
مورخہ 24 اپریل بروز ھفتہ بوقت 5 بجے شام سٹاک ہولم (سویڈن) میں پاکستانی تنظیم `فرینادے پاکستانیئر` نے ترکی، عراق، بنگلا دیش، سری لنکا اور دنیا کی دیگر ثقافتی تنظیموں سے ملکر ایک جلسہ کا اہتمام کیا۔
اس جلسہ کا مقصد تھا کہ مقامی عوام کو اپنے اپنےایجنڈہ اور پالیسی سے مطلع کیا جائے۔ اس جلسہ کا اہم مقصد یہ بھی تھا کہ لوگوں کو یورپی یونین کے انتخابات کے متعلق بھی اطلاع دی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی ترویج دی جائے۔
بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی گذارش کی گئی تا کہ لوگ ان سیاسی تنظیموں کا چناؤ کر سکیں جو ان کے مقاصد کی ترجمانی کریں۔ اس سلسلہ اس میو نسپلٹی کے سیاستدان اور دیگر کارندوں نے بھی شرکت کی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے اپنی اپنی جماعت کا نقطہ نظر پیش کیا اور حاضرین سے اپیل کی جمہوریت کی بقا کے لئے یورپی یونین میں حصہ لیں۔
عالمی اخبار کے نمایندہ سائیں رحمت علی اور عالمی اخبار کے نئے رضاکار محمود بھٹی اس موقع پر موجود تھے۔

پاکستانی تنظیم کے جنرل سیکٹری جعفر مغل نے اپنی تنظیم کے متعلق اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم پچھلے 11سال سے پاکستانیوں کی خدمت میں مصروف ہے اور ہیں اپنے پاکستانی بھائیوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی پر زور اپیل کرتا ہوں۔ انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ الیکشن 7 جون کو ہیں مگر آپ 20 مئی سے بذریعہ پوسٹ اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔
جعفر صاحب نے مزید بتایا کہ فرینادے پاکستانئر نے اپنے دفتر میں یورپی یونین کے پارلیمانی انتخاب کے متعلق انفارمیشن سنٹر کا آغاز کر دیا ھے۔ جس میں انتخاب سے متعلق لوگوں کو انفارمیشن مھیا کی جائیں گی۔ الیکشن کا انفارمیشن سینٹر جمعہ اور ہفتہ کے دن ، شام 7 سے 9 بجے تک کھلا رہے گا۔
جّعفر صاحب نے اپنے ممبران سے اپیل کی وہ سب ملکر تنظیمی کاموں میں بھی حصہ لیں تاکہ تنظیم کو مزید فعال بنایا جا سکے۔