15.10.2026, 11:11am , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
  تصویر میں خبر

مشقوں میں شرکت,روسی فوجی پاکستان پہنچ گئے



 
مضامین/تجزیات
 

پاکستان ٹی وی کے بانی اسلم اظہر، جو اب ہم میں نہیں رہے
30.12.2015, 06:12am , بدھ (GMT+1)

پاکستان میں براڈکاسٹنگ کے شعبے کی ایک معروف شخصیت، اسلم اظہر انتقال کرگئے۔ اُن کی عمر تقریباً 85 سال تھی۔

جناب اسلم اظہر پاکستان ٹیلی وژن کے بانیوں میں شمار کیے جاتے تھے اور جب  لاہور میں پاکستان ٹیلی وژن کا تاریخی آغاز ہوا تو وہ ہراول دستے میں شامل تھے۔ ٹی وی سے قبل وہ لاہور ریڈیو سے شام میں انگلش خبریں پڑھا کرتے تھے

وہ اسلام آباد میں ٹیلی وژن اکاڈیمی کے سربراہ بھی رہے اور بعد میں کراچی ٹیلی وژن اسٹیشن کے شروع ہونے کے فوراً ہی بعد، 1967ء میں انھیں جنرل منیجر کے عہدے کی ذمے داریاں سونپی گئیں۔ بعد میں اُنھوں نے ٹیلی وژن کو گویا اُس کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ بعد میں، سنہ 1972کے شروع میں اُنھیں پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر کے عہدے پر فائز کیا گیا اور اِس حیثیت میں وہ کئی سال خدمات انجام دیتے رہے۔ وہ اسٹیٹ فلم اتھارٹی کے سربراہ اور ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے چئرمین کے عہدے پر  بھی فائز ہوئے۔

اسلم اظہر بذاتِ ِخود نہایت منجھے ہوئے براڈکاسٹر تھے اور اُن کی آواز کا جادو اور زیرو بم اپنی مثال آپ تھا اور بہت سے نئے آنے والوں کے لیے ایک رہنما بھی۔

اُنھوں نے ابتدائی زمانے میں تھیٹر میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اِس شعبے میں بھی کافی داد وصول کی۔

اسلم اظہر صاحب کے بارے میں بجا طور پر کہا جاسکتا ہے کہ وہ جب تک ٹیلی وژن کی دنیا سے وابستہ رہے اور اِس کے بعد بھی، وہی اُن کا اوڑھنا بچھونا تھا۔ وہ نت نئی اختراعات لے کر آئے، اور اُنھیں عملی جامہ پہنانے میں اُنھیں ملکہ حاصل تھا۔ وہ نوجوانوں کی جس طرح کی حوصلہ افزائی کرتے اور ٹیلنٹ کی جس طرح اُنھیں پہچان تھی، وہ اُنہی کا حصہ تھا۔

ہمیں کراچی ٹیلی وژن اسٹیشن اور بعد میں راولپنڈی میں اُن کی رہنمائی میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اِس دوران، اُن کی شفقت او رہنمائی یادگار لمحات ہیں۔

جناب اسلم اظہر نہ صرف اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے، بلکہ ایک انسان دوست بھی۔

ٹیلی وژن اور براڈکاسٹنگ کے شعبے میں اُن کی خدمات کے اعتراف میں اُنھیں ستارہ ٴپاکستان، تمغہٴ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

مختصر وقت میں اُن کے کارناموں کا مکمل احاطہ ایک کٹھن کام ہے۔ لیکن، اتنا ضرور کہا جاسکتا ہے کہ اُن کے انتقال سے ایک اہم باب بند ہوگیا۔

ٹیلی وژن اور براڈکاسٹنگ اُن کی زندگی کا عزیز ترین مشن تھا اور آج یقیناً اِس مشن میں شریک اُن کے تمام رفقاٴ انتہائی سوگوار ہوں گے اور بیتے دِنوں کو یاد کرکے اُن کی آنکھیں اشکبار ہوں گی۔

آج وہ ہم میں نہیں، لیکن وہ ایک مثالی شخصیت تھے اور ہمیشہ اُنھیں اِسی طور پر یاد رکھا جائے گا۔

حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا


بشکریہ وائس آف امریکہ


:دیگر مضامین
(09.11.2015) شاعر مشرق علامہ محمد اقبال 9 / نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں تولد ہوئے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
  شمس جیلانی   
  مزید ++
  صفدر ھمٰدانی    
  مزید ++
  ماہ پارہ صفدر   
  مزید ++
  ڈاکٹر نگہت نسیم   
  مزید ++
  زرقا مفتی   
  مزید ++
  سیدہ زائرہ عابدی۰بجو   
  مزید ++
  محمد احمد ترازی   
  مزید ++
  محمد عظیم اعظم   
  مزید ++
  عالم آرا   
  مزید ++
  سیدہ رافیعہ گیلانی   
  مزید ++
  شاہین اشرف علی   
  مزید ++
  اظہرالحق نسیم   
  مزید ++
  فرخندہ رضوی   
  مزید ++
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں