16.10.2026, 05:35am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

کرنل (ر) غلام سرور  31  / دسمبر1928ء کو جہلم میں پیدا ہوئے
31.12.2015, 05:01am , جعمرات (GMT+1)

وقار زیدی ۔ کراچی

ایک وقت میں سب سے زیادہ شمع جلانے کا ریکارڈ


*31 دسمبر 2003ء کو سیرینا ہوٹل، فیصل آباد میں 48 افراد نے 8154 شمعیں جلاکر مشہور دواساز کمپنی سینڈوز کا لوگو بنایا۔ گنیز بک کے مطابق یہ ایک وقت میں سب سے زیادہ شمعیں جلانے کا عالمی ریکارڈ ہے۔
-------------------------------------------------------------------------------------------------------------

کرنل (ر) غلام سرور کی پیدائش


٭ پاکستان کے ممتاز دانشور، کالم نگار، دفاعی تجزیہ نگار اور ادیب ۔ وہ انگریزی، اردو اور علوم اسلامی میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ہو گئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے پاک فوج کی ایجوکیشن کور سے وابستگی اختیار کی۔ کرنل (ر) غلام سرور کی تصانیف میں تقدیر امم، مسافر حرم، پطرس ایک مطالعہ، مطالعہ اسلامیات اور ان کی خود نوشت سوانح ’’آئینہ ایام‘‘ کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 1982ء میں ستارئہ امتیاز (ملٹری) کے تمغے سے سرفراز کیا۔
کرنل (ر) غلام سرور 21 /  دسمبر 2009ء کو لاہور میں وفات پا گئے۔
-------------------------------------------------------------------------------------------------------------

جمشید انصاری کی پیدائش


٭ پاکستان ٹیلی ویژن، ریڈیو اور سٹیج کے معروف فنکار جمشید انصاری کی تاریخ پیدائش  31 / دسمبر 1942ءہے۔ جمشید انصاری سہارنپور میں پیدا ہوئے تھے۔
قیام پاکستان کے بعد انہوں نے کراچی میں سکونت اختیار کی اور گریجویشن کرنے کے بعد لندن چلے گئے جہاں انہوں نے بی بی سی میں کام بھی کیا اور ٹیلی پروڈکشن کے کورس بھی مکمل کئے۔ 1968ء میں وہ پاکستان واپس آ گئے جہاں انہوں نے ریڈیو پاکستان میں صداکاری کے جوہر دکھانے شروع کئے۔ وہ ایک طویل عرصہ تک ریڈیو پاکستان کے مشہور سلسلے ’’حامد میاں کے ہاں‘‘ میں اپنی فنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے رہے۔
پاکستان میں ٹیلی ویژن کی آمد کے بعد انہوں نے پی ٹی وی لاہور مرکز کے ڈرامے جھروکے سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا تاہم انہیں اصل شہرت کراچی مرکز سے ملی جہاں انہوں نے حسینہ معین کے لکھے ہوئے سیریلز کرن کہانی، زیر زبر پیش، انکل عرفی اور تنہائیاں میں یادگار کردار ادا کیے۔ ان کے دیگر مزاحیہ سیریلز میں یس سر نو سر، آشیانہ، خزانہ کا راز، رفتہ رفتہ، برگر فیملی، رات ریت اور ہوا، زہے نصیب، ماہ نیم شب اور چاند بابو کے نام سرفہرست ہیں۔
24 / اگست 2005ء کو جمشید انصاری طویل علالت کے بعد کراچی میں وفات پاگئے اور وہیں مغل پورہ قبرستان حب میں آسودئہ خاک ہیں۔
-------------------------------------------------------------------------------------------------------------

عزم بہزاد کی پیدائش


اردو کے مقبول شاعر عزم بہزاد کا اصل نام مختار احمد تھا اور وہ 31 / دسمبر 1958ءکو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ مشہور شاعر بہزاد لکھنوی کے پوتے تھے۔ ان کے والد افسر بہزاد بھی کراچی کے ممتاز شعرا میں شمار ہوتے تھے۔ عزم بہزاد کی شاعری کا مجموعہ” تعبیر سے پہلے“کے نام سے اشاعت پذیر ہوا تھا۔
عزم بہزاد 4 / مارچ 2011ءکو اردو کے مقبول شاعر عزم بہزاد کراچی میں وفات پاگئے وہ کراچی میں محمد شاہ قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔ ان کی ہجری تاریخ وفات ”تربت عزم بہزاد مرحوم“ اور عیسوی تاریخ وفات ”تربت خلق مجسم عزم بہزاد“ سے نکلتی ہے۔ عزم بہزاد کا ایک شعر ملاحظہ ہو

کتنے موسم سر گرداں تھے مجھ سے ہاتھ ملانے میں
میں نے شاید دیر لگادی خود سے باہر آنے میں

:دیگر مضامین
(30.12.2015) ٭30 /  دسمبر 1967ء کو پاکستان کی نامور گلوکارہ کوثر پروین وفات پاگئیں
(29.12.2015) ٭29 / دسمبر 1976ء پاکستان کے مشہور اسپن بائولر ثقلین مشتاق کی تاریخ پیدائش ہے
(28.12.2015) ٭28 / دسمبرکوخواجہ ناظم الدین نے واہ میں پاکستان آرڈی ننس فیکٹری کا افتتاح کیا
(27.12.2015) ٭27 / دسمبر 1797ء اردو کے عظیم شاعر مرزا اسد اللہ غالب کی تاریخ پیدائش ہے۔
(26.12.2015)  چھبیس دسمبر 2006ء کواردو اور پنجابی کے شاعر منیر نیازی لاہور میں وفات پاگئے 
(25.12.2015) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح 25 / دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے
(24.12.2015) قتیل شفائی  24 / دسمبر 1919ء کو ہری پور ہزارہ میں پیدا ہوئے
(23.12.2015) سید عطاء اللہ شاہ بخاری 23 / دسمبر 1892ء کو اپنی ننھیال پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے
(22.12.2015) ٭22 / دسمبر1952ء کو فیض کا شعری مجموعہ ’’دست صبا‘‘ منظر عام پر آیا
(21.12.2015) ٭ 21 / دسمبر 1982ء کو پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری وفات پاگئے۔
(20.12.2015)  سورن لتا 20 دسمبر 1924ء کو راولپنڈی کے ایک سکھ گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں
(19.12.2015) عالم اسلام کے عظیم فلسفی امام غزالی کی تاریخ وفات 19 / دسمبر 1111ء   ہے۔
(18.12.2015) علامہ رشید ترابی 18 / دسمبر 1973ء کو کراچی میں وفات پاگئے 
(17.12.2015) سترہ / دسمبر 2002ء کو ڈاکٹر محمد حمید اللہ فلوریڈا امریکا میں وفات پاگئے
(16.12.2015) سولہ دسمبر1971 سقوط ڈھاکا کا خونچکاں اور دل گرفتہ دن ہے
(15.12.2015)  مفسر قرآن علامہ امین احسن اصلاحی 15 / دسمبر 1997ء کو لاہور میں وفات پاگئے۔
(14.12.2015) سسٹر برنیس وارگس 14 / دسمبر 2005ء کو  کراچی میں وفات پاگئیں۔
(13.12.2015)   پاکستان کی فلمی دنیا کی ایک منفرد فلم 13/ دسمبر 1974ء کو ریلیز ہوئی
(12.12.2015) غلام اسحاق خان 12 / دسمبر 1988ء کو وہ پاکستان کے مستقل صدر منتخب ہوئے
(11.12.2015) مولانا شاہ احمد نورانی 11 / دسمبر 2003ء کو اسلام آباد میں وفات پاگئے۔



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں