15.10.2026, 04:42am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
ریڈیو پاکستان نے لاہور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کا ایک اہم اسٹوڈیو اولیں ناشر اعلان قیام پاکستان مصطفیٰ علی ھمٰدانی کے نام سے موسوم کر دیا
یکم نومبر دو ہزار بارہ عالمی اخبار کی چوتھی سالگرہ ہے۔آن لائن اردو اخبارات میں عالمی اخبار سنجیدہ صحافت کا معیار بن چکا ہے
 
رپورٹس/ملٹی میڈیا
 

عالم باعمل اور استاد الساتذہ  آیت اللہ طیب الموسوی الجزائری کا انتقال
31.12.2015, 01:02am , جعمرات (GMT+1)

صفدر ھمدانی لندن
ایران کے شہر قم سے قدرے تاخیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عالم باعمل ، استاد الساتذہ اور دنیائے شیعت کے ایک جلیل القدر محقق، دانشور اور امام زمانہ کے حوالے سے سند کا درجہ رکھنے والے  آیت اللہ علامہ طیب آغا الجزائری قم کے مقدس شہر میں انتقال فرما گئے جہاں انہیں سپرد خاک بھی کر دیا گیا .. انا للہ و انا الیہ راجعون .

انہوں نے اپنے سوگواروں میں اہل خاندان کے علاوہ  ھزاروں کی تعداد میں طالب علم چھوڑے ہیں جن میں سے متعدد خود اب استاد کے منصب پر ہیں.. انکی تمام حیات شیعت کی تبلیغ اور تصنیف و تحقیق و تالیف میں گزری اور وہ ساٹھ سے زیادہ کتابوں کے مصنف تھے.

مرحوم کو اردو فارسی عربی تینوں زبانوں پر عبور حاصل تھا اور پچاس کے عشرے کے اواخر میں  قیام لاہور کے دوران وہ پنجابی بولنے کی کوشش بھی کیا کرتے تھے ۔ عہد حاضر کے ذاکرین، خطبا اور منبر نشینوں کے برعکس وہ نام و نمود سے دور اور منبر رسول پر مینار علم کی مانند تھے 

لاہور میں وسن پورہ کے علاقے میں جب پہلا جامع المنتظر علامہ سید علی الحائری کے گھر میں قائم ہوا تو اسکے پہلے پرنسپل علامہ سید اختر عباس تھے اور آیت اللہ طیب الموسوی الجزائری پہلے اساتذہ میں سے ایک تھے۔ وہ لاہور میں اہل تشیح کی پہلی جامع مسجد علامہ حائری کے طویل عرصے تک امام جمعہ رہے اور ایران جانے کے بعد ایک عرصے تک مسجد جمکران کے امام رہے

میں ان خوش بخت لوگوں میں سے ہوں جسے لاہور میں ان کا شاگرد ہونے کا شرف ملا اور انہوں نے میرے رباعیات کے مجموعے معجزہ قلم کا پیش لفظ بھی تحریر فرمایا

پروردگار انکو جوار باب العلم میں جگہ دے

ایرانی ذرائع ابلاغ نے مرحوم  آیت الله سید طیب جزایری کے انتقال اور تدفین  کی خبر ان الفاظ میں شائع کی ہے

مراسم تشییع پیکر آیت الله جزایری در قم برگزار شد

موسوی جزایری

مراسم تشییع پیکر آیت الله سید طیب جزایری استاد حوزه علمیه با حضور آیت الله موسوی جزایری عضو مجلس خبرگان رهبری و نمایندگان بیوت مراجع و علما در قم برگزار شد.

به گزارش خبرگزاری تسنیم از قم، مراسم  تشییع پیکر آیت‌الله سید طیب جزایری استاد حوزه علمیه که از شاگردان آیت الله خویی بود ظهر امروز در قم برگزارشد.

این مراسم با حضور آیت الله سید محمد علی موسوی جزایری عضو مجلس خبرگان رهبری و نمایندگان بیوت مراجع و علما از مسجد امام حسن عسکری (ع) به سمت حرم مطهر حضرت معصومه (س) برگزار شد.

پس از برگزاری مراسم تشییع نماز میت توسط آیت الله سید محمدعلی موسوی جزایری عضو مجلس خبرگان رهبری و نماینده ولی فقیه در استان خوزستان بر پیکر این  استاد فقید اقامه شد و پیکر این عالم ربانی در جوار بارگاه کریمه اهل بیت (ع) آرام گرفت.

مراسم بزرگداشت آیت الله سید طیب جزایری امروز و از ساعت 15 در حسینیه شهدا(صفائیه) برگزار می‌شود.



:دیگر مضامین
(29.12.2015) بچوں میں اپینڈیکس کے علاج کے لیے ’اینٹی بائیوٹک‘ کا انتخاب
(28.12.2015) بے نظیربھٹو کو آخری غسل دینے والی صفیہ کہتی ہے ۔ ملٹی میڈیا
(27.12.2015) قائد اعظم محمد علی جناحؒ مختلف مشاہیر کرام کی نظر میں ۔از۔رانا عبدالرزاق خاں
(24.12.2015) شب میلاد رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لیلۃ القدر سےبھی افضل ہے
(22.12.2015) نو ربیع الاول اسلامی تقویم کی ایک ایسی تاریخ جس سے مسلمانوں کی اکثریت ناواقف ہے
(20.12.2015) معروف شاعرہ اور ریڈیو پاکستان کی ڈپٹی کنٹرولر کوثر ثمرین پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈیمی میں
(19.12.2015) حضرت سلمان فارسی و حضرت ابوذر غفاری۔۔۔۔....از۔۔۔۔پیرسیدعلی عباس شاہ
(18.12.2015) معراج خطابت اور فکر کی بلندی۔ علامہ رشید ترابی کی 42ویں برسی 18 دسمبر کو
(17.12.2015) سولہ دسمبرآرمی پبلک اسکول پشاور کا واقعہ اورسولہ دسمبر سقوط ڈھاکا۔ میر افسر امان
(15.12.2015) اسلامی مہینوں کے فضائل،نوافل اور اشغال
(11.12.2015) علی کے ذکر کی محفل سجائے جس کا جی چاہے۔ سلام گزار۔محمد رضا
(10.12.2015) اگر آپ کے پاس آئی فون ہے تو اس کی رفتار بڑھانا کوئی مشکل نہیں
(08.12.2015) اُمّ الْقَائم سیدہ نرجس بنت یشوعا سَلَامُ اللّٰہْ عَلَیْہَا۔از۔ڈاکٹر سید علی عباس شاہ
(06.12.2015)  داعش نے  اپنی کاروائیوں سے اسلام کا چہرہ مسخ کر دیا ہے۔
(03.12.2015) چہلم امام حسینؑ، زائرین کا ایک  سمندر کربلا میں موجود ہے
(01.12.2015) ‎اربعین شہیدان کربلا اور حضرت امام حسین علیہ السلام  
(28.11.2015) پاکستانی کمیونٹی سینٹر کےزیراہتمام دو روزہ نادرہ سرجری
(26.11.2015) سال میں امریکی کاشت کار 60 لاکھ پاونڈ سے زائد کیمیکل استعمال کرتے ہیں
(24.11.2015) جمیل الدین عالی کی نماز جنازہ ڈیفنس کی مسجد طوبیٰ میں ادا ہوگئی
(23.11.2015) فلسطین کی اقبال الاسد کو دنیا کی کم عمر ترین ڈاکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
بیاد سید عاشور کاظمی  »
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  بیاد سید عاشور کاظمی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں