14.10.2026, 03:43pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

عالمی اخبار کے بغیر ایک دن بھی جیسے بیکار لگتا ہے۔ شاہین اشرف علی
02.11.2015, 09:25am , سوموار (GMT+1)

شاہین اشرف علی ۔بیورو چیف عالمی اخبار خلیج

عالمی اخبار صرف ایک اخبار نہیں بلکہ ایک خاندان، ایک فکری درسگاہ ، ایک صحافت کی یونیورسٹی اور ایک تہذیب کا ادارہ ہے کہ جہاں کام کرنے والے تمام لوگ کسی مالی منفعت کے بغیر اس اخبار کو سات برس سے کسی اشتہار کے بغیر چلا رہے ہیں اور اکثر لوگ اس بات پر یقین نہیں کرتے کہ اتنے برس سے بغیر کسی کمائی کے آخر یہ اخبار کس طرح دن میں تین سے چار بار شائع ہوتا ہے کہ جسکے پڑھنے والے آسٹریلیا سے امریکہ کے آخری کونے تک موجود ہیں ۔ سچ پوچھیں تو اسی کا نام ٹیم ورک ہے جس نے ہم سب کو استقامت کی دولت عطا کی ہوئی ہے

میری اپنی قلمی رفاقت عالمی آخبار کے ساتھ صرف چند سالوں پرمحیط ھے اور یہ میرے لیے یہ عظیم فکری  درس گاہ بھی ھے کہ جس نے مجھے جہاں علم سے محبت سکھائی وہاں صحافت اور صحافت کے بنیادی اصولوں سے بھی آگہی دلائی۔ مجھے اس اعتراف میں خوشی ہے کہ یہاں آکر میں نے لکھا کم ھے مگر سیکھا بہت زیادہ ہے اور وہ سب کچھ سیکھا ہے جس نے مجھے مشکل حالات میں بھی ہنس کر زندگی گزارنے کے فن میں مدد دی ہے

قلم دوست  بہت محترم ادبی  خانوادے سے تعلق رکھنے والے محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب نے سات سال قبل اس آخبار کی بنیاد رکھی اور ایسے مشکل اور نامساعد حالات میں ابتدا کی کہ اب بھی ان دنوں کا ذکر کرتے ہیں تو مغموم ہو جاتے ہیں

عالمی اخبار سے قبل وہ اسلام آباد کے القمر نامی آن لائن اخبار کے مدیر اعلیٰ تھے اور موجودہ ٹیم کے کئی لوگ اس اخبار میں بھی انکے ساتھ تھے۔ لیکن اسلام آباد میں مقیم تکنیکی انچارج اور مدیر نے مالی دھوکہ کر کے صفدر ھمدانی اور انکے ساتھیوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی اور پھر اسی جماعت نے دیوانوں کی طرح رات دن کام کر کے عالمی اخبار کو منظر عام پر لایا۔ صفدر ھمدانی کی سربراہی میں ڈاکٹر نگہت نسیم اور شمس جیلانی کے علاوہ اسوقت آصف جیلانی بھی شامل تھے

محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کو صدا کاری کی طرح علمی وادبی صحبتوں اھل قلم و اھل علم  سے سخن کاری و سخن وری آبائی رکھ رکھاو  بہترین آخلاق   و مزاج کی سادگی خوش حالی و خوش فکری وضع داری   در آل سے قلب و نظر و فکرکی گہری وابستگی خاندانی روایت و ورثہ بھی علمی ثروت کا بیش بہا خزانہ عطیہ پروردگار  کی شکل میں ملا 

جناب صفدر ھمدانی صاحب  نام نمود و شہرت سے بے نیاز اخباری دینا کی چپقلش اور روایتی لسانی معرکے  سے دور حسن نیت و درد مندی سے اپنے صحافتی مشن کی تکمیل میں لگے رھتے ھیں اور آپ نے جس جانفشانی سے آن لائن عالمی آخبار کی تزيئن و آرائش کی اور اس کوبڑی  سچائی  سے اوج کمال تک پہنچایا اسی کی وجہ سے آل لائن اخبارات میں اسے اب ایک مستند نام ملا ہوا ہے

عالمی آخبار میں ادبی دینا کا  بہت معتبر نام بھی شامل ھے وہ ھیں ڈاکٹر نگہت نسیم  جو سڈنی میں آباد ھیں اور یورپ میں اردو زبان کی بقاء کے لیے بڑی جدوجہد کررھی ھیں ۔عالمی آخبار کی اشاعت میں سیاسی سماجی ادبی مذھبی  مبصرین کا قلمی تعاون بھی شامل ھے  

 کہتے ھیں کہ وسيع مطالعہ   مشاھدہ و دور بینی و واقعہ نگاری خبر کے عناصر تر کیبی ھیں جو صحافی کو اپنی بصارت و سماعت کے کمال کو خبری پیکر میں ڈھالنا ھوتا ھے     

عالمی اخبار کی ساری ٹیم کے بارے میں لکھںے کے لیئے ایک دفتر درکار ہے لیکن میرا فلسفہ یہ ہے کہ چاول کی دیگ کا ایک دانہ ہی دیگ کی خبر دے دیتا ہے اور میرے لیئے صفدر ھمدانی دیگ کا وہی دانہ ہیں۔

:دیگر مضامین
(31.10.2015) لاہور میں تقریباً 40 لاکھ افراد مختلف اقسام منشیات استعمال کرتے ہیں
(31.10.2015) جھگڑے اور بدگمانیاں کیسے ختم ہوں ۔۔؟ از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم
(31.10.2015) تیس کتوبر 1960ء کو پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار ظریف لاہور میں انتقال کرگئے۔
(29.10.2015) زلزلوں کی ہولناک تباہی اور بربادی ، تاریخ کے پس منظر میں ایک نظر
(26.10.2015) ڈینش شعرو ادب کی مکمل تاریخ صدف مرزا کے قلم سے
(24.10.2015) اتحاد بین المسلمین کا فقید المثال اور منفرد مظاہرہ ۔ شیعہ سُنی مشترکہ یاد کربلا
(22.10.2015) ریڈیو اخلاص ڈربی کے زیر اہتمام اخلاص ایجوکیشن سینٹر میں یاد کربلا
(18.10.2015) لندن میں عشرت حسین کی قیام گاہ پر سالانہ مجلس عزا کا انعقاد
(18.10.2015) عزاداری امام حسین ع کے تقاضے اور ھماری ذ مہ داری۔از۔ڈاکٹر سید نیاز محمد ھمدانی
(16.10.2015) فرخندہ رضوی کی کتاب ۔۔۔قلم خندہ ۔۔۔۔ کی تقریبِ رونمائی کی رپورٹ
(14.10.2015) انتفاضہ القدس صہیونی توسیع پسندی کے کینسرکا صفایا کردے گی:ابو مرزوق
(14.10.2015) فرخندہ رضوی کی تازہ تصنیف ۔۔ قلم خندہ ۔۔۔ کی تقریب رونمائی ریڈنگ میں ہوئی
(11.10.2015) بغیر وزرش کے  پٹھوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ 
(11.10.2015) فرخندہ رضوی کی تازہ تصنیف ۔۔ قلم خندہ ۔۔۔ کی تقریب رونمائی آج اتوار کو
(04.10.2015) ذیابیطس کے مریضوں کے لیئے اہم معلومات۔ دوسری قسط۔از۔ڈاکٹر وجیہ الحسن بخاری
(02.10.2015) ذیابیطس کے مریضوں کے لیئے اہم معلومات۔ پہلی قسط۔از۔ڈاکٹر وجیہ الحسن بخاری
(30.09.2015) گزشتہ دنوں روس میں صدر ولادی میر پیوٹن نےنئی جامع مسجد کا افتتاح کیا
(28.09.2015) اللہ کے گھر کی حاضری ۔ حج کے دوران پیش آنے والے سانحات تاریخ کے آئینے میں
(27.09.2015) جبران خلیل جبران 6جنوری 1813 سے 10 اپریل 1931‎ ۔۔ از؛ امین ترمذی ۔ڈیلس
(25.09.2015) عید الضحیٰ اور فلسفۂ قربانی ۔از؛ محمداعظم عظیم اعظم



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں