
نو ستمبر اردو کے معروف شاعر ثروت حسین کی انیسویں برسی ہے ۔
ثروت حسین 9 نومبر 1949ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ایک خوش گو شاعر تھے اور اپنا ایک جداگانہ اسلوب رکھتے تھے۔ ان کا پہلا مجموعہ آدھے سیارے پر 1989ءمیں شائع ہوا تھا جس کی ادبی حلقوں میں بڑی پذیرائی ہوئی تھی۔ ان کا دوسرا مجموعہ کلام خاک دان ان کی وفات کے بعد 1998ءمیں اور تیسرا مجموعہ ایک کٹورا پانی کا 2011ء
میں اشاعت پذیر ہوا۔
ثروت حسین9 ستمبر 1996ءکو کراچی میں ٹرین کے ایک حادثے میں وفات پاگئے ۔ وہ ماڈل کالونی، ملیر کے قبرستان میں آٓسودہ خاک ہیں
ثروت حسین کی لوح مزار پر انھی کا یہ شعر کندہ ہے
پر شکستہ جانب طیبہ سفر کیسے کرے
یہ کبوتر گنبد خضرا میں گھر کیسے کرے
بشکریہ۔ اب تک