14.10.2026, 07:01pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

لندن میں عشرت حسین کی قیام گاہ پر سالانہ مجلس عزا کا انعقاد
18.10.2015, 10:00am , اتوار (GMT+1)

 لندن میں جناب عشرت حسین کی قیام گاہ پر سالانہ مجلس عزا کا انعقاد ہوا جس سے مرثیہ نگار صفدر ھمدانی نے خطاب کیا ور عزاداری کے عنوان سے مرثیہ نو تصنیف پیش کیا

اس سے قبل معروف سوز خوان سہیل چوہان اور انکے ساتھیوں نے سوزوسلام پیش کیا

اپنے خطاب میں جناب صفدر ھمدانی نے کہا کہ مجالس عزا کا بنیادی مقصد پیغام کربلا کو اسکی روح کے ساتھ سامعین خاص طور پر نئی نسل تک پہنچانا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ فکری شعوری بیداری پیدا کرنا ہے اور یہ دونوں عناصر خطابت اور ذاکری میں بزنس کا نظریہ در انے کی وجہ سے پس پشت چلے گئے ہیں۔ ہمارا منبر کو علم کے فروغ کا مرکز تھا سطحی ذکر اذکار اورمعجزات کے بیان تک محدود ہو گیا ہے جس کے باعث مجلس عزا میں آنے والا یہاں سے کوئی توشہ علم حاصل نہیں کر رہا

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بنیادی ذمیداری عزا خانوں کے منتظمین اور خود سامعین کی ہے کہ وہ منبر کے تقدس کو برقرار رکحنے کے لیئے اپنی زمیداری پوری کریں

خطاب کے بعد انہوں نے اپنے نوتصنیف مرثیے ۔۔۔ عزاداری۔۔۔۔ سے منتخب بند پیش کیئے جسکے بعد ماتم مظلوم کربلا ہوا اور اختتام پر نیاز امام حسین علیہ السلام پیش کی گئی

مرثیے سے قبل جناب صفدر ھمدانی تازہ ترین سلام پیش کیا


آنکھوں میں آنسوؤں کی روانی حسین سے
کرتی ہے عشق تشنہ دہانی حسین سے

اس دین کی جوانی میں خوں ہے حسین کا
قائم ہر اک جواں کی جوانی حسین سے

بس اک علم سجانے پہ انعام یہ ملا
دارالبقا یہ گھر ہوا فانی حسین سے

اس در پہ ختم سر کو کٹانے کا سلسلہ
بیعت ہیں سارے درد کے بانی حسین سے

بس ان سے ہی طلب کرؤ خیرات صبر کی
پانی میں آگ سیکھو لگانی حسین سے

اصغر نے مسکرا کے لیا تیر حلق پر
شرمندہ اب تا حشر ہے پانی حسین سے

روتا ہوا قلم میری میراث بن گیا
صفدر ملی یہ مجھکو نشانی حسین سے

اس عزاداری میں شبیر کا خون جاری ہے

چند بند سننے کے لیئے یہاں کلک کریں



:دیگر مضامین
(18.10.2015) عزاداری امام حسین ع کے تقاضے اور ھماری ذ مہ داری۔از۔ڈاکٹر سید نیاز محمد ھمدانی
(16.10.2015) فرخندہ رضوی کی کتاب ۔۔۔قلم خندہ ۔۔۔۔ کی تقریبِ رونمائی کی رپورٹ
(14.10.2015) انتفاضہ القدس صہیونی توسیع پسندی کے کینسرکا صفایا کردے گی:ابو مرزوق
(14.10.2015) فرخندہ رضوی کی تازہ تصنیف ۔۔ قلم خندہ ۔۔۔ کی تقریب رونمائی ریڈنگ میں ہوئی
(11.10.2015) بغیر وزرش کے  پٹھوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ 
(11.10.2015) فرخندہ رضوی کی تازہ تصنیف ۔۔ قلم خندہ ۔۔۔ کی تقریب رونمائی آج اتوار کو
(04.10.2015) ذیابیطس کے مریضوں کے لیئے اہم معلومات۔ دوسری قسط۔از۔ڈاکٹر وجیہ الحسن بخاری
(02.10.2015) ذیابیطس کے مریضوں کے لیئے اہم معلومات۔ پہلی قسط۔از۔ڈاکٹر وجیہ الحسن بخاری
(30.09.2015) گزشتہ دنوں روس میں صدر ولادی میر پیوٹن نےنئی جامع مسجد کا افتتاح کیا
(28.09.2015) اللہ کے گھر کی حاضری ۔ حج کے دوران پیش آنے والے سانحات تاریخ کے آئینے میں
(27.09.2015) جبران خلیل جبران 6جنوری 1813 سے 10 اپریل 1931‎ ۔۔ از؛ امین ترمذی ۔ڈیلس
(25.09.2015) عید الضحیٰ اور فلسفۂ قربانی ۔از؛ محمداعظم عظیم اعظم
(23.09.2015) خطبہ حجة الوداع ، انسانیت کا عالمی منشور
(21.09.2015) مقبول اداکار شاہ رخ خان کے والد تحریکِ آزادی کے ہیرو
(21.09.2015)  بُل فائٹنگ کا جان لیوا کھیل حکومت کی سرپرستی میں جاری
(19.09.2015) جرمن طالبہ ماڈرن زمانے کی خانہ بدوش لیونی مولر
(17.09.2015) جاپان میں دل کی شکل کے نارنجی کی کامیاب کاشت کی جارہی ہے
(14.09.2015) گینیڈی پاڈالکا نے  خلا میں رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
(12.09.2015)  امریکہ میں بالغان کی اکثریت ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا ہیں
(10.09.2015) برطانیہ پر سب سے طویل حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوئم



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں