16.10.2026, 10:47am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار ادبیات
 

ہائے کہیں ایسا نہ ہو. .... از۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
19.09.2015, 04:05am , ہفتہ (GMT+1)

ڈاکٹر نگہت نسیم
ائے کہیں ایسا نہ ہو. ....

اے میرے معبود !
میری حمد وستائش
تیرے ہی لیے ہے
تیرے بہترین فیصلوں پر
اور
اس بات پر
کہ
تو نے بلاؤں کا رخ مجھ سے موڑ دیا
اے میرے معبود!
اپنی رحمتوں میں سے میرا حصہ رکھنا
اسے خواہش دنیا تک نہ محدود رکھنا
ہائے ... کہیں ایسا نہ ہو
میں اپنی اس خواہش ودعا کی وجہ سے
آخرت کی سعادتوں سے محروم رہ جاؤں
اور .. کہیں ..ایسا نہ ہو
میں اپنی نا پسندیدہ خواہشوں کی وجہ سے
خوش بختی وسعادت سے محروم رہ جاؤں
ہائے .. کہیں ایسا نہ ہو ..
تندرستی میں بسر ہوئے دن رات میرے
کسی لازوال مصیبت کا پیش خیمہ نہ بن جائیں
ہائے کسی دائمی وبال کی تمہید ہی نہ ہو جائیں
اے میرے معبود !
اس زحمت واندوہ کو تو نے جو موخر کیا ہے
اسے میرے لئے مقدم کر دے
اور جس صحت وعافیت کو مقدم کیا ہے
اسے میرے لئے موخر کر دے
اے میرے معبود !
جس چیز کا نتیجہ فنا ہو وہ زیادہ کہاں
اور
جس چیز کا انجام بقا ہو بھلا وہ کم کہاں

:دیگر مضامین
(16.09.2015) تُو کبھی مجھ سے خفا ایسا نہ تھا
(13.09.2015) ;یہ بارش ہے کہ تھمتی نہیں ہے ۔۔۔۔۔ از۔۔۔۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(10.09.2015) شاعری رنگ سخن قافیہ بردار آنکھیں ۔ از شاہین رضوی۔ کویت
(08.09.2015) کیا ہجر کے سمندر میں وصل کے جزیرے نہیں ہوتے ۔۔۔ ؟۔۔۔۔ از ۔۔۔۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(05.09.2015) عشرت معین سیمی کا سفر نامہ ۔اٹلی کی طرف گامزن ۔ اظہار خیال (فرخندہ رضوی )ریڈنگ
(02.09.2015) قسمت نے بد نصیبی کے کر دیئے اشارے ۔از۔ رافیعہ گیلانی
(01.09.2015) محرومِ تماشا ۔۔۔۔۔از ۔۔۔۔۔محمد احمد
(28.08.2015) شریکِ غم سمندر ہے ۔۔۔۔ از ۔۔۔۔۔ صدف مرزا
(26.08.2015) بابوں میں پائی جانے والی وبا ۔ از ۔۔ ممتازملک. پیرس
(25.08.2015) آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں .از : غزالہ رفیع
(23.08.2015) کبھی نہ جھک سکوں نہ غلام ھوں اپنی خواہشوں سے
(21.08.2015) خود کشی نوٹ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(12.08.2015) بلھے شاہ کے شہر میں آ گئی قوم لوط
(29.03.2015) مبارک دو شہید ہم ہو گئے ہیں ۔۔۔۔۔از۔۔۔۔۔صفدر ھمدانی
(30.01.2015) پیر صدیق حسین شاہ کے ایصالِ ثواب کے لئے محفل نعت کا اہتمام کیاگیا
(24.10.2013)  اسلام میں عید غدیر ایک اہم دن ہے ۔۔غدیر کے دن ایک تازہ کلام
(13.09.2013) بزم شیدائے ادب متھراکا 131واں طرحی وتربیتی مشاعرہ
(13.08.2013) سردار گیان سنگھ پدمؔ کا مختصر علالت کے بعد ۸۵؍ برس کی عمر میں انتقال
(04.08.2013) ممتاز نقاد اور استاد فرمان فتح پوری کی ہمہ جہت حیات پر ایک طائرانہ نظر
(17.07.2013) فتح مکہ۔۔۔ عالمی امن کا پیغام۔۔۔۔۔از ۔۔۔۔۔ عزیز بلگامی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں