15.10.2026, 02:35pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » ڈاکٹر نگہت نسیم
 

کردار سازی کیوں اور کیسے ممکن ہے ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
15.03.2016, 03:02am , منگل (GMT+1)

علم نفسیات میں کردار کی پختگی اس کو کہتے ہیں جب کسی کی شخصیت کے بارے کوئی حتمی بات کہی جا سکے جیسے کوئی رحم دل ہے ، کوئی ہمیشہ وقت پر آتا ہے ، کوئی اپنا وعدہ نبھاہنے کے لیئے مانا جاتا ہے ۔ عموما عمر کے اٹھارہ سال تک پختگی آ جاتی ہے ۔ لیکن یہ بات انتہائی اہم ہے کہ جہاں پر چند خوبیاں یا برائیاں انسان کی پہچان بن جاتی ہیں ، انہیں میں سے کچھ خوبیاں اور برائیاں عارضی ہوتی ہیں اور حالات کے مطابق بدلتی رہتی ہیں۔ اسی لیئے ہمارے دین کا بنیادی مقصد ہی کردار سازی تھا جس کے لیئے انبیاء کرام آئے اور قران پاک نازل ہوا ۔ 

انسان کی خصوصیات دو طرح کی ہوتی ہیں ۔ ایک تو وہ اسے خدا پاک کی طرف ودعیت ہوتی ہیں جیسے  رنگ ، نسل ، جسمانی ساخت اور زہنی صلاحتیں ۔ اور دوسری خصوصیات جو انسان اپنے اندر اپنی محنت اور ماحول کی وجہ سے حاصل کرتا ہے ۔ جس میں ان کے والدین ، دوست احباب ، اساتذہ اور سوسائیٹی کا اثر بہت ہوتا ہے ۔ اور ان ساری باتوں میں انسان کا اپنا بہت بڑا حصہ ہوتا ہے کہ آیا ہم اچھے کردار کے انسان بننا چاہتے بھی ہیں کہ نہیں ۔ سو انسان کی زاتی خواہش یعنی لگن اور اس محنت ، صبر ، استقلال ، طرز فکر و عمل ، مشکلوں پر قابو پانے کی صلاحیت ، قناعت ، حوصلہ ، جرات ، بہادری ، معاملہ فہمی ، خوش اخلاقی ، اخلاص ، انصاف پسندی  اسے اس کے حدف پر پہنچنے میں بہت مدد کرتی ہے ۔ وہی اس کا خوف ، غصہ ، تکبر ، جلد بازی ، نا عاقبت اندیشی ، جھوٹ ، غیبت ، منافقانہ رویہ اور اس کا لالچ اس کو اپنے حدف سے دور کر دیتا ہے ۔ لیکن یہاں سب سے اہم سوال یہ ہوتا ہے کہ انسان خود کیا چاہتا ہے ۔ اگر وہ نیک طبعیت کا ہے تو یقیننا اپنے مزاج کے مطابق ہی اپنے حدف طے کرے گا اور پہنچنے کی مکمل کوشش کرے گا ۔ اگر وہ تخریباتی اور مجرمانہ زہنیت کا ہے تو وہ اسی کی طرف تگ و دو کرے گا ۔ 

حقیقت یہ ہے کہ انسان کا اپنی منزل کاتعین کرنا اس کا مزاج اور کردار ہی طے کرتا ہے جس کی پرورش اس کے ماں باپ ، بہن بھائی ، خاندان والے ، اساتذہ ، دوست احباب ، ارد گرد کا ماحول ، میڈیا اور سوسائیٹی  کرتی ہے ۔ ہمارے حدف اور ان تک پہنچنے کا  رستے اور حدف پر پہنچ کر اپنے رتبے کا  استعمال ہمارے کردار کا معیار طے کرتا ہے ۔  حد تک پہنچے کے لیئے اور حدف کو پالینے کے بعد بھی صرف معیاری اور مظبوط کردار ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی پیدا کر سکتے ہیں ۔ اور مثبت تبدیلی یعنی  پرسکون معاشرے کی کردار سازی   کے لئے  مثبت  طرز فکر ، قوت اردای ، خود اعتمادی ، احساس زمیداری اور انصاف پسندی  انتہائی ضروری ہے ۔

:دیگر مضامین
(08.03.2016) معاشرہ امیر کو عزت کی نگاہ اور غریب کو حقارت سے کیوں دیکھتا ہے؟از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم
(04.01.2016) صدیوں بعد بھی نہ ہم بدلے اور نہ ہماری خونی تاریخ ۔ از ؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(01.01.2016) مجھے اس برس شجر ثمر بار بننا ہے ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(25.12.2015) میرے خدا یہ ترے کرم کی نشانی ہے ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(29.11.2015) ہائے میری غمگسار ، خبر گیر ، دلدار ماں‌۔۔۔۔۔۔ از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم 
(15.11.2015) خوشبو ؤں کے دیس میں خون و بارود کی بارش ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(06.11.2015) گوگو گا گے گا ، اتنا بھاگے گا ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(25.10.2015) نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام اتحاد کی علامت ہیں۔ از۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(19.10.2015) بچے ، والدین اور اساتذہ ایک تکون ہیں ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(02.10.2015) رسول اور آل رسول پر گفتگو تلوار کی دھار پر چلنا ہے ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(30.09.2015) نفس کی سازش ۔۔۔اپنا محاسبہ نہیں کرنے دیتی ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(25.09.2015) قوم میں کاہلی اور سستی کے معاشرے پر اثرات ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(14.09.2015) سوال یہ ہے کہ محبت کیا ہے ۔۔ ؟ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(06.09.2015) کیا شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینا مغرب کی زمیداری ہے۔ از۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(04.09.2015) بچوں اور ماں باپ کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(28.08.2015)  ہماری نجات اجتماعی توبہ میں ہے ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(25.08.2015) محسن کش قوموں کے انجام سے لرز جاتی ہوں ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔دوسری قسط
(23.08.2015) محسن کش قوموں کے انجام سے لرز جاتی ہوں ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔پہلی قسط
(11.08.2015) قصور کے بچوں کا کیا قصور ۔۔ ؟ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(20.07.2015) محبت ، شکر اور شکریہ سکھاتی ہے،احباب کوعید الفطر مبارک۔از: ڈاکٹر نگہت نسیم 



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں