15.10.2026, 12:18pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

٭3 / جنوری 2005ء کو پاکستان کی بلند ترین عمارت ایم سی بی ٹاور کا افتتاح 
03.01.2016, 01:12am , اتوار (GMT+1)

وقار زیدی ۔ کراچی

پاکستان کی بلند ترین عمارت کا افتتاح
٭3 / جنوری 2005ء کو وزیراعظم شوکت عزیز نے کراچی کی آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پاکستان کی بلند ترین عمارت ایم سی بی ٹاور کا افتتاح کیا۔ ایم اسی بی ٹاور کی کل بلندی 116 میٹر ہے اور یہ 3 بیسمنٹ اور 29 منزلوں پر مشتمل ہے۔ ایم سی بی ٹاور کا پلاٹ ایریا2500 مربع گز ہے جبکہ اس کا کورڈ ایریا 21285 مربع میٹر ہے۔ایم سی بی ٹاور کی تعمیر کا آغاز 2000ء میں ہوا تھا اور اس کے آرکیٹیکٹ ارشد شاہد عبداللہ تھے۔ایم سی بی ٹاور کی تعمیر سے قبل پاکستان کی بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز حبیب بنک پلازہ کے پاس تھا جس کی تعمیر 1971ء میں مکمل ہوئی تھی۔ ------------------------------------------------------------
دنیا کا سب سے بڑا کرتہ
** 3جنوری 2008ء کو کراچی میں اپریل پاکستان کے اہتمام میں دنیا کے سب سے بڑے کرتے کی نمائش کا آغاز ہوا۔ اس کُرتے کی لمبائی 101فٹ اور چوڑائی 59فٹ 3انچ تھی جبکہ آستین کی طوالت 57فٹ تھی۔ اس کُرتے کو دیپک پروانی نے ڈیزائن کیا تھا اور اس کی سلائی کے لیے گل احمد فیبرکس نے 800گز کپڑا فراہم کیا تھا۔ 4فروری 2008ء کو گنیز بک نے اسے دنیا کا سب سے بڑا کرتا تسلیم کرنے کا اعلان کر 
دیا۔------------------------------------------------------------
شوکت علی ناشاد کی وفات
٭3 / جنوری 1981ء کو پاکستان کے معروف فلمی موسیقار شوکت علی ناشاد لاہور میں وفات پاگئے اور سمن آباد کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔شوکت علی ناشاد دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے فلمی کیریئر کا آغاز 1947ء میں بمبئی میں بننے والی فلم دلدار سے ہوا تھا۔ابتدا میں وہ شوکت دہلوی کے نام سے موسیقی ترتیب دیتے تھے۔ 1953ء میں نخشب جارچوی نے موسیقار نوشاد سے اختلافات کے باعث انہیں ناشاد کا فلمی نام دے کر ان سے اپنی فلم نغمہ کی موسیقی مرتب کروائی۔شوکت علی ناشاد نے ہندوستان کی 30 فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ 1963ء میں وہ پاکستان آگئے جہاں انہیں مزید 60 فلموں کی موسیقی ترتیب دینے کا موقع ملا۔ ان کی مشہور پاکستانی فلموں میں مے خانہ، جلوہ، ہم دونوں، تم ملے پیار ملا، سالگرہ، سزا ، افسانہ، چاند سورج، رم جھم، بندگی، بہارو پھول برسائو ،ساجن رنگ رنگیلا، زینت اور شکوہ کے نام سرفہرست ہیں۔مشہور موسیقار واجد علی ناشاد ان کے فرزندتھے۔------------------------------------------------


:دیگر مضامین
(02.01.2016) ڈاکٹر رضی الدین صدیقی 2 / جنوری 1908ء کو حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے 
(01.01.2016) فضل الٰہی چوہدری یکم جنوری 1904ء کو مرالہ تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں پیدا ہوئے 
(31.12.2015) کرنل (ر) غلام سرور  31  / دسمبر1928ء کو جہلم میں پیدا ہوئے
(30.12.2015) ٭30 /  دسمبر 1967ء کو پاکستان کی نامور گلوکارہ کوثر پروین وفات پاگئیں
(29.12.2015) ٭29 / دسمبر 1976ء پاکستان کے مشہور اسپن بائولر ثقلین مشتاق کی تاریخ پیدائش ہے
(28.12.2015) ٭28 / دسمبرکوخواجہ ناظم الدین نے واہ میں پاکستان آرڈی ننس فیکٹری کا افتتاح کیا
(27.12.2015) ٭27 / دسمبر 1797ء اردو کے عظیم شاعر مرزا اسد اللہ غالب کی تاریخ پیدائش ہے۔
(26.12.2015)  چھبیس دسمبر 2006ء کواردو اور پنجابی کے شاعر منیر نیازی لاہور میں وفات پاگئے 
(25.12.2015) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح 25 / دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے
(24.12.2015) قتیل شفائی  24 / دسمبر 1919ء کو ہری پور ہزارہ میں پیدا ہوئے
(23.12.2015) سید عطاء اللہ شاہ بخاری 23 / دسمبر 1892ء کو اپنی ننھیال پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے
(22.12.2015) ٭22 / دسمبر1952ء کو فیض کا شعری مجموعہ ’’دست صبا‘‘ منظر عام پر آیا
(21.12.2015) ٭ 21 / دسمبر 1982ء کو پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری وفات پاگئے۔
(20.12.2015)  سورن لتا 20 دسمبر 1924ء کو راولپنڈی کے ایک سکھ گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں
(19.12.2015) عالم اسلام کے عظیم فلسفی امام غزالی کی تاریخ وفات 19 / دسمبر 1111ء   ہے۔
(18.12.2015) علامہ رشید ترابی 18 / دسمبر 1973ء کو کراچی میں وفات پاگئے 
(17.12.2015) سترہ / دسمبر 2002ء کو ڈاکٹر محمد حمید اللہ فلوریڈا امریکا میں وفات پاگئے
(16.12.2015) سولہ دسمبر1971 سقوط ڈھاکا کا خونچکاں اور دل گرفتہ دن ہے
(15.12.2015)  مفسر قرآن علامہ امین احسن اصلاحی 15 / دسمبر 1997ء کو لاہور میں وفات پاگئے۔
(14.12.2015) سسٹر برنیس وارگس 14 / دسمبر 2005ء کو  کراچی میں وفات پاگئیں۔



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں