15.10.2026, 11:41am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

جج بحال کر دینے سے عدلیہ بحال نہیں ہو جاتی
04.05.2009, 11:11am , سوموار (GMT+1)

عمران چوہدری برسلز
بیلجئیم کے دورے پر آئے ہوئے صوبہ سندھ کے وزیرِ تعلیم جناب پیر مظہرالحق نے پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن جناب ملک اجمل کی دعوت پر پاکستان پریس کلب بیلجئم کے ساتھ پریس کانفرنس میںخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جج بحال کر دینے سے عدلیہ بحال نہیں ہو جاتی.

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیش ایسے حالات میں بر سرِ اقتدار آئی ہے کہ آمریت نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کی ہوئی ہوتی ہیں، اور الجھے ہوئے معاملات کو سلجھانے میں کم از کم دو سال لگ جاتے ہیں.

چیف جسٹس کی بحالی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جج بحال کرنے سے عدلیہ بحال نہیں ہو جاتی اس کے لیئے ججوں کو بحال ہم نے بھی بحال کرنا تھا لیکن ابھی صحیح وقت اور طریقہ کار کا انتظار تھا. لیکن حالات کے مدِنظر پاکستان کی بقا کے لیئے ان حالات میں کرنا پڑا.

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نظامِ عدل کے نفاذ کا سہرا ہمارے سر با دلِ ناخواستہ باندھا گیا ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ بندوق کے زور پر اپنی پسند کی شریعت نافذ کرا لی جائے. یہ طریقہ کار درست نہیں ہے اور غیر آئینی ہے.

نظامِ تعلیم کی بہتری کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ہر ضلع کو دس کروڑ روپے سالانہ تعلیم کی بہتری کے لیئے دیتے ہیں لیکن ضلعی نظام اتنا صحت مند نہیں ہے اور انکی کرپشن تعلیم کو بہتر نہین ہونے دیتی.بحرحال ہم اسکی بہتری کی کوشش کر رہے ہیں اور پر امید ہیں

اگلے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے بیلجیئم کے صدر حاجی وسیم اختر کی طرف سے دئے گئے عشائیے میں وزیر صاحب کے التماس پر نوڈیرو جو کہ محترمہ بے نظیر آبائی گاؤں ہے کے ہسپتال کے لیئے اور دادو کے گاؤں جو کہ پیر صاحب کا آبائی گاؤں ہے کے لیئے ملک اجمل اور شیخ شکیل صاحب جو کہ پارٹی کے سینئر عہدہ دار ہیں نے ایک ایک ایمبولینس کا وعدہ کیا اور ملک اجمل صاحب نے نوڈیرو کے سکول کیلیئے ایک سکول وین دینے کا بھی اعلان کیا

بلجیم میں پیر مظہر الحق کااستقبال۔

برسلز۔شاہد فاروقی۔سنیئر منسٹر فار ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ اور پی پی پی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر پیر مظہر الحق کی بلجیم
آمدپر ان کا والہانہ استقبا ل کیا گیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلجیم کے صدر حاجی وسیم اختر، سنیئر راہنماء ملک محمد اجمل،حاجی
قمرزمان آف سیکر آلی، شیخ محمد شکیل،محمد نواز بٹ ،ڈاکٹر عامراور تصاویر میں انہیں انتہائی گرم جوشی سے مصافحہ کرتے ہوئے
نظر آر ہے ہیں۔

تصاویر۔۔ محمد ندیم بٹ







:دیگر مضامین
(03.05.2009) فتحِ الکوثر۔’’ شہادتِ سیدہ خدیجہ بنتِ علی ‘‘
(03.05.2009) دنیا کا ایک منفرد انٹرویو
(01.05.2009) حیدر طباطبائی کی تخلیقات کی رونمائی
(01.05.2009) آئی ٹی میں پاکستان کی ترقی قابل فخر ہے
(29.04.2009) سویڈن میں تین روز اور کئی برس کی یادیں..چودہویں قسط
(20.04.2009) ڈاکٹر نگہت نسیم کے اعزاز میں عشائیہ
(19.04.2009) ترقی کا کوئی ایک راستہ نہیں
(16.04.2009) پھر ایک بار اتحاد کا شور ہے
(13.04.2009) سویڈن میں تین روز اور کئی برس کی یادیں..تیرہویں قسط
(10.04.2009) اب باری ہے بلوچستان کی
(06.04.2009) سویڈن میں تین روز اور کئی برس کی یادیں..بارہویں قسط
(05.04.2009) اپنوں کو ماربے سے فرصت ملے تو
(31.03.2009) سویڈن میں تین روز اور کئی برس کی یادیں..گیارہویں قسط
(31.03.2009) آج کا مسلمان ایسا کیوں ہےاز شمس جیلانی
(29.03.2009) اشتہار بازی کا نیا انداز
(26.03.2009) سامراجی قوتوں کے اپاہج اور مفلوج غلام
(25.03.2009) گاڑی اور ریل گاڑی میں کوئی فرق نہیں
(24.03.2009) سویڈن میں تین روز اور کئی برس کی یادیں(دسویں قسط)
(23.03.2009) خفیہ قید خانوں کی تفتیش ایک سال کے لیئے شروع
(19.03.2009) سیاسی درجہ حرارت کی وجہ سے پھر موسم ابرا آلود



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں