15.10.2026, 04:41am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

سال میں امریکی کاشت کار 60 لاکھ پاونڈ سے زائد کیمیکل استعمال کرتے ہیں
26.11.2015, 09:05am , جعمرات (GMT+1)

ماحولیات کے تحفظ کے امریکی ادارے (اِی پی اے) نے جمعے کے روز ایک تجویز پیش کی ہے جس میں پھل دار درخت، بادام  اور اجناس کی فصل پر کیڑے مار ادویات کے چھڑکائو  پر ممانعت عائد کرنےکے لیے کہا گیا ہے۔

تجویز میں 'کلورفیفوز' کے استعمال پر پابندی لگانے کے لیے کہا گیا ہے، جسے موسمی، مالٹے، سیب، چیریز، انگور، بروکلی، دیگر سبزیوں اور فصلوں پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

حشرات کُش دوائیں سنہ 1965 سے استعمال ہورہی ہیں، جس سے حالیہ برسوں کے دوران درجنوں  کاشت کار بیمار ہوچکے ہیں۔

بہتے ہوئے پانی میں زہریلے اثرات ملے ہیں، جس سے مچھلی کو خطرہ لاحق ہے۔ ادھر، آبی وسائل سے متعلق منتظمیں کا کہنا  ہے کہ کیڑے مار ادویات کے زیادہ استعمال سے ہدف بنائے جانے والے کیڑوں میں مدافعت پیدا ہو جاتی ہے۔

ایک سال کے دوران، امریکی کاشت کار 60 لاکھ پائونڈ سے زائد کیمیکل استعمال کرتے ہیں، جس میں سے تقریباً 25 فی صد صرف کیلی فورنیا میں استعمال ہوتا ہے۔

'اِی پی اے' نے کہا ہے کہ اس تجویز پر کم از کم دو ماہ تک عام مشورے لیے جائیں گے، جس پر حتمی فیصلہ دسمبر 2016 ء تک متوقع ہے؛ جب کہ سنہ 2017ء سے پہلے اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو پائے گا۔

ادارے نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ اُس کے موجودہ تجزئے میں خوراک میں  'کلورفیفوز' کی مقدار کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔ تاہم، پانی کی کچھ گزرگاہوں کے عمل دخل کے دوران مضر اثرات کی شرح بڑھ جاتی ہے۔ بقول، اُس کے، خوراک، ادویات اور کاسمیٹک سے متعلق معیاری قوانین کی موجودگی میں، اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔

'اِی پی اے' نے 2000ء میں گھروں میں 'کلورفیفوز' کے استعمال پر ممانعت لاگو کردی تھی، اور حساس مقامات پر، جیسا کہ اسکول، اُنھیں 2012ء میں ادویات کے چھڑکائو سے پاک علاقہ قرار دیا تھا۔ تاہم، ماحولیاتی اور صحت عامہ کے گروہوں کا کہنا ہے اِن تجاویز پر عمل درآمد میں کوتاہی برتی گئی ہے۔

بشکریہ۔۔ وائس آف امریکہ

:دیگر مضامین
(24.11.2015) جمیل الدین عالی کی نماز جنازہ ڈیفنس کی مسجد طوبیٰ میں ادا ہوگئی
(23.11.2015) فلسطین کی اقبال الاسد کو دنیا کی کم عمر ترین ڈاکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
(22.11.2015) ربا میرے حال دا محرم توں ۔۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(19.11.2015) ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کے ایک نجی محفل میں سنائے ہوئے چند اشعار
(18.11.2015) شہادتِ ابن الحسین بیمار کربلا حضرت امام زین العابدین علیہ السلام۔از نگہت نسیم
(15.11.2015) سکاٹ لینڈ برطانوی جزیرے کے شمالی ایک تہائی حصے پر واقع ہے۔
(06.11.2015) نقیب انقلاب کربلا،بی بی زینب سلام اللہ علیہا۔ از؛ سیدہ زائرہ عابدی
(04.11.2015) در شان حضرت عباس علمدار ایک ہندو گائیکہ کی آواز میں
(02.11.2015) ‎‫عالمی اخبار کا سات سالہ سفر بلندی اور کامیابی کا سفر ۔از؛ ڈاکڑ نگہت نسیم ۔سڈنی‬‎
(31.10.2015) تشدد کے باعث ہر پانچ منٹ بعد ایک بچہ ہلاک ہوتا ہے: یونیسیف
(30.10.2015) اکتوبر 23 والدہ بے نظیر اور اہلیہ زیڈ اے بھٹو ، محترمہ نصرت بھٹو کی برسی ہے
(29.10.2015) پاکستان میں زلزلوں کی تاریخ۔ کوئٹہ کا زلزلہ فراموش نہیں ہوتا
(28.10.2015) یا حسین علیہ السلام یاحسین علیہ السلام یاحسین علیہ السلام
(27.10.2015) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں تیسرے بین المذاہب “ یوم حسین “ کا انقعاد ہوا
(25.10.2015) دس محرم الحرام ۔ محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے ۔از؛ نگہت نسیم
(23.10.2015) نویں محرم الحرام.محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے ۔از؛ نگہت نسیم
(22.10.2015) آٹھویں محرم الحرام محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے ۔از؛ نگہت نسیم
(21.10.2015) ساتویں محرم الحرام .محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے ۔از؛ نگہت نسیم
(20.10.2015) چھٹی محرم الحرام ۔۔ محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے ۔از؛ نگہت نسیم
(19.10.2015) پانچویں محرم الحرام ۔۔ محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے ۔از؛ نگہت نسیم



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں