14.10.2026, 11:17am , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

٭22 / دسمبر1952ء کو فیض کا شعری مجموعہ ’’دست صبا‘‘ منظر عام پر آیا
22.12.2015, 09:05am , منگل (GMT+1)


دست صبا کی اشاعت

٭22 / دسمبر1952ء کو اردو کے ایک بڑے شاعر فیض احمد فیض کے شعری مجموعے ’’دست صبا‘‘ کے تعارف کے لیے ایک پریس کانفرنس لاہور کے مال روڈ کے ایک ریسٹورنٹ ارجنٹینا میں منعقد ہوئی۔
فیض احمد فیض ان دنوں راولپنڈی سازش کیس کے سلسلے میں پس دیوار زنداں تھے اور وہ طرز فغاں ایجاد کررہے تھے جو بعد میں پورے گلشن کی طرز بیاں ٹھہری۔

 فیض احمد فیض کی اسیری کے باعث ہی‘ ان کے احباب کو  ان کے مجموعہ کلام کے تعارف کے لیے اس نوع کی تقریب منعقد کرنے کا خیال آیا تھا۔ اس پریس کانفرنس میں کچھ اخبار نویسوں‘ دانشوروں اور فیض کے احباب کو مدعو کرکے فیض کی کتاب دست صبا کی اشاعت کی اطلاع دی گئی تھی۔ اس پریس کانفرنس کو تقریب رونمائی ‘ تقریب پذیرائی یا افتتاحی تقریب کا نام اس لیے نہیں دیا گیا تھا کہ اس وقت تک اس نوع کی کسی تقریب کا تصور بھی ذہن میں نہ تھا اور ’’دست صبا‘‘ کے تعارف کے لیے منعقد ہونے والی یہ پریس کانفرنس اپنی نوعیت کی بالکل پہلی تقریب تھی۔

دست صبا کایہ پہلا ایڈیشن دو ہزار کی تعداد میں چھپا تھا۔ اس کا سرورق ملک کے نامور مصور جناب عبدالرحمن چغتائی نے بنایا تھا اور اسے جناب عبدالرئوف ملک نے قومی دارالاشاعت لاہور کے اہتمام میں شائع کیا تھا۔
------------------------------------------------------------------------------------------------------------

قدیر غوری کی وفات


٭22 / دسمبر 2008ء کو پاکستان کے مشہور فلمی ہدایت کار قدیر غوری وفات پاگئے۔

قدیر غوری 4 / مئی 1924ء کو گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے استاد فیاض خان سے موسیقی اور منشی دل سے ہدایت کاری کی تربیت حاصل کی۔ 1955ء میں انہوں نے فلم بھوانی جنکشن میں امریکی ہدایت کار جارج ککر کے فرشت اسسٹنٹ کے طور پر کام کیا۔ فلم کی تکمیل کے بعد جارج ککر نے ان کی بے حد تعریف کی۔
قدیر غوری نے بطور ہدایت کار جو فلمیں بنائی تھیں ان میں ناجی، غالب، دو راستے، موسیقار، دامن، جان آرزو، ناجو، مہمان، سوہنے پھل پیار دے، غیرت تے قنون، انسان، دنیا گول ہے، نیکی بدی اور گلیاں دے غنڈے کے نام شامل ہیں۔ انہیں فلم دامن میں بہترین ہدایت کار کا نگار ایوارڈ بھی عطا کیا گیا تھا۔ انہوں نے فلم میکنگ کے نام سے مووی فلم تکنیک پر ایک رہنما کتاب بھی تحریر کی تھی۔ وہ لاہور میں آسودۂ خاک ہیں۔

:دیگر مضامین
(21.12.2015) ٭ 21 / دسمبر 1982ء کو پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری وفات پاگئے۔
(20.12.2015)  سورن لتا 20 دسمبر 1924ء کو راولپنڈی کے ایک سکھ گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں
(19.12.2015) عالم اسلام کے عظیم فلسفی امام غزالی کی تاریخ وفات 19 / دسمبر 1111ء   ہے۔
(18.12.2015) علامہ رشید ترابی 18 / دسمبر 1973ء کو کراچی میں وفات پاگئے 
(17.12.2015) سترہ / دسمبر 2002ء کو ڈاکٹر محمد حمید اللہ فلوریڈا امریکا میں وفات پاگئے
(16.12.2015) سولہ دسمبر1971 سقوط ڈھاکا کا خونچکاں اور دل گرفتہ دن ہے
(15.12.2015)  مفسر قرآن علامہ امین احسن اصلاحی 15 / دسمبر 1997ء کو لاہور میں وفات پاگئے۔
(14.12.2015) سسٹر برنیس وارگس 14 / دسمبر 2005ء کو  کراچی میں وفات پاگئیں۔
(13.12.2015)   پاکستان کی فلمی دنیا کی ایک منفرد فلم 13/ دسمبر 1974ء کو ریلیز ہوئی
(12.12.2015) غلام اسحاق خان 12 / دسمبر 1988ء کو وہ پاکستان کے مستقل صدر منتخب ہوئے
(11.12.2015) مولانا شاہ احمد نورانی 11 / دسمبر 2003ء کو اسلام آباد میں وفات پاگئے۔
(10.12.2015)  سوار محمد حسین نے 10 / دسمبر 1971ء کو شکرگڑھ کے محاذ پر جام شہادت نوش کیا۔
(09.12.2015) ملک فیروز خان نون نے  9 / دسمبر 1970ء میں لاہور میں وفات پائی۔
(08.12.2015) اردو کے نامور شاعر ناصر کاظمی 8 / دسمبر 1925ء کو انبالہ میں پیدا ہوئے تھے
(07.12.2015) پروفیسر سید علی عباس جلال پوری 7 / دسمبر 1997ء کو  وفات پاگئے
(06.12.2015) چھ دسمبر کو میجر شبیر شریف جو مسلسل دشمن پر فائرنگ کررہے تھے شہید ہوگئے
(05.12.2015) میجر محمد اکرم نے  5 / دسمبر 1971ء کو  جام شہادت نوش کیا
(04.12.2015) مشہور شہید ناموس رسالت غازی علم دین کی تاریخ پیدائش 4 / دسمبر 1908ء   ہے
(03.12.2015) ملک معراج خالد 20ستمبر 1916ء کو برکی لاہور میں پیدا ہوئے
(02.12.2015) بے نظیر بھٹو نے 2 /  دسمبر 1988ء کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں