16.10.2026, 04:40am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

ہمیں سیاست کی کوئی پرواہ نہیں، عاطف اسلم اور سونو نگم کا اعلان
14.09.2015, 08:14am , سوموار (GMT+1)

پاکستان کے پاپ سنگر عاطف اسلم اور بھارتی گلوکار سونو نگم نے اعلان کیا ہے کہ ہم دونوں سنگیت سے وابستہ ہیں اور سنگیت تمام تنازعات سے بالا ہے۔ انھیں سیاست کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
دبئی: (ویب ڈیسک) عاطف اسلم اور بھارتی گلوکار سونو نگم نے گزشتہ روز پہلی بار اکھٹے دبئی میں منعقدہ ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا۔ یہ کنسرٹ متحدہ عرب امارات کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ میں سونو نگم کے ساتھ پرفارم کرنے کا خواہش مند تھا۔ ہم دونوں نے یہ کنسرٹ اپنے اپنے ملکوں کی عوام کی دلجوئی کیلئے کیا ہے۔ ہم گلوکاروں کو سیاست کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سونو نگم نہ صرف میرے سینئر ہیں بلکہ میں ان تہہ دل سے بہت عزت کرتا ہوں۔ ہم نے دل کی گہرائیوں سے عوام کیلئے پرفارم کیا ہے۔ عاطف اسلم نے بتایا کہ دبئی میں پرفارم کرنا ہمیشہ ہی اچھا تجربہ ہوتا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی گلوکار سونو نگم کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم نہ صرف ایک اچھے گلوکار ہیں بلکہ انتاہئی اچھے انسان بھی ہیں۔ میں ان کے ساتھ اکھٹے ایک سٹیج پر پرفارم کرنے کیلئے بہت بے تاب تھا۔ گزشتہ ماہ جب وہ میرے گھر آئے تو ہم نے فیصلہ کر لیا تھا کہ ہم دونوں گلوکار اپنی عوام کیلئے اکھٹے پرفارم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں گلوکاروں نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم متحد ہیں۔

:دیگر مضامین
(12.09.2015) ”سعادت حسن منٹو “کی زندگی پر بننے والی فلم”منٹو“کی ملک بھر میں ریلیز
(09.09.2015) مشروب میں شکر جتنی زیادہ ۔دل کی بیماریوں کا خطرہ اتنا ہی بڑا
(07.09.2015) بحیرہ روم کی غذا ؤں میں طویل و صحت مند زندگی کا راز ہے،تحقیق 
(04.09.2015) رنگت گوری کرنے کے چند گھریلو نسخے۔۔۔۔۔۔ از۔۔۔ رافیعہ گیلانی‎
(01.09.2015) مریخ پر پانی کی موجودگی کا پختہ ثبوت میسر آگیا: ناسا
(31.08.2015) ہماری روز مرّہ زندگی میں پھل اورپھلوں کے رس کی اہمیت۔ از؛ سیدہ زائرہ عابدی
(29.08.2015) دارچینی کا روزانہ استعمال کئی بیماریوں سے بچاتا ہے،تحقیق
(26.08.2015) عورتوں کو مردوں سے زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے،نئی تحقیق
(24.08.2015) خواتین کے لئے سورج کی روشنی مردوں کی نسبت زیادہ ضروری ہے
(20.08.2015) پاکستانی اداکارہ مسرت شاہین کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
(19.08.2015) بڑھاپے میں زیادہ دیر ایک جگہ بیٹھنا معذوری کا باعث ہوسکتا ہے، تحقیق
(12.08.2015)  خشک میوہ جات کا استعمال کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاسکتا ہے۔
(05.08.2015) ذہین افراد نا صرف زیادہ ہوشیاربلکہ ان کی زندگی بھی لمبی ہوتی ہے
(02.08.2015) سونف بہت ساری ادویات میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔ از۔ رافیعہ گیلانی
(01.08.2015) موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد رفیع ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(28.07.2015) نو ٹن وزنی ٹرک کی مدد سے 166فٹ اونچی چھلانگ لگا نے کا ریکارڈ
(27.07.2015) ناسا میں سائنسدانوں نے زمین جیسا ایک اور سیارہ دریافت کرلیا ہے
(23.07.2015) ماہرین نے انسانی یادداشت واپس لانے والا کمپیوٹر پروگرام تیار کرلیا
(18.07.2015) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتين جوڑوں کے دردکا زيادہ شکار ہو تي ہيں
(13.07.2015) تھوڑی سی محنت کرنے کے بعد  اپنی خوبصورتی میں اضافہ۔ از۔ رافیعہ گیلانی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں