16.10.2026, 12:41am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

ذہانت اور عمر کے درمیان 95 فیصد تعلق جینیاتی تھا۔ ایک تحقیق
05.09.2015, 08:10am , ہفتہ (GMT+1)

ذہین افراد نا صرف اوسط شخص کےمقابلے میں زیادہ ہوشیار ہوتے ہیں، بلکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کی زندگی بھی لمبی ہوتی ہے،جیسا کہ ایک نئے مطالعےسے پتا چلتا ہے کہ وراثت میں ملنے والی وہ جینز جو ہمیں ذہین بناتی ہے وہی جینز لمبی زندگی جینے میں بھی ہماری مدد کرتی ہے۔

نئے مطالعے میں لندن اسکول آف اکنامکس سے منسلک تحقیق کاروں نے ذہانت اور متوقع عمر کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی ہے۔

تحقیق دانوں نے نتائج میں بتایا کہ ذہانت اور لمبی عمر کےدرمیان ہمیں جو تعلق ملا ہے، وہ زیادہ ترجینز کی وجہ سے تھا۔

ماہرین کو جڑواں بچوں کے مطالعے کے تجزیہ سے پتا چلا کہ ذہین بچوں میں کم ہوشیار بچوں کی نسبت لمبی عمر جینے کا امکان تھا۔

محققین نےسویڈن، امریکہ اور ڈنمارک کے تین مختلف مطالعوں کا تجزیہ کیا ہے، جس میں مشابہ جڑواں بچوں اور غیر مشابہ جڑواں بچوں کے درمیان متوقع عمرکے فرق کو دیکھا ہے۔

ان جڑواں بچوں کے ہر جوڑے میں ایک بچے کا انتقال ہو گیا تھا، جبکہ محققین نے صرف ایک ہی جنس رکھنے والے جڑواں بچوں کو تجزیہ میں شامل کیا تھا۔

مشاہدے میں ماہرین نے جڑواں بچوں کی ذہانت  کی سطح اور موت کی عمر کے ریکارڈ کو دیکھا۔

 محققین کی ٹیم حاصل شدہ ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہوئےاس نتیجے پر پہنچی کہ،جڑواں بچوں میں سے ہرجوڑے میں سے ایک کی عمر طویل تھی، اور یہ اثر غیر مشابہ بچوں کے درمیان کہیں زیادہ نمایاں تھا۔

محققین نے تحقیق کے نتائج کو اعداد و شمار کی مدد سے مرتب کیا، جس سے یہ حیران کن نظریہ سامنے آیا ہے کہ ذہانت اور عمر کےدرمیان جو تعلق ہے اس کی ذمہ دار  95 فیصد جینز تھی۔

معتبر بین الاقوامی جریدے 'جرنل ایپی ڈیمیولوجی' میں مصنف روزالینڈ آرڈین نے لکھا کہ جڑواں بچوں کےدرمیان ذہانت کا فرق تھا اور ان کی موت کی عمر بھی کافی مختلف تھی ۔

محقق آرڈین نے کہا کہ نتائج سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ جینیاتی تعلق ذہانت اور طویل عمر کے لیے کس طرح کام کرتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ 'جن لوگوں کے پاس وہ جینز ہوتی ہے،جو انھیں ذہین بناتی ہے ان کے پاس ایسی جینز بھی ہوتی ہے جو انھیں صحت مند رکھتی ہے، یا پھر ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ ذہانت اور عمر دونوں جینیاتی تبدیلیوں کے لیے حساس ہیں اور جن لوگوں کے پاس کم ناقص جین ہوتی ہے وہ لمبی زندگی جیتے ہیں '۔

بقول پروفیسر آرڈین ذہانت اور عمر کے درمیان تعلق چھوٹا تھا لہذا آپ اپنے بچوں کے امتحان کے نتائج کو دیکھر ان کی عمر کا اندازا نہیں لگا سکتے ہیں۔

لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس  سے وابستہ اقتصادیات اور سیاسیات کی پروفیسر روزالینڈ  آرڈین کہتی ہیں، دیکھا گیا ہے کہ جو بچے ذہانت کے امتحان میں زیادہ نمبر لیتےہیں، ان میں لمبی عمر جینے کا امکان ہوتا ہے،اس کے علاوہ وہ لوگ جو تنظیمی ڈھانچوں کے اعلی عہدوں مثلا سینیئر سول ملازمین ہیں ان میں بھی طویل عمر کا رجحان ملتا ہے تاہم ان دونوں صورتوں میں ہم یہ نہیں جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے ۔

لیکن ہمارے مطالعے میں ایسےشواہد ملے ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ ذہانت اعلی عہدے پر کام کرنے کے لیے ایک اہم کردار ادا کرتی ہے، جب کہ اعلی عہدے اور لمبی عمر کےدرمیان تعلق رتبےکا اثر نہیں ہے بلکہ یہ ڈی این اے کا نتیجہ ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اس مطالعے میں جینیاتی طور پر ایک جیسے جڑواں بچوں اور غیر مشابہ اوسطا نصف ’ڈی این اے‘ کا اشتراک کرنے والےجڑواں بچوں کا موازنہ کیا گیا ہے اور نتائج نے جین کے اثرات کو ماحولیاتی عوامل مثلا گھر ،اسکول ،بچپن کی غذائیت وغیرہ سےنمایاں کیا ہے ۔

:دیگر مضامین
(03.09.2015)  پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ دو لاکھ بچے محنت مزدوری کرنے پر مجبور
(01.09.2015) رتُی جناح زندگی میں بھی تنہا رہیں اور موت کے وقت بھی ۔ اشاعت مکرر
(30.08.2015) نایاب ترین پرندے کی نسل معدومی کے خطرے کا شکار ہے
(24.08.2015) تحریک آزادی پاکستان کا سفر۔تصاویر کی زبانی۔حصہ اول
(16.08.2015) تحریک آزادی پاکستان کا سفر۔تصاویر کی زبانی۔حصہ دوم
(14.08.2015) اقبال نے جو دیکھا تھا سپنا بن گیا پاکستان  ۔ نیاز احمد انصاری فرانس
(09.08.2015) کیا یہ انسانی ڈھانچہ آج سے 6500 سال قبل حضرت نوح علیہ السلام کا ہے۔
(06.08.2015) پانی پر بیٹھی عورتیں نہ ڈوبتی ہیں اور نہ ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(04.08.2015) فرخندہ رضوی سادگی اور سچائی کی علمبردار ۔ از۔ شاہین اشرف علی
(02.08.2015) بحریہ ٹاؤن کا ملک ریاض: کلرک سے کھرب پتی بن گیا۔ کیسے؟۔
(31.07.2015)  ڈینش اردو حلقے میں بهی ایک  "" لوکی"" ہے ۔۔۔۔ کون؟
(27.07.2015) امریکی آرٹسٹ نے مونگ پھلیوں سے وہ وہ شاہکار تخلیق کیے ہیں
(25.07.2015) جہنم کی آگ میں بھی مسکرانے والی ارواح۔ ناہید اختر چٹھہ
(21.07.2015) رمضان میں گزشتہ دس سال کی فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
(18.07.2015) دوستوں کی عید اور آپس کی مبارکبادیں ۔۔از : ڈاکٹر نگہت نسیم
(17.07.2015) ہماری عیدیں ۔۔۔مظہرِ اِتحاد یا علامتِ اِنتشار؟۔۔۔۔ از ۔۔۔ عزیز بلگامی
(16.07.2015) آج کا انتخاب۔شب قدر کو رمضان کی آخری طاق راتوں میں تلاش کرنا
(15.07.2015) خود شناسی کے لیئے ماہ رمضان سب سے افضل ہے ۔۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(13.07.2015) مخدومۂ دارین سیدہ خدیجۃالکبریٰ (س) تاریخ سازخاتون
(12.07.2015) شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے ۔۔۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں