14.10.2026, 08:03pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

برطانیہ میں پہلی بار ایک خاتون کو 'بایونک آنکھ ' لگا دی گئی
08.01.2016, 01:02am , جمہ (GMT+1)


ریان لویس برطانیہ کی پہلی خاتون ہیں جنھیں دنیا کی جدید 'بایونک آنکھ' لگائی گئی ہے۔

ایک عشرے سے زیادہ جزوی طور پر بصارت سے محروم ریان لویس بایونک یا مشینی آنکھ کی مدد سے روشنی کی کرنیں دیکھنے کے قابل ہو گئی ہیں۔

49 سالہ ریان لویس کو 'آکسفورڈ جان ریڈ کلف اسپتال' میں جاری ایک تحقیق کے حصے کے طور پر مصنوعی آنکھ لگائی گئی ہے ۔

یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے مطابق چھ گھنٹے طویل آپریشن کے دوران آکسفورڈ آئی اسپتال کی سرجیکل ٹیم نے انتہائی احتیاط سے لویس کی داہنی آنکھ کے ریٹینا کی پشت پر ایک الیکٹرونک چپ نصب کی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں ان کا دماغ برقی سگنلز کو زیادہ سے زیادہ قبول کرنے لگے گا اور روشنی کی کرنوں سے بامعنی اشکال اور تصاویر بنانے کے قابل ہو جائے گا۔

تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر سیاہ اور سفید ہو سکتی ہیں اور دھندلی بھی ہو سکتی ہیں لیکن اس کے باوجود جدید مشینی آنکھ بصارت سے محروم مریضوں کی زندگی کو پوری طرح سے تبدیل کرنے کے قابل ہے۔

لویس جب پانچ سال کی تھیں تو ان میں 'ریٹنائٹس پگمنٹوسا' نامی آنکھوں کی ایک موروثی بیماری کی تشخیص ہوئی جو ریٹینا میں 'فوٹو ریسیپٹرز' نامی روشنی کےخلیات میں بتدریج کمی کا سبب بنتی ہے اور آگے چل کر اندھے پن میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

کارڈف کی رہائشی لویس جو دو بچوں کی ماں ہیں پچھلے 16 سالوں سے اپنی دائیں آنکھ سے مکمل طور پر نابینا ہیں جبکہ چھ سال سے وہ اپنی بائیں آنکھ سے بھی بہت کم دیکھ پاتی تھیں۔

یہ 'بایونک آئی  1,500 روشنی کے سینسرز کے ساتھ ایک 3 ملی میٹر کی الیکٹرانک چپ ہے جو عصبی خلیات کو برقی سگنلز بھیجتی ہے۔ یہ چپ کان کے پیچھے ایک چھوٹے کمپیوٹر یا ڈیوائس سے منسلک ہے، اسے جلد پر میگنیٹک کوئل یا مقناطیسی گولے کے ذریعے توانائی ملتی ہے اور یہ دیکھنے میں ایک سماعت کا آلہ معلوم ہوتی ہے۔

 آپریشن کے بعد ٹیسٹ کے دوران ڈاکٹروں نے لیوس کو ایک گتے پر گھڑی کا وقت دیکھنے کے لیے کہا تھا اور لویس نے درست طریقے سے گھڑی پر وقت پڑھ کر بتایا ہے۔

لویس نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں نے مجھے بتایا کہ وہ آلے کا سوئچ آن کرنے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ میں اپنی آنکھ میں کوئی چمک محسوس نا کروں لیکن اچانک چند لمحوں میں میری آنکھ روشنی کی کرنوں سے روشن ہو گئی یہ روشنی کی چمک میں نے پچھلے سولہ سالوں سے نہیں دیکھی تھی۔

لویس نے کہا کہ بینائی سے محروم ہونے کی وجہ سے  وہ اپنا اعتماد کھو چکی تھیں کیونکہ بصارت کی محرومی کے ساتھ آپ کہیں آنے جانے کے قابل نہیں رہتے ہیں اور روزمرہ کے کاموں مثلاً خریداری نہیں کر سکتے ہیں یا پھر یہ بھی نہیں جانتے ہیں کہ آپ کیسے لگ رہے ہیں ۔

 آنکھوں کی موروثی بیماریوں کے علاج کے لیے 2012 میں پہلی بار 'بایونک آنکھ' کا تجربہ کیا گیا تھا۔

:دیگر مضامین
(06.01.2016) نیند کی گولیوں کا مسلسل استعمال ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے،نئی تحقیق 
(30.12.2015) شہد ایک علاج بھی ہے اور غذا بھی ۔۔۔از۔۔۔۔ رافیعہ گیلانی
(29.12.2015) لاہورہائیکورٹ کی طرف سےبھی کرکٹر محمد عامر کو کلین چِٹ مل گئی
(27.12.2015) کم نیند لینے سے بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے۔ ماہرین
(22.12.2015) ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ مچھلی کھانا بھی یاداشت بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے
(20.12.2015) نئی طبی تحقیق . ناشپاتی وزن گھٹانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
(18.12.2015) معروف اداکاراور ڈرامہ نگارکمال احمد رضوی انتقال کرگئے
(17.12.2015) ماہرین کے مطابق ایڈز پر قابو پانے میں قابل ذکر کامیابی ہوئی ہے
(15.12.2015)  چند گھریلو نسخے اور گورا رنگ ،از۔ رافیعہ گیلانی
(12.12.2015) نئی تحقیق میں کافی کے استعمال سے شوگر کی بیماری لاحق ہونے کا کم خطرہ
(10.12.2015) ممبئی ہائیکورٹ نے سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں تمام الزامات سے بری کردیا
(09.12.2015) مونگ پھلی کوغریب کا بادام بھی کہا جاتا ہے
(06.12.2015) امریکی سائنس دانوں کا دعویٰ کہ انہوں نے لمبی عمر کے لیے دوا دریافت کرلی ہے
(05.12.2015) مارک زکربرگ کا بیٹی کی ولادت پر دولت کا بڑا حصہ عطیہ کرنے کا اعلان
(03.12.2015) ورزش سے انسانی ’ڈی این اے‘ میں تبدیلی ممکن: تحقیق
(01.12.2015) خشک میوہ جات قدرت کی جانب سے سردیوں کا انمول تحفہ ہیں
(26.11.2015) خشک میوہ جا ت کا استعما ل عمر میں اضا فے کا با عث بنتا ہے
(25.11.2015) اسمارٹ فونز میں 'سلیپ موڈ 'ہونا چاہیئے . ایک نئی تحقیق : ماہرین
(21.11.2015) بار بی کیو گوشت کھانے سے گردے کے کینسر کا خطرہ : نئی تحقیق
(18.11.2015) سردی کی موسمی بیماریوں سے بچاؤ کے لیئے چند احتیاطی تدابیر



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں