16.10.2026, 09:13am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار ادبیات
 

پینسٹھ برس بھی کم ہیں محبت کے واسطے از صفدر ھمدانی

17.11.2015, 04:46am , منگل (GMT+1)

صفدر ھمدانی
فرقت کا دکھ سہا تری قربت کے واسطے
ہم نے دعائیں کیں اسی تہمت کے واسطے

پھر یوں ہوا نہ گھر ملا نہ گھر کا راستہ
نکلے تھے یوں تو گھر سے مسافت کے واسطے

مصروفیت میں جینے کی مشکل ہے کار عشق
رکھا یہ کام ہم نے فراغت کے واسطے

شہرت سے دور رہ کہ بھی عزت ملی بہت
خواہش کبھی بھی کی نہیں شہرت کے واسطے

لکھے ہیں دوستوں نے نئی طرز کے خطاب
ہم ساکنان کوئے ملامت کے واسطے

ہم کو فقیہہ شہر نے خود یہ سبق دیا
درکار ہے ریا بھی عبادت کے واسطے

صفدر یہ راز آج کھلا ہے فقیر پر
پینسٹھ برس بھی کم ہیں محبت کے واسطے



:دیگر مضامین
(16.11.2015) ہے کون ایسا شہر میں فتنوں کو جو دبا سکے از عزیز بلگامی
(15.11.2015) ہمارا دکھ سانجھا تھا ۔۔۔۔خوشبوؤں کے دیس پیرس کے نام 
(13.11.2015) چشم نظارہ کوئی جیسے گل تر مانگے  از  منظور ثاقب
(11.11.2015) مفتیوں نے ہمارا خدا لے لیا از صدف مرزا
(10.11.2015) محبت نشے کی امام ہے  از نگھہت نسیم
(09.11.2015) محبت از علامہ اقبال
(08.11.2015) عمر وارفتہ نے دکھلائے وہ منظر مجھ کو ۔۔۔ از۔۔۔ صفدر ھمدانی
(07.11.2015) حیات اپنا راستہ بدلتی رہی ۔۔۔از ۔۔۔زرقا مفتی
(05.11.2015) کب ملے گی ہمیں کاسۂ گدائی سے نجات ۔۔۔؟ ... از۔۔۔ عزیز بلگامی
(04.11.2015) نذرِ عقیدت بحضورِ سیدنا حضرت امام حسین علیہ السلام
(03.11.2015) حنا کا رنگ ہتھیلی سے تو جُدا نہ ہوا ۔۔۔۔ از ۔۔۔۔۔ زرقا مفتی
(02.11.2015) عالمی اخبار اک معیار ہے ۔۔۔۔ از ۔۔۔۔۔ صفدر ھمدانی
(01.11.2015) اےمادر علمی ترا احسان ہے احسان ۔۔۔۔۔۔ از ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ منظور قاضی
(01.11.2015) ‎‫انوکھا معجزہ قرآن ہے۔۔۔۔ از۔۔۔۔۔عرشی ملک‬
(30.10.2015) تم آو تو میرے خواب لیتی آنا۔ اقبال فہیم جوزی 
(28.10.2015) سلام بحضور ، امام ِعالی مقام ، امام حسین ، علیہ السلام۔۔۔۔سلیم طاہر
(27.10.2015) سب کے سجدوں کا محافظ ترا سجدہ دیکھا ۔۔۔ از ۔۔۔۔ ذوالفقار نقوی
(25.10.2015) مولا کوئی غم نہ دینا سوائے غم حسین کے 
(22.10.2015) احمد کے گھرانے کی عزادار ہوں لوگو۔۔۔ نیلما ناہید درانی
(20.10.2015) سُوگوارانِ حسین علیہ السلام سے خطاب​۔۔۔۔ از ۔۔۔۔جوش ملیح آبادی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں