15.10.2026, 09:22pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

 عظیم مجاہد آزادی سید احمد شہید کی تاریخ پیدائش  29 / نومبر1786ء ہے
29.11.2015, 04:14am , اتوار (GMT+1)

وقار زیدی ۔ کراچی


پاکستان کی بری فوج کے پندرہویں سربراہ جنرل راحیل شریف 16 / جون 1956 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک فوجی گھرانے سے ہے ۔ ان کے والد میجر محمد شریف تھے جبکہ ان کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف شہید کو 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں نشان حیدر کا اعزاز عطا ہوا تھا۔ 1965 ء کی پاک بھارت جنگ میں نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر عزیز بھٹی شہید بھی ان کے قریبی عزیز تھے۔ 
راحیل شریف نے گورنمنٹ کالج لاہور سے باقاعدہ تعلیم حاصل کی اور اس کے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں داخل ہوئے ۔ وہ اکیڈمی کے 54ویں لانگ کورس کے فارغ التحصیل ہیں- 1976 ء میں گریجویشن کے بعد، انہوں نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا- نوجوان افسر کی حیثیت سے انہوں نے انفنٹری بریگیڈ میں گلگت میں فرائض سرانجام دئیے- ایک بریگیڈیئر کے طور پر، انہوں نے دو انفنٹری بریگیڈز کی کمانڈ کی جن میں کشمیر میں چھ فرنٹیئر فورس رجمنٹ اور سیالکوٹ بارڈر پر 26 فرنٹیئر فورس رجمنٹ شامل ہیں۔

جنرل پرویز مشرف کے کے دور میں میجر جنرل راحیل شریف کو گیارہویں انفنٹری بریگیڈ کا کمانڈر مقرر کیا گیا- راحیل شریف ایک انفنٹری ڈویژن کے جنرل کمانڈنگ افسر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ رہنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں- راحیل شریف نے اکتوبر 2010 سے اکتوبر 2012 تک گوجرانوالہ کور کی قیادت کی- انہیں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں انسپکٹر جنرل تربیت اور تشخیص رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔

 وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے 27 / نومبر 2013 کو  انھیں  پاکستان کی مسلح افواج کا سربراہ مقرر کیا ۔
ذرائع کے مطابق راحیل شریف سیاست میں عدم دلچسپی رکھتے ہیں- انہیں دو سینئر جرنیلوں، لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم اور لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود پر فوقیت دی  گئی ۔ ایک سینئر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم نے اسی وجہ سے فوج سے استعفی دیا۔ ایک اور سینئر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کو بعد ازاں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی مقرر کر دیا گیا۔۔
جنرل راحیل شریف اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں ۔
--------------------------------------------------------------------------------------------------------
قومی اسمبلی کے سپیکر۔ فضل القادر چودھری


(انتیس نومبر 1963 تا بارہ جون 1965)

پاکستان کی قومی اسمبلی کے پانچویں اسپیکر فضل القادر چودھری 26مارچ 1919ء کو ضلع چاٹگام کے مقام  راؤزن میں پیدا ہوئے۔ 1962ء میں کنونشن مسلم لیگ کے ٹکٹ پرقومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اورمرکزی کابینہ میں شامل ہوئے۔ مولوی تمیز الدین کی وفات کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر بنے۔ بنگلہ دیش کے قیام کے بعد عوامی لیگ نے انھیں پاکستان کا حامی ہونے کے الزام میں جیل میں ڈال دیا جہاں 17 / جولائی 1973ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔
--------------------------------------------------------
سید احمد شہید کی پیدائش

برصغیر پاک وہند کے عظیم مجاہد آزادی سید احمد شہید کی تاریخ پیدائش  29 / نومبر1786ء ہے۔
آپ شاہ عبدالعزیزدہلوی کے شاگرد تھے۔ 1826ء میں آپ نے اعلان کیا کہ سکھوں کی برھتی ہوئی ریشہ دوانیوں کے باعث مسلمانوں پر جہاد فرض ہو گیا۔ آپ بہت سے مجاہدین کے ہمراہ صوبہ سرحد پہنچے۔ آخری معرکہ بالا کوٹ کے مقام پر ہوا جہاں 6 مئی1831ء کوحضرت سید احمد شہید نے جام شہادت نوش کیا۔ آپ کے دوش بدوش شاہ ولی اللہ کے پوتے شاہ اسماعیل بھی شہادت سے سرفراز ہوئے۔ آپ دونوں کے مزار بالا کوٹ کے مقام پر مرجع خلائق ہیں۔
-------------------------------------------------

جہانگیر خان نے پہلی مرتبہ ورلڈ اوپن سکواش جیتی

 پاکستان کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان نے 29 / نومبر 1981ء کو اسکواش کا ورلڈ اوپن ٹورنامنٹ جیت کر کامیابیوں اور کامرانیوں کے اس سفر کا آغاز کیا جس کی کوئی نظیر یا مثال سکواش کی دنیا میں تو کجا کھیلوں کی دنیا میں بھی دور دور تک نہیں ملتی۔ جہانگیر خان نے اپریل 1981ء میں برٹش اوپن کے فائنل میں جیف ہنٹ سے شکست کھائی لیکن اسی برس ورلڈ اوپن اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں جب ان کا مقابلہ اپنے ہم وطن قمر زمان سے ہوا تو انہوں نے وہ چیمپیئن شپ جیت کر دنیا کے سب سے کم عمر عالمی اسکواش چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ جہانگیر خان نے اسکواش کی ورلڈ اوپن چیمپیئن شپ چھ مرتبہ جیتی تاہم اب ان کا یہ ریکارڈ جان شیر خان توڑ چکے ہیں۔


:دیگر مضامین
(28.11.2015) تحریک آزادی کے عظیم رہنما مولانا شوکت علی نے  28 / نومبر 1938ء کو وفات پائی۔
(28.11.2015)  ہفتہ 28  نومبر کو سکائپ کے ذریعے پہلی عالمی مجلس عزا
(27.11.2015) قطب الاقطاب حضرت خواجہ بختیار کاکیؒ نے 27 / نومبر 1235ء کو  وفات پائی
(26.11.2015) وزیراعظم  نواز شریف نے  26 / نومبر 1997ء کو پاکستان موٹر وے کا افتتاح کیا
(25.11.2015)  فلمی گلوکار سلیم رضا 25 / نومبر 1983ء کو کینیڈا میں انتقال کر گئے
(24.11.2015) اردو کے معروف شاعر ثاقب لکھنوی کی تاریخ وفات 24/ نومبر 1949ء ہے۔
(23.11.2015)  انقلابی مفکر ڈاکٹرعلی شریعتی کی تاریخ پیدائش 23 نومبر 1933ء ہے۔
(22.11.2015) بیگم حمیدہ اختر حسین رائے پوری بائیس نومبر کو پیدا ہوئی تھیں
(21.11.2015) اکیس نومبر ۔پاکستان کے نوبیل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام لندن میں انتقال کرگئے۔
(20.11.2015) بیس  نومبر 2009ء کوغلام مصطفی خان جتوئی لندن کے سینٹ میری اسپتال میں وفات پاگئے
(19.11.2015) انیس / نومبر1957ء پاکستان کے ممتاز سیاستدان سر شاہنواز بھٹو کی تاریخ وفات ہے۔
(18.11.2015) اٹھارہ نومبر 1914ء کو نامور ادیب علامہ شبلی نعمانی کا انتقال ہوگیا۔
(17.11.2015)  امید فاضلی 17 /نومبر 1923ء کو ڈبائی ضلع بلند شہر میں پیدا ہوئے
(16.11.2015) اردو کے معروف شاعر اکبر الٰہ آبادی کی تاریخ پیدائش 16 / نومبر1846ء ہے
(15.11.2015) پندرہ/ نومبر 1962ء کو جسٹس محمد رستم کیانی چاٹگام میں انتقال کرگئے
(14.11.2015) چودہ/ نومبر 1957ء اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے پہلے گورنر جناب زاہد حسین نے وفات پائی
(13.11.2015) حسن ناصر 13 / نومبر 1960ء کو جان کی بازی ہار گئے۔
(12.11.2015) بارہ / نومبر 1966شکیب جلالی نے سرگودھا میں ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی
(11.11.2015) گیارہ نومبر 1917ء اردو کے ممتاز شاعر، ادیب اور نقاد فارغ بخاری کی تاریخ پیدائش ہے۔
(11.11.2015) آج کا انتخاب ایک بلا عنوان کارٹون ہے۔ ملاحظہ کیجئے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں