14.10.2026, 11:48pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

علی کے ذکر کی محفل سجائے جس کا جی چاہے۔ سلام گزار۔محمد رضا
11.12.2015, 01:01am , جمہ (GMT+1)

عالمی اخبار شعبہ خبر
اللہ تعالیٰ جو خالق الخالقین ہے اسنے انسان کو احسن الخلق بنایا اور ہر انسان میں ایک نہیں کئی کئی جوہر رکھے لیکن یہ تو اس انسان پر منحصر ہے کہ وہ اپنے اندر مخفی یہ جوہر کیسے افشا کرتا ہے

دنیا میں آپکو ایسی درجنوں نہیں سینکڑوں مثالیں ملیں گی جہاں افراد نے اپنے عزم اور محنت سے مشکل ترین اور نامساعد حالات کے باوجود اپنی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور اندھیروں میں بھی اپنے لیئے روشنی کے راستے تخلیق کیئے ایسے راستے جن پر دوسرے لوگ بھی چل کر اپنی منزل کا سراغ پا سکتے ہیں

گلگت بلتستان کے نوجوان محمد رضا بھی ایسے ہی باہمت اور اہلیت و صلاحیت سے بھرپور نوجوان ہیں کہ جنہوں نے اپنی منزل خود روشن کرنے کے لیئے عزم و ہمت کے ایسے چراغ جلائے ہیں کہ اس باعث وہ دوسروں کے لیئے مثال بن گئے ہیں

خوش گلو و خوش آواز محمد رضا کی پروررش بھی ایسی ماں کی آغوش میں ہوئی ہے جو خود ایک مثالی ماں اور مثالی خاتون ہیں۔

 انکی والدہ گلگت بلتستان کی پہلی کاشتکار اور دستکار خاتون ہیں جنہوں نے اپنے علاقے کی فرسودہ روایات کو توڑتے ہوئے معیشی ترقی میں خواتین کے کردار کو اجاگر کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو پورے علاقے کے لیئے ایسا کارآمد اور فعال کیا کہ ایک چراغ سے کتنے ہی چراغ روشن ہوئے اور انکے عزم و عمل کے اعتراف کے طور پر انکو متعدد ایوارڈ بھی ملے

ریڈیو اسکردو گلگت بلتستان میں پہاڑوں، جھیلوں اور وادیوں سے اٹھتی ہوئی پاکستان کی وہ آواز ہے جو سیاچین کی بلندیوں تک بھی سنی جا سکتی ہے اور انتڑنیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں اسکی نشریات قابل سماعت ہیں

ابھی حال ہی میں ریڈیو پاکستان کی ترقی پانے والی ڈپٹی کنٹرولر معروف شاعرہ اور تخلیق کار کوثر ثمرین نے ریڈیو اسکردو پر پہلی خاتون اسٹیشن ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دی ہیں 

 انکی ذاتی تخلیقی اور فنی صلاحیتوں کے باعث بہت کم عرصے میں ریڈیو اسکردو کی نشریات میں بے پناہ مثبت اور انقلابی تبدیلیاں آئیں اور خاص طور پر بیرونی ممالک میں انٹرنیٹ کے ذریعے ریڈیو سکردو کے پروگراموں کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔ 

کوثر ثمرین اب اسکردو سے تبدیل ہو کر اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کی تربیت گاہ پی بی اے پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈیمی میں بطور وائس پرنسپل پروگرام آ چکی ہیں۔ 

کوثر ثمرین کے اس سفر کر بارے میں کسی اگلی نشست میں لکھیں گے لیکن یہاں یہ بتانا مقصود ہے کہ کوثر ثمرین کے اس دور میں سکردو ریڈیو کے انگریزی پروگرام ۔۔ بلتستان کالنگ۔۔۔ کو ایک نئی جہت اور نئی پرواز ملی اور اسکی مقبولیت دور دور تک پھیل گئی ۔

 یہ بات بھی قابل ذکر ہے اس پروگرام کا آغاز یکم جنوری دوہزار پندرہ سے ہوا جو کوثر ثمرین کی تخلیقی اور فنی صلاحیتوں کا مظہر ہے

محمد رضا بھی اسی پروگرام ۔۔۔ بلتستان کالنگ ۔۔۔ کے مقبول پیش کار ہیں اور انکے پروگرام میں اندرون ملک کے علاوہ بیرون ملک سے بھی متعدد سامعین کی پسندیدگی کے ٹیلی فون موصول ہوتے ہیں

محمد رضا نے اللہ نے خوبصورت آواز عطا کی ہے لیکن وہ اسکے علاوہ بہت اچھی گٹار بھی بجاتے ہیں۔ بچپن سے ہی انکو کو ذکر محمد و آل محمد سے ایک قلبی لگاؤ ہے۔ عالمی اخبار اسوقت محمد رضا کی آواز میں منقبت علی علیہ السلام پیش کر رہا ہے۔



:دیگر مضامین
(10.12.2015) اگر آپ کے پاس آئی فون ہے تو اس کی رفتار بڑھانا کوئی مشکل نہیں
(08.12.2015) اُمّ الْقَائم سیدہ نرجس بنت یشوعا سَلَامُ اللّٰہْ عَلَیْہَا۔از۔ڈاکٹر سید علی عباس شاہ
(06.12.2015)  داعش نے  اپنی کاروائیوں سے اسلام کا چہرہ مسخ کر دیا ہے۔
(03.12.2015) چہلم امام حسینؑ، زائرین کا ایک  سمندر کربلا میں موجود ہے
(01.12.2015) ‎اربعین شہیدان کربلا اور حضرت امام حسین علیہ السلام  
(28.11.2015) پاکستانی کمیونٹی سینٹر کےزیراہتمام دو روزہ نادرہ سرجری
(26.11.2015) سال میں امریکی کاشت کار 60 لاکھ پاونڈ سے زائد کیمیکل استعمال کرتے ہیں
(24.11.2015) جمیل الدین عالی کی نماز جنازہ ڈیفنس کی مسجد طوبیٰ میں ادا ہوگئی
(23.11.2015) فلسطین کی اقبال الاسد کو دنیا کی کم عمر ترین ڈاکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
(22.11.2015) ربا میرے حال دا محرم توں ۔۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(19.11.2015) ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کے ایک نجی محفل میں سنائے ہوئے چند اشعار
(18.11.2015) شہادتِ ابن الحسین بیمار کربلا حضرت امام زین العابدین علیہ السلام۔از نگہت نسیم
(15.11.2015) سکاٹ لینڈ برطانوی جزیرے کے شمالی ایک تہائی حصے پر واقع ہے۔
(06.11.2015) نقیب انقلاب کربلا،بی بی زینب سلام اللہ علیہا۔ از؛ سیدہ زائرہ عابدی
(04.11.2015) در شان حضرت عباس علمدار ایک ہندو گائیکہ کی آواز میں
(02.11.2015) ‎‫عالمی اخبار کا سات سالہ سفر بلندی اور کامیابی کا سفر ۔از؛ ڈاکڑ نگہت نسیم ۔سڈنی‬‎
(31.10.2015) تشدد کے باعث ہر پانچ منٹ بعد ایک بچہ ہلاک ہوتا ہے: یونیسیف
(30.10.2015) اکتوبر 23 والدہ بے نظیر اور اہلیہ زیڈ اے بھٹو ، محترمہ نصرت بھٹو کی برسی ہے
(29.10.2015) پاکستان میں زلزلوں کی تاریخ۔ کوئٹہ کا زلزلہ فراموش نہیں ہوتا
(28.10.2015) یا حسین علیہ السلام یاحسین علیہ السلام یاحسین علیہ السلام



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں