17.10.2026, 01:10pm , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار ادبیات
 

میری ایک کھوئی ہوئی رات از نگہت نسیم
12.12.2015, 06:48am , ہفتہ (GMT+1)

ڈاکٹر نگہت نسیم

میری ایک رات گم ھو گئی ھے
کیا کسی  نے دیکھی ھے کہیں
یہاں وہاں  بہت ڈھونڈتی ھوں میں
پر
کہیں نہیں ملتی ھے وہ ایک رات
کیوں۔۔؟ یہ نہیں جانتی ھوں میں
میں نے اسے نیلے آسمانوں پر ڈھونڈا
جہاں صادق ارواح بستی ھیں
کیا کسی نے دیکھی ھے کہیں ۔۔۔ ؟ سب سے پوچھتی ھوں
نہیں ۔۔یہ کہہ کر پاک روحیں جانے کہاں چلی جاتی ھیں
میں گھبرا کر زمیں پر اسے ڈھونڈتی ھوں
سبزہ زار ،پھول ،شبنم ۔راہگیر سب سے پوچھتی ھوں
کیسی تھی وہ ۔۔؟ تمہاری رات ۔۔میں چونکتی ھوں
صد شکر کسی نے تو پوچھا ۔۔پوچھنے پر سوچتی ھوں
اب کیا بتاؤں  تمہیں کہ کیسی انمول تھی وہ رات
 جیسے ۔۔
 طلسمی خوابوں سے بھری  ستاروں جیسی تھی
 کسی بے وطن کی آنکھ میں ندیم جیسی تھی
ایسے ۔۔جیسے
تنہائی میں سخنوروں کے کلام جیسی تھی
مفکروں پر اترنے والے الہام جیسی تھی
اور ۔۔جیسے
ولیوں پر ولایت کی مہر لگنے جیسی تھی
پیغمبروں پر صحفیوں کے اترنے جیسی تھی
اب کیا بتاؤں کہ
اسی رات کو میرا بھی جنم ھونا تھا
ایک نئے سورج کو طلوع ھونا تھا
اس رات ادراک نے آگہی سے ملنا تھا
مجھ سے بنفشی روشنیوں نے نکلنا تھا
بس
 میری وہی ایک رات گم ھو گئی ھے
جس کے آیئنے میں مجھے سنورنا تھا
کیا کروں ۔۔ اب کہاں ڈھونڈوں اسے
سنو۔۔
جس کسی کو بھی ملے اب
میری کھوئی ھوئی وہ رات
دعا دوں گی اسے عمر بھر
پہنچا دے جو مجھے وہ رات

:دیگر مضامین
(11.12.2015) سیرت رسول ص کے آئینے میں از عزیز بلگامی
(10.12.2015) شاعرہ ممتازملک کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب پذیرائی
(08.12.2015) قصہء غم سنا کے دیکھ لیا از سرور عالم راز
(05.12.2015) میری آنکھوں میں تیرا عکس نہیں تو ہو گا ۔۔۔۔از ۔۔۔۔نور الصباح رحمان
(02.12.2015) خواہشوں کا سفر ۔۔۔۔۔ از ۔۔۔۔۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(30.11.2015) زخم کا اند مال ہوتے ہوئے از محمد احمد
(28.11.2015) آگہی کا درد‘‘ عصری کرب کی ہے داستاں از احمد علی برقی
(26.11.2015) سیم و زر رکھئے، بہت لعل و جواہر رکھئے از اعجاز عبید
(25.11.2015) یاد رفتگاں : بیاد جمیل الدین عالی مرحوم از احمد علی برقی
(25.11.2015) مرکزِ ہر نظر تها کل کوئی ۔ وقار زیدی
(24.11.2015) سب کی سیوا کی پر عالیؔ گئی نہ من کی پیاس
(23.11.2015) شاید ......  از...... افضال خان
(21.11.2015) ریزہ ریزہ بکھر رہا ہوں میں از سعید اختر نعمانی
(20.11.2015) ڈاکٹر وحید انجم کی انسانیت نواز افسانچہ نگاری
(19.11.2015) پاکستان میں بچوں کا جاسوسی ادب متعارف کروانے والے اشتیاق احمد ۔از؛ ثنااللہ احسن خان 
(17.11.2015) پینسٹھ برس بھی کم ہیں محبت کے واسطے از صفدر ھمدانی
(16.11.2015) ہے کون ایسا شہر میں فتنوں کو جو دبا سکے از عزیز بلگامی
(15.11.2015) ہمارا دکھ سانجھا تھا ۔۔۔۔خوشبوؤں کے دیس پیرس کے نام 
(13.11.2015) چشم نظارہ کوئی جیسے گل تر مانگے  از  منظور ثاقب
(11.11.2015) مفتیوں نے ہمارا خدا لے لیا از صدف مرزا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں