15.10.2026, 07:14pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

فرخندہ رضوی کی تازہ تصنیف ۔۔ قلم خندہ ۔۔۔ کی تقریب رونمائی ریڈنگ میں ہوئی
14.10.2015, 09:02am , بدھ (GMT+1)

فرخندہ رضوی۔ ریڈنگ
برطانیہ کے شہر ریڈنگ میں مقیم شاعرہ،افسانہ نگار، تبصرہ نگار اور کالم نگار فرخندہ رضوی کی تازہ تصنیف ۔۔ قلم خندہ ۔۔۔ کی تقریب رونمائی  گیارہ اکتوبر اتوار کے روز  دوپہر دو بجے ریڈنگ کے پاکستانی کیمونٹی سینٹر میں منعقدہ ہوئی جس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور لگ بھگ چار گھنٹے جاری رہنے والی اس تقریب سے مختلف طبقہ فکر کے احباب نے خطاب کیا

تقریب کی صدارت شاعر،ادیب،مرثیہ نگار،محقق اور عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی نے کی ، مہمان خصوصی معروف نیوز کاسٹر اور بی بی سی لندن کی صحافی ماہ پارہ صفدر تھیں  جبکہ لاہور سے لندن نجی دورے پر تشریف لائیں شاعرہ 
نیلما درانی مہمان اعزازی تھیں

نظامت کے فرائض نور الصباح سیمی برلاس نے ادا کیئے

آسٹریلیا سڈنی سے نظم کی شاعرہ اور افسانہ نگار و کالم نگار ڈاکٹر نگہت نسیم نے ٹیلی فون کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا

فرخندہ رضوی کے فن اور شخصیت پر اظہار خیال کرنے والوں میں عذرا ناز، برطانیہ کے شہر ڈربی سے ناہید چٹھہ،فرزانہ فرحت،مشتاق لاشاری، فرحت خان، امجد مرزا،ناہید حیات،یشب تمنا،بانو ارشد اور کینڈا سے تشریف لائے ادیب اور شاعر اشفاق حسین شامل تھے

سعیدہ مغل اور نعیم سلہریا نے فرخندہ رضوی کا کلام ترنم اور گائیکی میں پیش کیا جسکے بعد کتاب کی رونمائی ہوئی اور شرکا کو عشائیہ پیش کیا گیا

تقریب کی تفصیلی رپورٹ جلد پیش کی جائے گی

تقریب کی چند تصاویر پیش خدمت ہیں


:دیگر مضامین
(11.10.2015) بغیر وزرش کے  پٹھوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ 
(11.10.2015) فرخندہ رضوی کی تازہ تصنیف ۔۔ قلم خندہ ۔۔۔ کی تقریب رونمائی آج اتوار کو
(04.10.2015) ذیابیطس کے مریضوں کے لیئے اہم معلومات۔ دوسری قسط۔از۔ڈاکٹر وجیہ الحسن بخاری
(02.10.2015) ذیابیطس کے مریضوں کے لیئے اہم معلومات۔ پہلی قسط۔از۔ڈاکٹر وجیہ الحسن بخاری
(30.09.2015) گزشتہ دنوں روس میں صدر ولادی میر پیوٹن نےنئی جامع مسجد کا افتتاح کیا
(28.09.2015) اللہ کے گھر کی حاضری ۔ حج کے دوران پیش آنے والے سانحات تاریخ کے آئینے میں
(27.09.2015) جبران خلیل جبران 6جنوری 1813 سے 10 اپریل 1931‎ ۔۔ از؛ امین ترمذی ۔ڈیلس
(25.09.2015) عید الضحیٰ اور فلسفۂ قربانی ۔از؛ محمداعظم عظیم اعظم
(23.09.2015) خطبہ حجة الوداع ، انسانیت کا عالمی منشور
(21.09.2015) مقبول اداکار شاہ رخ خان کے والد تحریکِ آزادی کے ہیرو
(21.09.2015)  بُل فائٹنگ کا جان لیوا کھیل حکومت کی سرپرستی میں جاری
(19.09.2015) جرمن طالبہ ماڈرن زمانے کی خانہ بدوش لیونی مولر
(17.09.2015) جاپان میں دل کی شکل کے نارنجی کی کامیاب کاشت کی جارہی ہے
(14.09.2015) گینیڈی پاڈالکا نے  خلا میں رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
(12.09.2015)  امریکہ میں بالغان کی اکثریت ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا ہیں
(10.09.2015) برطانیہ پر سب سے طویل حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوئم
(09.09.2015) بولی وڈ کی خواتین عریانیت میں سر فہرست ہیں: اقوام متحدہ
(05.09.2015) ذہانت اور عمر کے درمیان 95 فیصد تعلق جینیاتی تھا۔ ایک تحقیق
(03.09.2015)  پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ دو لاکھ بچے محنت مزدوری کرنے پر مجبور
(01.09.2015) رتُی جناح زندگی میں بھی تنہا رہیں اور موت کے وقت بھی ۔ اشاعت مکرر



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں