15.10.2026, 09:57pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

انیس / نومبر1957ء پاکستان کے ممتاز سیاستدان سر شاہنواز بھٹو کی تاریخ وفات ہے۔
19.11.2015, 09:25am , جعمرات (GMT+1)

وقار زیدی ۔ کراچی
سر شاہنواز بھٹو کی وفات

انیس / نومبر1957ء پاکستان کے ممتاز سیاستدان سر شاہنواز بھٹو کی تاریخ وفات ہے۔

سر شاہنواز بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو کے والد اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے دادا تھے۔ شاہنواز بھٹو 1888ء میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی سیاسی زندگی کا آغاز 1920ء میں ہوا جب وہ لاڑکانہ ڈسٹرکٹ بورڈ کے صدر منتخب ہوئے۔ یہ عہدہ 1934ء تک ان کے پاس رہا۔ 1921ء میں انہیں خان بہادر اور 1930ء میں سر کا خطاب عطا ہوا۔ 1931ء میں انہوں نے لندن میں ہونے والی گول میز کانفرنس میں سندھ کے مسلمانوں کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے سندھ کو بمبئی سے جدا کرنے کا مطالبہ بڑی خوش اسلوبی سے اٹھایا۔ 1934ء میں انہوں نے سندھ پیپلزپارٹی کے نام سے ایک سیاسی جماعت بنائی اور 1936ء میں سندھ اتحاد پارٹی کے صدر منتخب ہوئے۔1937ء کے عام انتخابات میں ان کی پارٹی نے انتخاب میں اکثریت حاصل کی تاہم وہ خود اپنی نشست پر کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد سر غلام حسین ہدایت اللہ سندھ کے وزیراعلیٰ بن گئے۔

اور 1947 میں وہ جونا گڑھ کے وزیراعظم مقرر ہوئے تاہم اسی برس جونا گڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے بعد وہ واپس وطن آگئے جہاں انہوں نے بقیہ عمر گوشہ نشینی میں بسر کی۔
19 / نومبر 1957ء کو ان کا انتقال ہوگیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

استاد واحد حسین کی وفات

انیس / نومبر 2004ء کو خورجہ گھرانے کے نامور موسیقار استاد واحد حسین خان صاحب وفات پاگئے۔

استاد واحد حسین خان صاحب 1923ء میں دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد استاد الطاف حسین خان صاحب نے، جو خود بھی اپنے زمانے کے مشہور موسیقار تھے، انہیں موسیقی کی اعلیٰ تربیت دی۔ انہیں اپنے بھائیوں استاد عظمت حسین خان اور استاد ولایت حسین خان صاحب کے ساتھ موسیقی کی متعدد کانفرنسوں میں شرکت کا موقع ملا۔ 1964ء میں اپنے والد کی وفات کے بعد وہ اپنے بھائی استاد ممتاز حسین خان کے ساتھ کراچی آگئے۔

استاد واحد حسین خان نے پربھوداس اور واحد رنگ کے قلمی نام سے متعدد بندشیں بھی مرتب کی تھیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قومی اسمبلی کے سپیکر۔ چوہدری امیر حسین

(19 /نومبر 2002 تا 19 / مارچ 2008)

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سترہویں اسپیکر چوہدری امیر حسین 22 / جون 1942ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ 

وہ 19 / نومبر2002ء کو قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے اور 19 / مارچ 2008ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔

 پرانے پارلیمینٹیرین ہیں اور کئی مرتبہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں

:دیگر مضامین
(18.11.2015) اٹھارہ نومبر 1914ء کو نامور ادیب علامہ شبلی نعمانی کا انتقال ہوگیا۔
(17.11.2015)  امید فاضلی 17 /نومبر 1923ء کو ڈبائی ضلع بلند شہر میں پیدا ہوئے
(16.11.2015) اردو کے معروف شاعر اکبر الٰہ آبادی کی تاریخ پیدائش 16 / نومبر1846ء ہے
(15.11.2015) پندرہ/ نومبر 1962ء کو جسٹس محمد رستم کیانی چاٹگام میں انتقال کرگئے
(14.11.2015) چودہ/ نومبر 1957ء اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے پہلے گورنر جناب زاہد حسین نے وفات پائی
(13.11.2015) حسن ناصر 13 / نومبر 1960ء کو جان کی بازی ہار گئے۔
(12.11.2015) بارہ / نومبر 1966شکیب جلالی نے سرگودھا میں ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی
(11.11.2015) گیارہ نومبر 1917ء اردو کے ممتاز شاعر، ادیب اور نقاد فارغ بخاری کی تاریخ پیدائش ہے۔
(11.11.2015) آج کا انتخاب ایک بلا عنوان کارٹون ہے۔ ملاحظہ کیجئے
(10.11.2015) دس / نومبر 1958ء کو اردو کے معروف شاعر حیدر دہلوی کراچی میں انتقال کرگئے
(09.11.2015) نو نومبر تابش دہلوی۔  ڈاکٹر شفیق الرحمٰ۔ن، گلوکارہ مالا  اور ثروت حسین کی پیدائش
(09.11.2015)  علامہ اقبال 9 نومبر1877کو کےبرطانوی ہندوستان کے شہر سیالکوٹ میں پیداہوئے
(08.11.2015) ‎وہ مصائب جو ہمارے منبروں سے پڑھے نہیں جاتے: عبداللہ بن حسن(ع) کی شہادت
(06.11.2015) آج انتخاب کے شعبے میں کویت کی شاہین اشرف علی کی ایک غزل کا انتخاب
(04.11.2015) لالچ اور طمع میں گھرے ھوئے انسانوں نے مقدس منصب پیشہ بنا دیا۔رافیعہ گیلانی
(02.11.2015) عالمی اخبار کے بغیر ایک دن بھی جیسے بیکار لگتا ہے۔ شاہین اشرف علی
(31.10.2015) لاہور میں تقریباً 40 لاکھ افراد مختلف اقسام منشیات استعمال کرتے ہیں
(31.10.2015) تیس کتوبر 1960ء کو پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار ظریف لاہور میں انتقال کرگئے۔
(31.10.2015) جھگڑے اور بدگمانیاں کیسے ختم ہوں ۔۔؟ از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم
(29.10.2015) زلزلوں کی ہولناک تباہی اور بربادی ، تاریخ کے پس منظر میں ایک نظر



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں