16.10.2026, 10:48am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار ادبیات
 

یہ فرش ماتم نئی زندگی کا مژدہ بنیں۔ از : ارم نقوی
16.10.2015, 07:08pm , جمہ (GMT+1)

ارم نقوی
پھر ایک برس ہے گذرا ، بدل گئی تقویم
کہ زندگی کا سفر کروٹیں بدلتا ہے
تو پھر جمود یہ کیسا شعور ہستی میں ؟
کہ سال نو بھی  نئی زندگی کا مژدہ ہے
وہ زندگی جو بتان ہوس کو توڑتی ہے
وہ زندگی جو مشیئت کے راز کو جانے
وہ زندگی جو شریعت کو وقت سے پرکھے
یہ عہد نو ہے ، تمدن بدل چکے ہیں سبھی
مگر جو آج بھی رسم کہن کو پوجتے ہیں
انہی کی عقل نے بخشا ہے معاشرے کو جمود
لباس دین میں پائی قنوطیت نے نمود
یہ سال نو کہ ہے آغاز ہی محرم سے
غم حسین (ع) کو اشک و عزا کی رسم ملی
مگر پیام صداقت کو ہم نے کیا جانا ؟
وہ کربلا تو بہت انقلاب پرور تھی
جو حر (ع) کو عاشق صادق بنا گئی ایسا
کہ حشر تک اسے حریت کا استعارہ دیا ۔
ہمارے فکر و عمل میں نہیں ہے حر کی جھلک
مگر زبان سے دعوی کہ ہم حسینی ہیں
جمود فکر ہے ، تقلید ریاکار فقیہ
نشان سجدہ جبینوں پہ جو سجاتے ہیں 
مگر بتوں کو وہ زیر قبا چھپاتے ہیں 
بت ہوس نے ہلاکت میں ڈال رکھا ہے 
" لباس دین میں پائی قنوطیت نے نمود "
حدیثیں گھڑ کے مناتے ہیں جشن ماہ عزا 
غم حسیں (ع) کی تجارت عروج پر پہنچی 
فقیہ نے جبہ غفلت کو اوڑھ رکھا ہے 
عیاش ذاکروں نے دین سے کیا یہ مذاق 
کہ ختم کی ہے حلال و حرام کی تفریق 
نہ احترام شریعت  ، نہ ہی شعور اس کا 
فقیہہ نے بھی تو  شریعت کا ایسا حال کیا 
فقہ کے نام پر سوچوں کو کر دیا محدود 
سوال کرنے پہ قدغن لگاۓ رکھی ہے 
بہت سے باب ہیں انسانیت سے کوسوں دور
فقہ کے نام پر جو شامل نصاب کیۓ 
نہ جانے کیوں انہیں اتنا سمجھ نہیں آتا 
" کہ زندگی کا سفر کروٹیں بدلتا ہے 
تو پھر جمود یہ کیسا شعور ہستی میں ؟
وہ زندگی جو بتان ہوس کو توڑتی ہے 
وہ زندگی جو مشیئت کے راز کو جانے
وہ زندگی جو شریعت کو وقت سے پرکھے "
اے کاش سارے فقیہوں کو آۓ ایسا خیال 
کہ ان کی فکر ہے جامد اسے روان کریں 
قرآن حکم جو دے ، اس حکم تک رہیں محدود 
وگرنہ زندگی اک بوجھ  بنتی جاۓ گی 
یہ بوجھ  نسلوں سے ہم سہہ رہے ہیں کیوں خاموش ؟ 
کہ بے مشاہدہ تقلید ہے ریاکاری 
خدا را اشک عزا کی اساس کو سمجھو 
وگرنہ رسم عزا بے ثمر عبادت ہے 
پھر ایک برس ہے گذرا بدل گئی تقویم 
یہ سال نو ہے ،  بچھا ۓ گۓ ہیں  فرش عزا
یہ فرش ماتم نئی زندگی کا مژدہ بنیں 

:دیگر مضامین
(15.10.2015) نام اک ذہن پہ اترا ہے، حسین ابن علی۔۔۔۔از۔۔۔۔ صفدر ھمدانی
(14.10.2015) موت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔از۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عاطف توقیر
(10.10.2015) رہِ عشق میں ہر قدم امتحاں تھا۔۔۔۔۔از۔۔۔۔۔۔عامر عباس
(06.10.2015) سمندر اور جوہڑ۔۔۔  از ۔۔۔۔  ڈاکٹر خالد سہیل
(05.10.2015) نئے پرانے چراغ‘‘ ہیں جو وہ اپنے جلوے دکھا رہے ہیں۔۔۔۔ از ۔۔۔۔۔ احمد علی برقی
(02.10.2015) جی کو دھڑکا لگا تھا پل پل کا ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی
(29.09.2015) ٹوپی اور حجامت ...انشائیہ ... سرور غزالی
(27.09.2015) تختہء مشق بنوں، جاں بہ سپر ہوجاؤں؟۔۔۔۔۔از ۔۔۔۔۔۔۔وسیم فرحت
(23.09.2015) بتاؤ،عید مبارک تمہیں میں کیسے کہوں۔۔۔از۔۔۔عزیز بلگامی
(21.09.2015) پردہ بے پردہ ....از ..... زرقا مفتی
(19.09.2015) ہائے کہیں ایسا نہ ہو. .... از۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(16.09.2015) تُو کبھی مجھ سے خفا ایسا نہ تھا
(13.09.2015) ;یہ بارش ہے کہ تھمتی نہیں ہے ۔۔۔۔۔ از۔۔۔۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(10.09.2015) شاعری رنگ سخن قافیہ بردار آنکھیں ۔ از شاہین رضوی۔ کویت
(08.09.2015) کیا ہجر کے سمندر میں وصل کے جزیرے نہیں ہوتے ۔۔۔ ؟۔۔۔۔ از ۔۔۔۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(05.09.2015) عشرت معین سیمی کا سفر نامہ ۔اٹلی کی طرف گامزن ۔ اظہار خیال (فرخندہ رضوی )ریڈنگ
(02.09.2015) قسمت نے بد نصیبی کے کر دیئے اشارے ۔از۔ رافیعہ گیلانی
(01.09.2015) محرومِ تماشا ۔۔۔۔۔از ۔۔۔۔۔محمد احمد
(28.08.2015) شریکِ غم سمندر ہے ۔۔۔۔ از ۔۔۔۔۔ صدف مرزا
(26.08.2015) بابوں میں پائی جانے والی وبا ۔ از ۔۔ ممتازملک. پیرس



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں