16.10.2026, 06:16pm , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
عالمی اخبار ادبیات
 

ہم کو دینی ہے امن و اماں کی اذاں از عزیز بلگامی
05.01.2016, 06:41am , منگل (GMT+1)

عزیز بلگامی

چاہے جیسی بھی ہو شورشِ ایں و آں
ہم کو دینی ہے امن و اماں کی اذاں
داؤ پر لگ گیے ذہن و دل، جسم و جاں ۔۔۔ امن کی فاختہ کھو گئی ہے کہاں
غم کا سینوں پہ ہے ایک کوہِ گراں ۔۔۔ کھو چکی ہے متاعِ سکونِ جہاں
بم دھماکوں کی ہر گونج کے درمیاں
ہم کو دینی ہے امن و اماں کی اذاں
شر پسندی کا چھایا ہوا ہے فسوں ۔۔۔ کیا لکھوں ، کیا پڑھوں، کیاسنوں ، کیا کہوں
سب کے پیشِ نظر بس ہے دُنیائے دوں ۔۔۔ شہر کو میرے حاصل نہیں ہے سکوں
اب تو آگے بڑھے امن کا کارواں
ہم کو دینی ہے امن و اماں کی اذاں
جس کی تحویل میں تھی کتابِ مبیں ۔۔۔ وہ ہدایت سے بیزار ہے بالیقیں
کیسے مامو ن ہو پائے گی یہ زمیں ۔۔۔ نفس کے بت کدے میں جھکی ہے جبیں
مردِ مومن ملے گا مجھے اب کہاں
ہم کو دینی ہے امن و اماں کی اذاں
آشتی کے فلک پر شفق لائے ہیں ۔۔۔ ہم کتابِ سکوں کا ورق لائے ہیں
ہم تو انسانیت کا سبق لائے ہیں ۔۔۔ ’’صلحِ خیراً‘‘کا پیغامِ حق لائے ہیں
دینِ فطرت کا پیغام لے کر یہاں
ہم کو دینی ہے امن و اماں کی اذاں
’’السَّلٰمَ‘‘ میں جس وقت تقدیم ہو ۔۔۔ حکمِ رب ہے یہی، اِس کی تعظیم ہو
کوئی ضد ہو،نہ ہوبرہمی ہی کوئی ۔۔۔ صلح کی جو ہو تجویز ،تسلیم ہو
ذہن و دل پر فقط امن ہو حکمراں
ہم کو دینی ہے امن و اماں کی اذاں
رب تعالےٰ کے گھر کا یہ اِنعام ہے ۔۔۔ امن کا دوسرا نام اِسلام ہے
اور اگر ’’جَنَحُوْ لِسِّلْمِ جَنَہَا لَہَا‘‘ ۔۔۔ یہ ’’تَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہ‘‘ کا پیغام ہے
(قرآن میں سورۂ الانفال کی اکسٹھویں آیت میں ہے:’’ وَاِنْ جَنَحُوْ لِسِّلْمِ جَنَہَا لَہَاوتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہ‘‘۔۔۔ اور اگر (دشمن) صلح و سلامتی کی طرف آمادہ ہیں تو تم بھی اِس پر آمادہ ہو جاؤاور اللہ پر توکل کرو۔۔۔‘‘)
دینِ حق میں یقیناًملے کی اماں
ہم کو دینی ہے امن و اماں کی اذاں
طاعتِ مصطفےٰ کی سعادت ملی ۔۔۔ اور حدیبیہ کی ہم کو حکمت ملی
کیا یہ کافی نہیں مومنوں کے لیے ۔۔۔ ’’حَسْبَکَ اللّٰہ‘‘کی جب بشارت ملی
گو کہ ہم تو نہیں کوئی معجز بیاں
ہم کو دینی ہے امن و اماں کی اذاں


    
 


:دیگر مضامین
(04.01.2016) پوٹھوہار آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ایک یادگار نعتیہ مشاعرہ
(02.01.2016) لے کے آئے سالِ نو مہرو محبت کا پیام از احمد علی برقی
(01.01.2016) نئے برس کا پہلا لمحہ از ڈاکٹر نگہت نسیم
(01.01.2016) مرنے کو ہے تیار رواں سال کا سورج... از... صفدر ھمدانی
(30.12.2015) برقی سفر حیات کا دُشوار ہی رہا از احمد علی برقی
(28.12.2015) چاہتیں ہیں فقط فسانوں میں .....از..... زرقا مفتی
(27.12.2015) بے نظیر کے لئے ایک آنسو از راحت نسیم ملک
(26.12.2015) دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی دسمبر کے رات دن ۔از؛ ثنا اللہ خان احسان 
(26.12.2015) اے قائد ہم شرمندہ ہیں از صفدر ھمدانی
(24.12.2015) محمد مصطفی ص محبوب داور..... سرور عالم
(23.12.2015) جن و انسان و ملک کو ہے بھروسا تیرا از حسن رضا بریلوی
(22.12.2015) جبیں کو دولت سجدہ در یقیں سے ملی از عزیز بلگامی
(21.12.2015) خوشا ہر گوشۂ سیرت منّور ہے محمدؐ کا از ڈاکٹر محمد شرف الدین ساحل
(20.12.2015) نور ہی نور ہے رحمت کی گھٹا چھائی ہے از محمد اعظم عظیم اعظم
(19.12.2015) رحمت کا در کھلا ہے از ڈاکٹر نگہت نسیم
(18.12.2015) ‎یہ قیل و قال و این و آں، یہ زمزمہ فضول ہے از ذوالفقار نقوی
(17.12.2015) جب قلم سے کچھ بدستِ کبریا لکھا گیا  از طالب حسین کوثری
(16.12.2015) بچوں پہ درد ناک جو گزرا ہے سانحہ ۔ از۔ فرخندہ رضوی
(16.12.2015) خوں میں ہیں ڈبوئے میرے آنگن کے ستارے۔ صفدر ھمدانی
(15.12.2015) فضا ہوئی ہے بڑی خوشگوار کیا کہنا از ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں