14.10.2026, 08:04pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

بار بی کیو گوشت کھانے سے گردے کے کینسر کا خطرہ : نئی تحقیق
21.11.2015, 01:05am , ہفتہ (GMT+1)

سائنس دانوں کو پتا چلا ہے کہ خوراک میں بار بی کیو گوشت کی زیادہ مقدار سے گردے کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

امریکی ڈاکٹروں کی ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ اچھی طرح سے پکا ہوا گوشت گردے کے سرطان کا سبب بن سکتا ہے۔

نئی تحقیق کے مطابق کھلے شعلوں اور تیز آنچ پر گوشت پکانے سے، گوشت کینسر کا باعث بننے والے مادوں کو پیدا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ انسانی جسم میں سرطان کا باعث بننے والے مادوں یا دھاتوں کو 'کارسینو جینک' کہا جاتا ہے۔

سائنسی جریدہ ’جرنل کینسر ‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے لکھا کہ شعلوں پر اعلیٰ درجہ حرارت پر گوشت پکانے یا پھر تیز آنچ پر گوشت پکانے سے گوشت پر مشتمل نقصان دہ کیمیکلز میں اضافہ ہوتا ہے۔

گردہ جسم سے غیر ضروری اور نقصان دہ کیمیائی عناصر کو فلٹر کرتا ہے لہذا سائنس دانوں نے اندازا لگایا ہے کہ گردہ جسم سے کینسر کا باعث بننے والے مادوں کو آزاد کرنے کی کوشش میں کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔

تحقیق کاروں کی ٹیم  نے واضح کیا ہے کہ جب گوشت گرل کیا جاتا ہے تو یہ کارسینوجینک مادوں پی ایچ ایل پی  اور میل کیو ایکسکو پیدا کرتا ہے، جو انسانی جسم کی جینیات پر حملہ آور ہونے یا جسم میں خلیوں کے بننے اور ٹوٹنے کے عمل یا میٹا بولزم کو متاثر کرتے ہیں جس کا نتیجہ سرطان کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔

محققین نے دریافت کیا کہ جو لوگ مخصوص جینیاتی تبدیلی رکھتے ہیں وہ بار بی کیو گوشت کھانے کے لیے زیادہ حساس تھے اور شعلوں پر پکائے جانے والے گوشت سے پیدا ہونے والے نقصان دہ مرکبات کے اثرات کے ساتھ گردے کے کینسر کے زیادہ خطرے سے دوچار تھے۔

یونیورسٹی آف ٹیکساس سے منسلک ڈاکٹر زیفینگ وو نے کہا کہ جب گوشت شعلے پر گرل کیا جاتا ہے یا تیز آنچ پر فرائی کرتے ہوئے سرخ کیا جاتا ہے تو یہ گردے کے کینسر کی ایک عام قسم رینل سیل کارسنوما کا سبب بن سکتا ہے۔

ایک مشاہدے کے دوران محققین کی ٹیم نے 659 شرکاء جو گردوں کے کینسر سیل کارسنوما میں مبتلا تھے ان کی کھانے کی عادتوں کا موازنہ 699 صحت مند افراد کی خوراک کے ساتھ کیا۔

تحقیق کے سینیئر مصنف ڈاکٹر زیفینگ وو نے کہا کہ ہم نے گوشت کی کھپت اور بار بی کیو گوشت دونوں کے ساتھ کینسر کے بڑھے ہوئے خطرے کو منسلک پایا ہے۔


تحقیق کے نتائج سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ گردے کے کینسر میں مبتلا مریضوں کی خوراک میں سرخ گوشت اور سفید گوشت کی مقدار صحت مند افراد کے مقابلے میں زیادہ تھی۔

نتائج سے ظاہر ہوا کہ کیمیکل پی ایچ ایل پی کی اعلیٰ سطح نے گردے کے کینسر کے خطرے کو 54 فیصد بڑھایا تھا جبکہ کیمیکل میل کیو ایکس کی زیادہ مقدار نے کینسر کے خطرے کو دوگنا کیا۔

تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر اسٹیفنی میل کونین  نے کہا کہ جین کے تجزیہ سے یہ پتا چلا کہ خاص طور آئی ٹی پی آر   نامی جین کی مختلف حالتوں کے ساتھ افراد پی ایچ ایل پی کیمیکل کے مضر اثرات کے لیے زیادہ حساس تھے۔

ڈاکٹر زیفینگ وو نے سائنسی پیپر میں لکھا کہ ہمارے نتائج گوشت کی کم کھپت کی حمایت کرتے ہیں خاص طور پر عوامی صحت میں مداخلت کے طور پر سیل کارسنوما کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کھلے شعلوں پر زیادہ درجہ حرارت پر پکائےجانے والے گوشت کم کھانے کی حمایت کرتے ہیں۔  

تاہم ڈاکٹر زیفنگ وو نے غذا میں سے مکمل طور پر گوشت کو خارج کرنے کے لیے نہیں کہا ہے بلکہ اعتدال کے ساتھ کھانے کی ہدایت کی ہے اور پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل ایک متوازن غذا کھانے کا مشورہ دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب آپ گوشت کو پین میں فرائی کریں یا کھلے شعلوں پر گرل کریں تو اسے سرخ کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے۔

:دیگر مضامین
(18.11.2015) سردی کی موسمی بیماریوں سے بچاؤ کے لیئے چند احتیاطی تدابیر
(17.11.2015) نہاری اٹھارویں صدی کے آخر کی ایجاد ہے۔۔۔۔۔ از:‌ ثنااللہ خان احسن 
(16.11.2015) پاکستان میں ہر آٹھواں شخص شوگر کے مرض میں مبتلا ہے  
(14.11.2015) پاکستان میں نمونیا بچوں کی شرح اموات کا سرفہرست مرض بن گیا ہے۔
(12.11.2015) اکیلے رہنے والے افراد غیر صحت مند غذا کی طرف راغب ہوتے ہیں: رپورٹ
(09.11.2015) آلودگی کا شکار شہروں میں رہائش دل کے دورے کا باعث ہے،تحقیق
(06.11.2015) انجیر کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے
(03.11.2015) ناشتے سے پہلے 12 گھنٹے کچھ نہ کھانا پینا وزن کم کرتا ہے: تحقیق
(01.11.2015)  سوچنے کی صلاحیت رکھنے والی مشینوں کی تیاری بقائے انسانی کے لیے خطرہ
(29.10.2015) زمین کی نوع کے 92 فی صد سیارے ابھی پیدا ہونا باقی ہیں: ناسا
(27.10.2015) بڑ ھتی عمر میں ورزش دماغی امرا ض سے محفو ظ رکھتی ہے
(25.10.2015) ہنسنے سے پریشانیوں سے جھٹکارا ملتا ہے
(22.10.2015) موسم گرما میں پیدا ہونے والے بچوں میں جوانی میں لمبے قد کا امکان: رپورٹ
(18.10.2015) لمبی زندگی گزارنے کیلئے اچھی صحت ہی نہیں ذہانت بھی چاہئے، ماہرین
(14.10.2015)  بستر مرگ پر پڑے ہوئے مریضوں کے لیئے برطانیہ بہترین ملک
(12.10.2015)  کیلا غذائی اھمیت کے علاوہ افزائش حسن کے لئے بھی خاصی اھمیت رکھتا ھے
(10.10.2015)  آلو میں روغن ، پروٹین،وٹامنز کی وافر مقدار ، کئی بیماریوں کیخلاف مفید
(07.10.2015) جلد کی حفاظت اور لیموں کے فوائد ۔۔۔ از: سیدہ رافعیہ گیلانی ۔ راجن پور
(04.10.2015) گوشت کے پکوان پروٹین کو پورا کرنے کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔
(02.10.2015) جلدی بیماری کے کچھ مفید گھریلو ٹوٹکے - رافیعہ گیلانی برائے عالمی اخبار



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں