16.10.2026, 03:11pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » ڈاکٹر نگہت نسیم
 

میرے خدا یہ ترے کرم کی نشانی ہے ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
25.12.2015, 01:01am , جمہ (GMT+1)

ڈاکٹر نگہت نسیم
یہ میری خوش نصیبی ہے کہ اللہ پاک نے مجھے اپنا اور اپنے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کا  زکر کرنے کا موقع عطا فرمایا ۔۔۔۔<میرے عزیز دوستو ! 
ایک بات ہمیشہ یاد رکھئے کہ  دین اسلام  20 ٪ عبادات  ہیں اور 80٪  فیصد اخلاقیات ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے حضور رحمت بن کر آئے تھے ۔۔۔ آپ سب نے ضرور سوچا ہوگا کہ آخر نبی پاک رحمت العالمین  کیسے بنے ؟  ۔۔ 

 ترمذی شریف میں ایک جگہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ ”تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اخلاق کے اعتبار سے سب سے اچھاہو“ 
جی دوستو ۔۔۔ ہمارے نبی پاک ص  اپنے اخلاق کی وجہ سے رحمت العالمین ہوئے اور وہ اخلاق کونسے تھے ۔۔؟ میرے لیئے یہ ممکن 
ہی نہیں ہے کہ میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کردار ، اخلاق  صفات ، عبادات کا کوئی ادنی سابھی خاکہ بتا سکوں ۔ 

آیئے چند بڑی بڑی اخلاقی خوبیوں کی زکر کرتے ہیں تاکہ یاد دہانی ہو جائے ۔ 
 سچ بولنا 
خوش گفتاری 
ہمدردی 
اخلاص
محبت اور شفقت کرنا 
ایک دوسرے کی عزت کرنا 
بغیر احسان جتائے ایک دوسرے کی مدد کرنا 
چغلی غیبت نہ کرنا 
غصہ کو ظبط کرنا 
عہد وعدے پورے کرنا 
معاف کردینا 
صلح کرنا
صلہ رحمی اختیار کرنا
پردہ پوشی کرنا
ایک دوسرے کے رازوں کی حفاظت کرنا 
ایک دوسرے کے لیئے دعائیں کرنا
مسافروں کے لیئے غائبانہ دعا کرنا 

ان سارے اخلاقیات کو ایک جگہ جمع کر لیجئے تو ایک حدیث بنتی ہے ،۔۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے فرمایا ؛ جو اپنے لیئے پسند کرو وہی دوسروں کے لیئے پسند کرو ۔“

اس حدیث پاک نے اچھے اخلاق کا ایک معیار مقرر کر دیا  ۔۔ جیسے ہی اس حدیث پاک پر عمل کریں  گے ، آپ دیکھیں گے 
۔۔ فکر وعمل کا تضاد  ختم ہو جائے گا 
گفتار و کردار میں کوئی اختلاف نہیں ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی پوری حیات ، ان کی تبلیغ سب سے اعلی اخلاق کی نمونہ تھی  ۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی لیئے آپ ص نے کئی بار فرمایا  کہ “ تم میں سے و ہ بہتر ہے جس کے اخلاق اچھے ہیں ۔۔

 دوستو! 
ہماری  نجات صرف " عبادت " میں نہیں ہے  بلکہ عبادتوں کے ساتھ  " اچھے اخلاق " بھی شامل ہیں  ۔۔ یقین جانیئے اچھے  اخلاق عبادات کی روح ہیں ، یعنی عبادات اور اخلاقیات ایک دوسرے کے لیئے لازم ملزوم ہے ۔ 

 آج ہم لوگ اگر اپنے اخلاق اچھے کر لیں تو ہماری آئیندہ نسلیں بھی با اخلاق و کردار ہونگی ۔۔ یقین جانیئے زندہ رہنے والوں کی یہی زمیداری ہے کہ اپنے پیچھے اپنے احسن اخلاق صدقہ جاریہ میں چھوڑ جائیں ۔ ہمیں حضور پاک ص کی توسط سے پہنچی ہوئی ایک ایک نعمت کا حساب  دینا ہوگا ۔۔۔۔۔ 

اللہ پاک ہم سب  پر اپنا رحم و کرم فرمائے ۔۔ ہمیں با اخلاق ، باضمیر اور با کردار بنائے تاکہ ہم بحثیت مسلمان اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرلیں ۔۔ اللہ پاک سے اپنے لیئے ، اپنی نسلوں کے لیئے فضل و کرم مانگ لیں  ۔۔۔۔۔ 
دوستو ۔۔ 
 تمام عالم کو فخر انبیا،تاجدار مدینہ،ختم الرُسل، مولائے کُل،باعثِ خلق کائنات،آقائے ہر جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 
جشن ظہور مبارک ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔
طالب دعا رہونگی 
الہی آمین

ڈاکٹر نگہت نسیم 


:دیگر مضامین
(29.11.2015) ہائے میری غمگسار ، خبر گیر ، دلدار ماں‌۔۔۔۔۔۔ از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم 
(15.11.2015) خوشبو ؤں کے دیس میں خون و بارود کی بارش ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(06.11.2015) گوگو گا گے گا ، اتنا بھاگے گا ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(25.10.2015) نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام اتحاد کی علامت ہیں۔ از۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(19.10.2015) بچے ، والدین اور اساتذہ ایک تکون ہیں ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(02.10.2015) رسول اور آل رسول پر گفتگو تلوار کی دھار پر چلنا ہے ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(30.09.2015) نفس کی سازش ۔۔۔اپنا محاسبہ نہیں کرنے دیتی ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(25.09.2015) قوم میں کاہلی اور سستی کے معاشرے پر اثرات ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(14.09.2015) سوال یہ ہے کہ محبت کیا ہے ۔۔ ؟ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(06.09.2015) کیا شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینا مغرب کی زمیداری ہے۔ از۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(04.09.2015) بچوں اور ماں باپ کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(28.08.2015)  ہماری نجات اجتماعی توبہ میں ہے ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(25.08.2015) محسن کش قوموں کے انجام سے لرز جاتی ہوں ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔دوسری قسط
(23.08.2015) محسن کش قوموں کے انجام سے لرز جاتی ہوں ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔پہلی قسط
(11.08.2015) قصور کے بچوں کا کیا قصور ۔۔ ؟ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(20.07.2015) محبت ، شکر اور شکریہ سکھاتی ہے،احباب کوعید الفطر مبارک۔از: ڈاکٹر نگہت نسیم 
(02.06.2015) نئی نسل کے مسائل ، ان کے اسباب اور ان کاحل ۔از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم 
(21.05.2015) خدا کے لئے  اپنے بچوں  کی مدد کیجئے ۔۔ ۔۔ از: ڈاکٹر نگہت نسیم
(20.05.2015) اسلامی تعلیمات میں‌ ذات پات اور قوم پرستی کاتصور۔از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم 
(28.04.2015) صحت مند رہنے کی اہمیت ----- ۔۔ از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم 



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں