14.10.2026, 09:59pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

اکیلے رہنے والے افراد غیر صحت مند غذا کی طرف راغب ہوتے ہیں: رپورٹ
12.11.2015, 08:45am , جعمرات (GMT+1)

ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اکیلے رہنے والے لوگوں میں غیر صحت مند غذا کھانےکا امکان زیادہ ہوتا ہے ۔

تنہا رہنے اور کھانےکی مقدار کے درمیان روابط کی تحقیقات کے لیے یہ پہلا جامع تحقیقی جائزہ ہے،جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اکیلے رہنے والے لوگ غیر صحت مند اور کم غذائیت والی غذائیں کھانے کی طرف راغب ہو جاتے ہیں۔

جریدہ 'نیوٹریشن ریویو ' میں شائع ہونے والے پیپر میں محققین نے لکھا کہ ناکافی کھانا پکانےکی مہارت، خریدرای کے لیے کسی کا ساتھ نا ہونا اور خاص طور پر کھانے پکانے میں توجہ کا فقدان بعض ایسے عوامل ہیں جن کی وجہ سے اکیلے رہنے والے لوگوں کی کھانے پینے کی عادات مختلف ہوتی ہیں ۔

تحقیق سے اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ  تنہائی کا شکار عورتوں کے مقابلے میں اکیلے رہنے والے مردوں کی غذا زیادہ خراب ہوتی ہے۔

 کوئنز لینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے تحقیق کاروں کی ٹیم نے اکیلے رہنے اور غذائیت کی انٹیک کےدرمیان تعلق پر تحقیقات کرنے کے لیے 41 مطالعوں کا تجزیہ کیا ہے ۔

کوئنز یونیورسٹی میں ایکسرسائز اور نیوٹریشنز سائنس کے شعبے سے وابستہ تحقیق کار کیتھرین ہانا اور ڈاکٹر پیٹر کولنز نے کہا کہ ہمارے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ اکیلے رہنے والے لوگوں کی غذا ئیں متنوع نہیں تھیں جبکہ ان کی خوراک میں کچھ بنیادی غذائی گروپوں مثال کے طور پر پھلوں، سبزیوں اور مچھلی کی کمی تھی ۔

ڈاکٹر ہانا کہتی ہیں تنہائی کا شکار افراد عمر ،صنف ،تعلیم سماجی اور اقتصادی لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف تھے لیکن ان میں ایک بات مشترک تھی کہ وہ سب خود اپنے لیےکھانا پکانےکے لیے تیار نہیں تھے اور ان سب کے پاس کھانا نا پکانے کے لیے مختلف وجوہات تھیں ۔

مثال کے طور پر ایک شخص جو طلاق یافتہ یا شریک حیات کے دنیا سے گزر جانے کے بعد غمزدہ ہے، ممکن ہے اس سے پہلے شاید اپنی شریک حیات کے پکائے ہوئے کھانوں پر انحصار کرتا تھا اور کھانا پکانے کی ناکافی مہارت کی وجہ سے اپنے لیے صحت مند کھانا نہیں تیار کر سکتا ہے۔ ۔

محققین نے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے کہا کہ تنہائی صحت مند کھانوں کےلیے ایک رکاوٹ نظر آتی ہے مثال کےطور پر کھانے پکانےمیں توجہ اور لطف اندوزی کی کمی کی وجہ سے اکیلے پن کا شکار افراد تیار شدہ کھانوں کو ترجیح دینا شروع کردیتے ہیں۔

انھوں نے مزیدکہا کہ تعاون کی کمی اور صحت مند غذا کےلیےحوصلہ افزائی کی کمی ایسے عوامل ہیں جن سے غیر صحت مند خوراک کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔

ڈاکٹر کیتھرین ہانا کے مطابق اقتصادی عوامل بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہو سکتے ہیں جو ان کے کھانوں میں مچھلی ،پھل اور سبزیوں کی کم کھپت کی وضاحت کرتے ہیں۔

 اسی طرح اکیلے رہنے والےلوگوں کی نفسیاتی مشکلات کا بھی ان کی غذا پر اثر تھا  جیسا کہ ایک پچھلی تحقیق میں پتا چلا تھا کہ تنہائی بزرگوں میں غذائی قلت کی ایک اہم پیشن گوئی ہے۔

:دیگر مضامین
(09.11.2015) آلودگی کا شکار شہروں میں رہائش دل کے دورے کا باعث ہے،تحقیق
(06.11.2015) انجیر کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے
(03.11.2015) ناشتے سے پہلے 12 گھنٹے کچھ نہ کھانا پینا وزن کم کرتا ہے: تحقیق
(01.11.2015)  سوچنے کی صلاحیت رکھنے والی مشینوں کی تیاری بقائے انسانی کے لیے خطرہ
(29.10.2015) زمین کی نوع کے 92 فی صد سیارے ابھی پیدا ہونا باقی ہیں: ناسا
(27.10.2015) بڑ ھتی عمر میں ورزش دماغی امرا ض سے محفو ظ رکھتی ہے
(25.10.2015) ہنسنے سے پریشانیوں سے جھٹکارا ملتا ہے
(22.10.2015) موسم گرما میں پیدا ہونے والے بچوں میں جوانی میں لمبے قد کا امکان: رپورٹ
(18.10.2015) لمبی زندگی گزارنے کیلئے اچھی صحت ہی نہیں ذہانت بھی چاہئے، ماہرین
(14.10.2015)  بستر مرگ پر پڑے ہوئے مریضوں کے لیئے برطانیہ بہترین ملک
(12.10.2015)  کیلا غذائی اھمیت کے علاوہ افزائش حسن کے لئے بھی خاصی اھمیت رکھتا ھے
(10.10.2015)  آلو میں روغن ، پروٹین،وٹامنز کی وافر مقدار ، کئی بیماریوں کیخلاف مفید
(07.10.2015) جلد کی حفاظت اور لیموں کے فوائد ۔۔۔ از: سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(04.10.2015) گوشت کے پکوان پروٹین کو پورا کرنے کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔
(02.10.2015) جلدی بیماری کے کچھ مفید گھریلو ٹوٹکے - رافیعہ گیلانی برائے عالمی اخبار
(28.09.2015) طاقتور ال نینو : دنیا بھر کے موسموں کو متاثر کر سکتا ہے
(22.09.2015) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ مرہ زندگی میں شکر کم سے کم استعمال کریں
(19.09.2015) زیا بیطس اور آنکھ کی بینائی کا تعلّق صرف آنکھ کی اسکریننگ سے ہی ممکن ہے
(17.09.2015)  ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ مچھلی کھانا بھی یاداشت بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے
(15.09.2015) روس کے لیجنڈری اداکار نے 84 سال کی عمر میں 24 سالہ شاگرد سے شادی کر لی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں