16.10.2026, 04:02am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

گینیڈی پاڈالکا نے  خلا میں رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
14.09.2015, 08:15am , سوموار (GMT+1)

گینیڈی پاڈالکا نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر 879 دن گزار کر قازقستان اور ڈنمارک کے خلابازوں کیساتھ زمین پر کامیاب لینڈنگ کی

ماسکو (دنیا نیوز ) روسی خلاباز گینیڈی پاڈالکا بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر ریکارڈ وقت 879 دن گزار کر واپس زمین پر پہنچ گیا ۔ گینیڈی سب سے زیادہ وقت خلا میں گزارنے والا خلاباز بن گیا ہے ۔ انہوں نے قازقستان اور ڈنمارک کے دو خلابازوں کے ساتھ زمین پر واپسی کی ۔
 
تئیس جولائی دوہزار پندرہ کو ذرائع ابلاغ نے یہ خبر دی تھی

روس کا مسافر بردار ’سویوز کیپسول‘ دو ماہ کی تاخیر کے بعد ایک بین الاقوامی سپیس اسٹیشن پر اترا گیا ہے۔ اس سے قبل بغیر مسافر کے ایک روسی مال بردار خلائی جہاز کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

امریکی خلاباز جیل لنگڈرین، روسی اولیگ کونونینکو اور جاپانی کیمیا یوئی اسپیس اسٹیشن پر موجود ایک امریکی سکاٹ کیلی اور دو روسی خلابازوں گینیڈی پاڈالکا اور میخائل کورنائنکو سے جا ملے ہیں۔ ناسا کا کہنا ہے کہ عملے کے تمام چھ افراد خلائی اسٹیشن پر دسمبر تک رہیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کو کیپسول قازقستان سے اپنا سفر شروع کرنے کے بعد چھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں گردش کرتی ہوئی سپیس لیبارٹری تک پہنچ گیا۔ امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کے حکام نے کہا کہ ’سویوز‘ نے خلائی اسٹیشن پر اترنے سے قبل چار مرتبہ زمین کے گرد چکر لگایا۔

بین الاقوامی سپیس اسٹیشن تک پہنچنے کے مسافر بردار مشن میں تاخیر اس لیے ہوئی کیونکہ اپریل میں بغیر مسافر کا ایک مال بردار خلائی جہاز جسے خوراک، سازوسامان اور دیگر اشیا سپیس سٹیشن کے عملے تک پہنچانی تھیں، ناکامی کا شکار ہو گیا تھا۔

کیلی اور کورنائنکو سپیس اسٹیشن پر اپنے پہلے ایک سالہ مشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مشن ایک تجربے کا حصہ ہے جس کا مقصد طویل المدتی خلائی سفر کے انسانی جسم پر اثرات کے بارے میں جاننا ہے۔ وہ خلا میں 342 دن گزارنے کے بعد مارچ میں زمین پر واپس آ جائیں گے۔

:دیگر مضامین
(12.09.2015)  امریکہ میں بالغان کی اکثریت ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا ہیں
(10.09.2015) برطانیہ پر سب سے طویل حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوئم
(09.09.2015) بولی وڈ کی خواتین عریانیت میں سر فہرست ہیں: اقوام متحدہ
(05.09.2015) ذہانت اور عمر کے درمیان 95 فیصد تعلق جینیاتی تھا۔ ایک تحقیق
(03.09.2015)  پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ دو لاکھ بچے محنت مزدوری کرنے پر مجبور
(01.09.2015) رتُی جناح زندگی میں بھی تنہا رہیں اور موت کے وقت بھی ۔ اشاعت مکرر
(30.08.2015) نایاب ترین پرندے کی نسل معدومی کے خطرے کا شکار ہے
(24.08.2015) تحریک آزادی پاکستان کا سفر۔تصاویر کی زبانی۔حصہ اول
(16.08.2015) تحریک آزادی پاکستان کا سفر۔تصاویر کی زبانی۔حصہ دوم
(14.08.2015) اقبال نے جو دیکھا تھا سپنا بن گیا پاکستان  ۔ نیاز احمد انصاری فرانس
(09.08.2015) کیا یہ انسانی ڈھانچہ آج سے 6500 سال قبل حضرت نوح علیہ السلام کا ہے۔
(06.08.2015) پانی پر بیٹھی عورتیں نہ ڈوبتی ہیں اور نہ ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(04.08.2015) فرخندہ رضوی سادگی اور سچائی کی علمبردار ۔ از۔ شاہین اشرف علی
(02.08.2015) بحریہ ٹاؤن کا ملک ریاض: کلرک سے کھرب پتی بن گیا۔ کیسے؟۔
(31.07.2015)  ڈینش اردو حلقے میں بهی ایک  "" لوکی"" ہے ۔۔۔۔ کون؟
(27.07.2015) امریکی آرٹسٹ نے مونگ پھلیوں سے وہ وہ شاہکار تخلیق کیے ہیں
(25.07.2015) جہنم کی آگ میں بھی مسکرانے والی ارواح۔ ناہید اختر چٹھہ
(21.07.2015) رمضان میں گزشتہ دس سال کی فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
(18.07.2015) دوستوں کی عید اور آپس کی مبارکبادیں ۔۔از : ڈاکٹر نگہت نسیم
(17.07.2015) ہماری عیدیں ۔۔۔مظہرِ اِتحاد یا علامتِ اِنتشار؟۔۔۔۔ از ۔۔۔ عزیز بلگامی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں