
پاکستانی کمیونٹی سینٹر کےزیراہتمام دو روزہ نادرہ سرجری کا اہتمام ۔ ریڈنگ میں تقریبا ۳۰۰افراد کے کارڈ پروسس کیئے گئے ہیں
پاکستان ہائی کمیشن کی نادرا ٹیم ہائی کمیشنر سید ابن عباس اور کمیونٹی کو ان کی دہلیزپر نادرا کارڈ کی سہولت کے زیر اہتمام او پی ڈبلیو سی اور پی سی سی فراہم کرنے کی کاوش جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس سلسلے میں ریڈنگ چیرمین پی سی سی چوہدری منظورحسین ،جنرل سیکرٹری امجد تارڑ ایڈووکیٹ اور ان کی ٹیم نےبرکشائرکاونٹی اور اوپی ڈبلیو سی کے آرگنائز شمریز تارڑاور ان کی ٹیم کے باہمی اشتراک اور تعاون سے دو روزہ سرجری میں تقربناََ ۳۰۰ سے زائد افراد کے نادرا کارڈ پروسس کیے۔جن میں معزور بزرگ افراد کے علاوہ خواتین بچوں سمیت موجود تھیں ۔۔
کمیونٹی کے راہنماؤں مرزا خان ،خلیل کیانی ،حاجی گُل فراز،محمد حیات تارڑ کے علاوہ دیگر نے بھی ہائی کمشنر ،کمیونٹی وہلفیر منسٹر کا شکریہ ادا کیا اور نادرا ٹیم کی محنت کو سراہتے ہوئے سرجریز کا تسلسل جاری رکھنے کی اپیل کی
کمیونٹی سینٹر کے تمام ممبران کا مکمل تعاون رہا اور ایسا ایک پلیٹ فارم بہت سے وقت کی بچت اور ذہنی کوفت سے بچنے کا دلکش راستہ ثابت ہو گا ۔ایسے مثبت قدم کمیونٹی کو مضبوط کرنے کا راستہ بنتے ہیں ۔۔یہ ایک قابل ستائش عمل ہے ۔