14.10.2026, 09:57pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

ہنسنے سے پریشانیوں سے جھٹکارا ملتا ہے
25.10.2015, 12:24am , اتوار (GMT+1)

کچھ لوگ دن رات کام کر کے، اپنی صحت خرچ کر کے دولت حاصل کرتے ہیں اور پھر اپنی وہی دولت خرچ کر کے اپنی کھوئی ہوئی صحت واپس حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

دیکھا جائے تو لوگ صحت مند رہنے کے لئے کیا کچھ نہیں کرتے۔ کچھ لوگ کھانا پینا چھوڑ کر ڈائٹنگ کرتے ہیں تو بھوکے رہنے کی حدیں پار کر دیتے ہیں، کچھ ورزش کرنا شروع کرتے ہیں تو لگتا ہے کہ شاید ان کے زمین پر دوڑنے سے ہی زمین گول گھوم رہی ہے اور کچھ وائٹامن کی گولیوں تو کچھ جڑی بوٹیوں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق صحت مند ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ بس انسان کو کوئی بیماری نہ ہو بلکہ صحت تو مکمل جسمانی، ذہنی اور سماجی فلاح و بہبود کا نام ہے۔

ماہرین کے مطابق صحت مند رہنے کے لئے صحت افزا متوازن غذا، معتدل ورزش، سونے، جاگنے اور کام کے صحت مند معمول اور بری عادات سے دوری ضروری ہے۔

کچھ لوگوں کو ایسی زندگی سنجیدہ اور بورنگ لگتی ہے لیکن ان کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ صحت مند رہنے کے لئے سیریس ہونے کی نہیں بلکہ نان سیریس ہونے کی ضرورت ہے۔ یعنی، ہنسیے اور صحت مند رہیے!

ریڈرز ڈائجسٹ، جو کئی زبانون میں درجنوں ممالک سے شائع ہونے والا ایک بین الاقوامی جریدہ ہے، کا کہنا ہے کہ ہنسی بہترین دوا ہے۔

'بیسٹ ہیلتھ' کے عنوان سے مضمون میں جریدہ ہنسنے کے دس فوائد گنواتے ہوئے لکھتا ہے کہ ہنسنے سے جسم میں انڈورفنز نامی کیمیائی اجزا جاری ہوتے ہیں جن سے انسان نفسیاتی دباؤ میں کمی محسوس کرتا ہے اور اس کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور اسے دل اور شریانوں کے امراض سے تحفظ ملتا ہے۔

جریدے کے مطابق ہنسنے سے پریشانیوں سے جھٹکارا ملتا ہے، منفی سوچوں کو مثبت سوچوں میں بدلنے میں مدد ملتی ہے اور یوں انسان میں مشکلات کا سامنا کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔ ہنسنا انسان کے دوسروں کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرتا ہے اور اس کی کارکردگی کو بھی بڑھاتا ہے اور یوں ہنسنے کی عادت سے انسان جسمانی، ذہنی اور سماجی طور پر صحت مند رہتا ہے۔

مشہور زمانہ امریکی ادارے 'میو کلینک' کے مطابق اچھی حس مزاح تمام بیماریوں کا علاج تو نہیں کر سکتی لیکن تحقیق سے ثابت ہوتا جارہا ہے کہ ہنسنے کے بہت فوائد ہیں۔

'میو کلینک' کے مطابق ہنسنے سے انسان کی سوچ کے ساتھ ساتھ اس کے جسم پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ہنسنے سے انسان کے جسم میں آکسیجن کی زیادہ مقدار داخل ہوتی ہے۔ اس کا دل، پھیپھڑے اور پٹھے متحرک ہوتے ہیں اور جسم میں مفید کیمیکلز جاری ہوتے ہیں، انسان کے جسم میں دباو کم ہوتا ہے، موڈ اچھا ہوتا ہے، بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بڑھتی ہے اور درد کم ہوجاتا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی حس مزاح کمزور ہو تو فکر کی کوئی بات نہیں کیونکہ ہنسنا ہنسانا سیکھا جاسکتا ہے۔

'میو کلینک' کا مشورہ ہے کہ لوگ گھر اور دفتر میں ایسی مزاحیہ تصاویر اور باتیں دیواروں پر لگا سکتے ہیں جن کو دیکھ کر انھیں ہنسی آئے اور اس مقصد کے لئے مزاحیہ فلمیں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اپنے حال پہ ہنسنے سے ذہنی اور جسمانی دباو کم ہو جاتا ہے اور اسی لیے ایسا ضرور کرنا چاہیے۔ ہو سکتا ہے کہ شروع میں ایسا کرنا مشکل ہو لیکن اس کی مشق ضرور کرنی چاہیے۔

'میو کلینک' کے مطابق ایسے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہیے جو انسان کو ہنسائیں اور پھر انسان کو بدلے میں دوسروں کو ہنسانا چاہیے۔ ادارہ کہتا ہے لطیفے جمع کر کے دوسروں کو سنانے چاہئیں لیکن اس بات کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کہ دوسروں کے ساتھ مذاق ضرور کرنا چاہیے مگر دوسروں کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے کیونکہ یہ صحت مند ہرگز سرگرمی نہیں

:دیگر مضامین
(22.10.2015) موسم گرما میں پیدا ہونے والے بچوں میں جوانی میں لمبے قد کا امکان: رپورٹ
(18.10.2015) لمبی زندگی گزارنے کیلئے اچھی صحت ہی نہیں ذہانت بھی چاہئے، ماہرین
(14.10.2015)  بستر مرگ پر پڑے ہوئے مریضوں کے لیئے برطانیہ بہترین ملک
(12.10.2015)  کیلا غذائی اھمیت کے علاوہ افزائش حسن کے لئے بھی خاصی اھمیت رکھتا ھے
(10.10.2015)  آلو میں روغن ، پروٹین،وٹامنز کی وافر مقدار ، کئی بیماریوں کیخلاف مفید
(07.10.2015) جلد کی حفاظت اور لیموں کے فوائد ۔۔۔ از: سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(04.10.2015) گوشت کے پکوان پروٹین کو پورا کرنے کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔
(02.10.2015) جلدی بیماری کے کچھ مفید گھریلو ٹوٹکے - رافیعہ گیلانی برائے عالمی اخبار
(28.09.2015) طاقتور ال نینو : دنیا بھر کے موسموں کو متاثر کر سکتا ہے
(22.09.2015) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ مرہ زندگی میں شکر کم سے کم استعمال کریں
(19.09.2015) زیا بیطس اور آنکھ کی بینائی کا تعلّق صرف آنکھ کی اسکریننگ سے ہی ممکن ہے
(17.09.2015)  ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ مچھلی کھانا بھی یاداشت بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے
(15.09.2015) روس کے لیجنڈری اداکار نے 84 سال کی عمر میں 24 سالہ شاگرد سے شادی کر لی
(14.09.2015) ہمیں سیاست کی کوئی پرواہ نہیں، عاطف اسلم اور سونو نگم کا اعلان
(12.09.2015) ”سعادت حسن منٹو “کی زندگی پر بننے والی فلم”منٹو“کی ملک بھر میں ریلیز
(09.09.2015) مشروب میں شکر جتنی زیادہ ۔دل کی بیماریوں کا خطرہ اتنا ہی بڑا
(07.09.2015) بحیرہ روم کی غذا ؤں میں طویل و صحت مند زندگی کا راز ہے،تحقیق 
(04.09.2015) رنگت گوری کرنے کے چند گھریلو نسخے۔۔۔۔۔۔ از۔۔۔ رافیعہ گیلانی‎
(01.09.2015) مریخ پر پانی کی موجودگی کا پختہ ثبوت میسر آگیا: ناسا
(31.08.2015) ہماری روز مرّہ زندگی میں پھل اورپھلوں کے رس کی اہمیت۔ از؛ سیدہ زائرہ عابدی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں