16.10.2026, 09:08pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
مضامین/تجزیات » ڈاکٹر نگہت نسیم
 

مجھے اس برس شجر ثمر بار بننا ہے ۔۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
01.01.2016, 01:10am , جمہ (GMT+1)

ڈاکٹر نگہت نسیم
آج کے دن کی مناسبت سے مجھے کالم لکھنے کا حکم محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کی طرف سے ملا تو دل خوشی سے بھر گیا ۔ کیونکہ وہ اسی وقت کچھ لکھنے کو کہتے ہیں جب انہیں پورا یقین ہوتا ہے کہ وہ لکھ سکتا ہے ۔ میں ان کے معیار تک کو نہیں پہنچ سکتی لیکن لکھ لینے  کی سعادت کو  ان کی گواہی کئی بار مل چکی ہے ۔ کہنے کو ایک برس یا 365 دن جیسے ایک طویل مدت کی طرح لگتا ہے ۔۔ لیکن گزرتا وقت جیسے ایک  پل کی طرح کسی کہانی جیسا ہو جاتا ہے ۔ میں پیچھے پلٹ کر دیکھتی ہوں تو آنکھوں میں پورا سال  جیسے ابھی بھی ٹھہرا ہوا ہے  ۔

اس بار میں نے سوچا کہ اس بات پر عمل کر لوں جب دوستوں سے بات ہو تو  سیاست ، مذہب اور  منصب پر بات نہ ہو ۔۔بس ایک دوسرے کا حال پوچھا جائے اور خوشیوں کی بات کی جائے۔ پر خوشی منانے کے لیئے جہاں خوبصورت یادیں ہوتی ہیں وہاں اچھے دوستوں کا ہونا بھی ضروری ہوتا ہے ۔ اور ان دونوں باتوں کے لیئے ہر انسان کا اپنا معیار ہوتا ہے کیونکہ اس کی اپنی یادیں اور ان کے حوالے ہوتے ہیں ۔ لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم سب کچھ بھول کر صرف ان باتوں کو یاد رکھتے ہیں جن سے ہمیں رنج و تکلیف پہنچی ہوتی ہے یا کسی سے تکلیف پہنچی ہوتی ہے ۔ آج میں نے یہ بھی سوچا ہے کہ میں اپنی تمام ایسی یادوں اور حوالوں کو اپنی طاقت بنا لوں گی ۔ سو آج  نئے سال کے موقع پر ان سب دوستوں کی شکر گزار ہوں  جن کی تلخ نوائی نے  مجھے ایسی مضبوطی عطا کی ہے کہ میں پہلے سے کہیں زیادہ  بہتر  ہو گئی ہوں ۔

نئے سال کی خوشی کے موقع پر  چلو کچھ دیر کے لیئے خود کو خود احتسابی کی بھٹی میں نہیں جھونکتے ۔۔ پر  جانے کتنے ہی لوگ ہونگے جو اس وقت بھی معیار کے غم میں مبتلا ہونگے ۔۔۔ اپنے وہم کی  کئی خود رو جھاڑیوں سے الجھ رہے ہونگے ۔ دراصل  ہمیں اسی بات پر دکھ زیادہ ہوتا ہے جب ہمارے ہاتھوں سے اختیار جاتا ہے ۔۔ اختیار کا جانا بے بسی پیدا کرتا ہے اور بے بسی مایوسی پھیلا دیتی ہے اور مایوسی سے بے یقینی پیدا ہوتی ہے اور اپنے ہی بنائے اعتبار اور یقین کے سارے بت ٹوٹ جاتے ہیں اور کبھی کبھی تو حالات اتنا بدحال کر دیتے ہیں کہ اپنے رب پر  یقین نہیں آتا کہ آخر یہ کیسا سامع ، صاحب بصارت اور دلنواز ہے جو ہمارے باطنی اور ظاہری حال سے واقف ہی نہیں …

سوچ رہی  ہوں پچھلے برس جانے کتنی بار  میرے اور خدا کے درمیان یہی بے یقینی کا عالم رہا ہوگا  ۔۔ مجھے خدا سے جانے  خدا سے کتنے گلے  رہے ہونگے ۔۔ کسی دن اپنی بے یقینی اس کے کرم و نوازش کے مقابلے میں بہت بڑی لگی ہو گی  .. میں نے بہت ہی خفگی سے اس کی طرف دیکھا ہو گا اور  آنسوؤں  سے بھری اپنی آنکھوں کو بے بسی سے بند کر لیا ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔ میری طرح جانے کتنے اور لوگوں نے ایسا  کیا ہوگا ۔۔ پر مجھے یقین ہے کہ کسی نے میری طرح  یہ ضرور سنا ہوگا  ۔۔ دنیا کی امتحان گاہ کا صرف ایک ہی پرچہ ہے ، اور وہ ہے “ یقین “ جو اسے  اپنے خد اپر  ہوتا ہے ۔ پھر یہی یقین اسے خود پر اعتماد و اعتبار عطا کرتا  ہے جو زندگی کے سارے مشکل پرچے حل کر دیتا ہے ۔ اسے یقین ہوتا ہے اس کے رب نے  جو کامیابی یا ناکامی اس کے لیئے  چنی ہے وہی  اس کے  حق میں افضل ترین تھی  ..

میرے عزیز دوستو !
اپنے رب پر یقین کی کمی خوش گمان نہیں رہنے دیتی اور انسان کا یہی سب سے بڑا خسارہ ہے ۔ ہمارا رب تو وہ ہے جو ہم سے ہماری ماں سے زیادہ پیار کرتا ہے ۔۔ جو حجت کے بغیر کوئی مصبیت نازل نہیں فرماتا ۔ جو تنبیہ کے بغیر کوئی سزا نہیں دیتا ۔۔۔۔۔۔۔ جو نیکی کو سوچ لینے ہی سے اجر دے دیتا ہے ۔۔۔۔۔ جو برائی کو جب تک کر نہ لیں ، اس کا حساب نہیں رکھتا ۔۔۔ ایسا جلد راضی ہونے والا رب ہمارا ہے ۔۔۔۔۔۔

 بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ  ہمارا رب  کسی مشکل میں ہماری راہنمائی  نہیں کرے گا  ۔۔ وہ کیسے بھلا ہماری  دعاوں کو رد کر سکے گا ۔۔ وہ بھلا کیسے  ہماری کوششوں میں برکت نہیں ڈالے  گا ۔۔۔ ہاں ایک بات ہے جو سمجھنی بہت ضروری ہے ۔۔ ہمارے  رب کو اس سے  ہمارا مانگنا بہت پسند ہے ۔۔ اس لیئے کبھی کبھی دینے میں دیر کر دیتا ہے پر دیتاضرور ہے  .. اور اگر جو اس سےمانگیں  اور وہ نہ دے تو وہ اس سے اچھی خوشی عطا کر دیتا ہے ۔۔

آیئے اپنے رب سے  خوش گمانی ، یقین اور بھروسے کے ساتھ دعا مانگتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اپنے دوستوں کے اخلاص پر شکر ادا کرتے ہیں ۔۔ سب کے لیئے امن و چین کی دعا کرتے ہیں ۔۔ ہر مشکل اور خوشی  میں ایک دوسرے کا ساتھ مانگتے ہیں ۔۔۔۔۔ شجر ثمربار ہوجاتے ہیں ۔۔۔۔۔ 

مجھے اس برس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

میں جانتی ہوں 
ایک دن 
میں مضبوط شجر ہو جاؤں گی 
جس کی 
مہربان شاخیں‌ سایہ دار ہوں گی 
جن پر خوشنما پھولوں کی بہار ہو گی 
جن کی مہک 
باد نسیم کی لے پر رقص کرے گی 
بے خودی کایہ رقص‌دیکھ کر 
ابر  خوشی سے اور برسا کرے گا
پھر ۔۔۔۔  
مجھ سےکئی اور پودے جنم لیں گے  
میرے ہم نشین 
سنو۔۔! 
میرے ساتھ ساتھ رہنا 
مجھے اس برس
 شجر ثمر بار بننا ہے 

ڈاکٹر نگہت نسیم 
آپ سب کو نیا سال بہت بہت مبارک ہو 

:دیگر مضامین
(25.12.2015) میرے خدا یہ ترے کرم کی نشانی ہے ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(29.11.2015) ہائے میری غمگسار ، خبر گیر ، دلدار ماں‌۔۔۔۔۔۔ از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم 
(15.11.2015) خوشبو ؤں کے دیس میں خون و بارود کی بارش ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(06.11.2015) گوگو گا گے گا ، اتنا بھاگے گا ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(25.10.2015) نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام اتحاد کی علامت ہیں۔ از۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(19.10.2015) بچے ، والدین اور اساتذہ ایک تکون ہیں ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(02.10.2015) رسول اور آل رسول پر گفتگو تلوار کی دھار پر چلنا ہے ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(30.09.2015) نفس کی سازش ۔۔۔اپنا محاسبہ نہیں کرنے دیتی ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم 
(25.09.2015) قوم میں کاہلی اور سستی کے معاشرے پر اثرات ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(14.09.2015) سوال یہ ہے کہ محبت کیا ہے ۔۔ ؟ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(06.09.2015) کیا شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینا مغرب کی زمیداری ہے۔ از۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
(04.09.2015) بچوں اور ماں باپ کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(28.08.2015)  ہماری نجات اجتماعی توبہ میں ہے ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(25.08.2015) محسن کش قوموں کے انجام سے لرز جاتی ہوں ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔دوسری قسط
(23.08.2015) محسن کش قوموں کے انجام سے لرز جاتی ہوں ۔۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔پہلی قسط
(11.08.2015) قصور کے بچوں کا کیا قصور ۔۔ ؟ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
(20.07.2015) محبت ، شکر اور شکریہ سکھاتی ہے،احباب کوعید الفطر مبارک۔از: ڈاکٹر نگہت نسیم 
(02.06.2015) نئی نسل کے مسائل ، ان کے اسباب اور ان کاحل ۔از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم 
(21.05.2015) خدا کے لئے  اپنے بچوں  کی مدد کیجئے ۔۔ ۔۔ از: ڈاکٹر نگہت نسیم
(20.05.2015) اسلامی تعلیمات میں‌ ذات پات اور قوم پرستی کاتصور۔از:‌ڈاکٹر نگہت نسیم 



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
شمس جیلانی  »
صفدر ھمٰدانی  »
ماہ پارہ صفدر  »
ڈاکٹر نگہت نسیم  »
زرقا مفتی  »
سیدہ زائرہ عابدی۰بجو  »
محمد احمد ترازی  »
محمد عظیم اعظم  »
عالم آرا  »
سیدہ رافیعہ گیلانی  »
شاہین اشرف علی  »
اظہرالحق نسیم  »
فرخندہ رضوی  »
ڈاکٹر فاخرہ نورین  »
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں