14.10.2026, 10:59pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

 بستر مرگ پر پڑے ہوئے مریضوں کے لیئے برطانیہ بہترین ملک
14.10.2015, 09:15am , بدھ (GMT+1)

دنیا بھر میں ایسی کونسی جگہ ہو سکتی ہے، جہاں  کی بہترین طبی خدمات کی وجہ سے آپ وہاں مرنا پسند کریں گے تو اس سوال کا جواب ایک بین الاقوامی مطالعے نے دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے اسپتالوں میں اختتامی زندگی کی دیکھ بھال کا معیار دنیا میں سب سے بہترین ہے، جہاں مریض کے لیے پرسکون موت مرنے کے امکانات سب سے زیادہ ہیں۔

ایک اہم تحقیق میں دنیا کے 80 ممالک کے اسپتالوں میں مسکن خدمات کے معیار کا تقابلی جائزہ لیا گیا ہے اور نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ بستر مرگ پر پڑے ہوئے مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کے لحاظ سے برطانیہ کو دنیا بھر میں سبقت حاصل ہے۔

'دی اکنامسٹ 2015 ڈیتھ انڈیکس' میں آخری لمحات میں  مریض کی دیکھ بھال کے معیار کی بنیاد پر دنیا کے اسی ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے اور برطانوی اسپتالوں نے مریضوں کی اختتامی زندگی کی دیکھ بھال کے معیار اور علاج کے لحاظ سے مجموعی اسکور 100 میں سے 93.9 کا اعلیٰ اسکور حاصل کیا ہے۔

دنیا بھر کے اسپتالوں میں مریضوں کو آخری وقت میں فراہم کی جانے والی مسکن خدمات کے معیار کے لحاظ سے آسٹریلیا فہرست میں دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ آئر لینڈ اور بیلجیئم بہترین طبی خدمات کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

انڈیکس میں جرمنی، ہالینڈ بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر علاوہ ازیں امریکہ اور فرانس نویں اور دسویں پوزیشن پر ہیں۔ اسی طرح کینیڈا کوالٹی آف ڈیتھ کی درجہ بندی میں گیارہویں نمبر پر شامل ہے جبکہ عراق فہرست میں سب سے نچلے نمبر پر ہے۔

مسکن خدمات کی اصطلاح اس دیکھ بھال کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو بیماری کا علاج نہیں ہے بلکہ اس طریقے سے مریض کو آخری وقت میں نفسیاتی امداد اور درد میں کمی کی ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔

نتائج دنیا بھر سے آخری وقت کی دیکھ بھال کے 120 ماہرین کے انٹرویوز پر مبنی ہے۔ محققین نے یہ فہرست اسپتالوں میں دیکھ بھال کے معیار، اسپتالوں کے عملے کی تعداد اور تربیت، اخراجات اور رشتہ داروں کی طرف سے مانگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی ہے۔

فہرست سے ظاہر ہوا کہ زیادہ آمدنی رکھنے والے ممالک کے اسپتالوں میں آخری وقت کی دیکھ بھال کا معیار اچھا ہونے کا امکان تھا۔ اسی طرح ترقی پذیر ممالک نے بھی مریضوں کی دیکھ بھال کے لحاظ سے ترقی کی سیڑھی چڑھی ہے۔

جیسا کہ منگولیا اور پاناما فہرست میں بالترتیب 28 اور 31 ویں نمبر پر ہیں جبکہ یوگنڈا نے موثر پین کلر ادویات کی فراہمی کے لحاظ سے اس فہرست میں 35 پوزیشن حاصل کی ہے۔

اسی طرح سعودی عرب فہرست میں 60 اور اردن 37 ملائیشیا 38 ترکی 47، مصر 56  سری لنکا 65  جبکہ مسکن خدمات کے لحاظ سے برازیل اور میکسیکو فہرست میں بالترتیب 42 اور 43 نمبر پر شامل ہیں۔

ایشیا میں مریضوں کی آخری وقت کی دیکھ بھال کے لحاظ سے تائیوان سرفہرست ہے جس نے کوالٹی آف ڈیتھ کی نئی فہرست میں 6 نمبر پر جگہ حاصل کی ہے اس نتیجے کے برعکس چین اور انڈیا دنیا کی دو سب سے بڑی آبادی رکھنے والے ممالک اس فہرست میں بالترتیب 67 اور 71 نمبر پر ہیں۔

تاہم امیر یورپی ممالک اور بعض ترقی پذیر ایشیائی ممالک نے اس فہرست میں ٹاپ 20 میں جگہ حاصل کی ہے۔ دریں اثناء پاکستان اس مطالعہ کا حصہ نہیں تھا۔

برطانیہ نے مریضوں پر مالی بوجھ کے زمرے میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں، اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے اسپتالوں میں اختتامی زندگی کی دیکھ بھال کے اسی سے سو فیصد اخراجات مریض کے بجائے خیراتی اداروں کی جانب سے برداشت کیے جاتے ہیں۔

اسی طرح معیاری دیکھ بھال کے زمرے میں برطانیہ، کے بعد سویڈن اور آسٹریا کا نمبر ہے جبکہ نیوزی لینڈ چوتھی پوزیشن پر ہے یہ زمرہ درد کی ادویات، نفسیاتی امداد اور نگرانی کے معیار پر پرکھا جاتا ہے۔

اسپتالوں میں سستی خدمات کے زمرے میں پہلے گروپ میں آسٹریلیا، بیلجیئم ، ڈنمارک، آئرلینڈ اور برطانیہ شامل ہیں۔

دنیا میں جہاں اختتامی زندگی کی دیکھ بھال کی سہولیات کا معیار کم تر ترین درجے پر ہے ان ممالک میں بنگلہ دیش، فلپائن، نائجیریا، ایران، میانمار اور گوئٹے مالا وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔

:دیگر مضامین
(12.10.2015)  کیلا غذائی اھمیت کے علاوہ افزائش حسن کے لئے بھی خاصی اھمیت رکھتا ھے
(10.10.2015)  آلو میں روغن ، پروٹین،وٹامنز کی وافر مقدار ، کئی بیماریوں کیخلاف مفید
(07.10.2015) جلد کی حفاظت اور لیموں کے فوائد ۔۔۔ از: سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(04.10.2015) گوشت کے پکوان پروٹین کو پورا کرنے کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔
(02.10.2015) جلدی بیماری کے کچھ مفید گھریلو ٹوٹکے - رافیعہ گیلانی برائے عالمی اخبار
(28.09.2015) طاقتور ال نینو : دنیا بھر کے موسموں کو متاثر کر سکتا ہے
(22.09.2015) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ مرہ زندگی میں شکر کم سے کم استعمال کریں
(19.09.2015) زیا بیطس اور آنکھ کی بینائی کا تعلّق صرف آنکھ کی اسکریننگ سے ہی ممکن ہے
(17.09.2015)  ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ مچھلی کھانا بھی یاداشت بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے
(15.09.2015) روس کے لیجنڈری اداکار نے 84 سال کی عمر میں 24 سالہ شاگرد سے شادی کر لی
(14.09.2015) ہمیں سیاست کی کوئی پرواہ نہیں، عاطف اسلم اور سونو نگم کا اعلان
(12.09.2015) ”سعادت حسن منٹو “کی زندگی پر بننے والی فلم”منٹو“کی ملک بھر میں ریلیز
(09.09.2015) مشروب میں شکر جتنی زیادہ ۔دل کی بیماریوں کا خطرہ اتنا ہی بڑا
(07.09.2015) بحیرہ روم کی غذا ؤں میں طویل و صحت مند زندگی کا راز ہے،تحقیق 
(04.09.2015) رنگت گوری کرنے کے چند گھریلو نسخے۔۔۔۔۔۔ از۔۔۔ رافیعہ گیلانی‎
(01.09.2015) مریخ پر پانی کی موجودگی کا پختہ ثبوت میسر آگیا: ناسا
(31.08.2015) ہماری روز مرّہ زندگی میں پھل اورپھلوں کے رس کی اہمیت۔ از؛ سیدہ زائرہ عابدی
(29.08.2015) دارچینی کا روزانہ استعمال کئی بیماریوں سے بچاتا ہے،تحقیق
(26.08.2015) عورتوں کو مردوں سے زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے،نئی تحقیق
(24.08.2015) خواتین کے لئے سورج کی روشنی مردوں کی نسبت زیادہ ضروری ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں