16.10.2026, 02:03am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

 امریکہ میں بالغان کی اکثریت ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا ہیں
12.09.2015, 10:33pm , ہفتہ (GMT+1)

ذیابیطس کا مرض دنیا کے ہر ملک میں پھیل رہا ہے لیکن ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ امریکی باشندوں میں ذیابیطس کا مرض عام ہے، خاص طور پر امریکی بالغان کی نصف تعداد ذیابیطس میں مبتلا ہے۔

ایک پبلک ہیلتھ  کے سروے پر تیار کی جانے والی مطالعاتی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی بالغان کی نصف تعداد کو ذیابیطس یا اس مرض کی ابتدائی شکل پری ذیابیطس ہے۔

تازہ ترین مطالعے کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ امریکہ میں بالغان کی اکثریت ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا ہیں، جسے موٹاپے اور غیر فعالیت کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سفید فام امریکیوں میں ذیابیطس کی شرح  امریکہ کی دیگر نسلی اقلیتوں کے مقابلے میں کم ہے علاوہ ازیں ہسپانوی، سیاہ فام اور ایشیائی امریکیوں میں ذیابیطس کی شرح زیادہ ہے۔

تحقیق ایک سروے پر مبنی تھی جو سائنسی جریدے 'جرنل آف دا میڈیکل ایسوسی ایشن' میں شائع ہوئی ہے۔

تحقیق دانوں کے تجزیے سےحاصل ہونے والے ڈیٹا کے مطابق، امریکہ میں 1988ء سے 2012ء کے درمیان ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا۔

اگرچہ 2008ء کے بعد ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ بند ہو گیا اور مجموعی طور پر 2012ء میں 12 سے 14 فیصد مریضوں میں ذیابیطس کی تشخیص ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 40 فیصد امریکی پری ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔ پری ذیابیطس سے مراد ہے کہ ان کے خون میں گلوکوز کی سطح بلند ہے، جس سے ان میں  مکمل بیماری کا امکان زیادہ ہے۔

تاہم محققین نے کہا کہ پچھلے مطالعوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ طرز زندگی کی تبدیلیوں کی مدد سے ٹائپ ٹو ذیابیطس میں تاخیر یا اس کی روک تھام کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔

امریکن ڈائی بیٹک ایسوسی ایشن کے 2014ء کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ امریکہ میں  29.1 ملین یا  9.3 فیصد آبادی ذیابیطس میں مبتلا ہے، خاص طور پر یہ مرض 65 برس کے معمر افراد میں یہ مرض عام ہے۔

اسی طرح 2012ء میں بیس برس سے زائد عمر کے 86 ملین  افراد میں پری ذیابیطس کی تشخیص ہوئی جبکہ آبادی کا 0.25 فیصد یعنی 20 برس سے کم عمر نوجوان ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔

بشکریہ۔ وائس آف امریکہ

:دیگر مضامین
(10.09.2015) برطانیہ پر سب سے طویل حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوئم
(09.09.2015) بولی وڈ کی خواتین عریانیت میں سر فہرست ہیں: اقوام متحدہ
(05.09.2015) ذہانت اور عمر کے درمیان 95 فیصد تعلق جینیاتی تھا۔ ایک تحقیق
(03.09.2015)  پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ دو لاکھ بچے محنت مزدوری کرنے پر مجبور
(01.09.2015) رتُی جناح زندگی میں بھی تنہا رہیں اور موت کے وقت بھی ۔ اشاعت مکرر
(30.08.2015) نایاب ترین پرندے کی نسل معدومی کے خطرے کا شکار ہے
(24.08.2015) تحریک آزادی پاکستان کا سفر۔تصاویر کی زبانی۔حصہ اول
(16.08.2015) تحریک آزادی پاکستان کا سفر۔تصاویر کی زبانی۔حصہ دوم
(14.08.2015) اقبال نے جو دیکھا تھا سپنا بن گیا پاکستان  ۔ نیاز احمد انصاری فرانس
(09.08.2015) کیا یہ انسانی ڈھانچہ آج سے 6500 سال قبل حضرت نوح علیہ السلام کا ہے۔
(06.08.2015) پانی پر بیٹھی عورتیں نہ ڈوبتی ہیں اور نہ ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(04.08.2015) فرخندہ رضوی سادگی اور سچائی کی علمبردار ۔ از۔ شاہین اشرف علی
(02.08.2015) بحریہ ٹاؤن کا ملک ریاض: کلرک سے کھرب پتی بن گیا۔ کیسے؟۔
(31.07.2015)  ڈینش اردو حلقے میں بهی ایک  "" لوکی"" ہے ۔۔۔۔ کون؟
(27.07.2015) امریکی آرٹسٹ نے مونگ پھلیوں سے وہ وہ شاہکار تخلیق کیے ہیں
(25.07.2015) جہنم کی آگ میں بھی مسکرانے والی ارواح۔ ناہید اختر چٹھہ
(21.07.2015) رمضان میں گزشتہ دس سال کی فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
(18.07.2015) دوستوں کی عید اور آپس کی مبارکبادیں ۔۔از : ڈاکٹر نگہت نسیم
(17.07.2015) ہماری عیدیں ۔۔۔مظہرِ اِتحاد یا علامتِ اِنتشار؟۔۔۔۔ از ۔۔۔ عزیز بلگامی
(16.07.2015) آج کا انتخاب۔شب قدر کو رمضان کی آخری طاق راتوں میں تلاش کرنا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں