کا مختصر علالت کے بعد ۸۵؍ برس کی عمر میں انتقال
(04.08.2013) ممتاز نقاد اور استاد فرمان فتح پوری کی ہمہ جہت حیات پر ایک طائرانہ نظر
(17.07.2013) فتح مکہ۔۔۔ عالمی امن کا پیغام۔۔۔۔۔از ۔۔۔۔۔ عزیز بلگامی
(08.07.2013) سیتا پور کی بزم اردو کے دسویں ماہانہ طرحی پروگرام کی مفصل رہورٹ
(14.06.2013) فاخرہ بتول نقوی صاحبہ کا تعارف اور انٹرویو ۔۔ از“ اکمل صابری
(25.04.2013) معروف گلوکارہ شمشاد بیگم 94 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئیں۔
(04.02.2013) سیتاپور۔ ادبی تنظیم بزم اردو کا ششم ماہانہ طرحی مشاعرہ
(23.11.2012) لازم نبی ﷺ نے کردیا انس نورِ عین سے ۔۔از۔۔۔ شمس جیلانی
(04.10.2012) برف ، مٹی ، جگنو اور چاند ستاروں کا شاعر ۔۔۔ شہزاد نیر ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(05.08.2012) بشارت ماں دے سْکھاں اْتوں لکھاں جیون وار دیاں
(02.06.2011) بھارت کے ممتازصحافی اور افسانہ نگارڈاکٹررضوان احمد انتقال کر گئے
(28.02.2010) ہو جائے گا جس کو بھی دیدار محمد کا از اسحاق ساجد



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں