15.10.2026, 11:42pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

٭29 جنوری نوبیل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کی تاریخ پیدائش ہے
29.01.2016, 03:01am , جمہ (GMT+1)

وقار زیدی ۔ کراچی

ڈاکٹر عبدالسلام کی پیدائش

٭29 جنوری 1926ء پاکستان کے نوبیل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کی تاریخ پیدائش ہے۔
ڈاکٹر عبدالسلام موضع سنتوک داس ضلع ساہیوال میں پیدا ہوئے تھے۔ جھنگ سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہورسے ایم ایس سی کیا۔ ایم ایس سی میں اول آنے پر انہیں کیمبرج یونیورسٹی نے اعلیٰ تعلیم نے اسکالر شپ مل گیا چنانچہ 1946ء میں وہ کیمبرج چلے گئے جہاں سے انہوں نے نظری طبعیات میں پی ایچ ڈی کیا۔ 1951ء میں وہ وطن واپس آئے اور پہلے گورنمنٹ کالج لاہور اور پھر پنجاب یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض انجام دینے لگے۔ 1954ء میں وہ دوبارہ انگلستان چلے گئے وہاں بھی وہ تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔ 1964ء میں ڈاکٹر صاحب نے اٹلی کے شہر ٹریسٹ میں انٹرنیشنل سینٹر برائے نظری طبعیات کی بنیاد ڈالی۔ 1979ء میں انہیں طبعیات کا نوبیل انعام عطا کیا گیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔ حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، ستارۂ امتیاز اور نشان امتیاز کے اعزازات عطا کئے تھے۔ انہیں دنیا کی 36یونیورسٹیوں نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں عطا کی تھیں اس کے علاوہ انہیں 22ممالک نے اپنے اعلیٰ اعزازات سے نوازا تھا، جن میں اردن کا نشان استقلال، وینزویلا کا نشان اندرے بیلو ، اٹلی کا نشان میرٹ ، ہاپکنز پرائز، ایڈمز پرائز، میکسویل میڈل ، ایٹم پرائز برائے امن، گتھیری میڈل، آئن اسٹائن میڈل اور لومن سوف میڈل سرفہرست ہیں۔
ڈاکٹر عبدالسلام نے نظری طبعیات اور تیسری دنیا کی تعلیمی اور سائنسی مسائل کے حوالے سے 300 سے  زیادہ مقالات تحریر کئے جن میں سے چند کتابی مجموعوں کی صورت میں بھی شائع ہوچکے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالسلام نے 21 نومبر 1996ء کو لندن میں وفات پائی وہ ربوہ میں آسودۂ خاک ہیں
 ----------------------------------------------------------------------------------------------------

پاکستان رائٹرز گلڈ کا قیام عمل میں آیا


٭29 جنوری 1959ء کو کراچی کے کے جی اے ہال میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے 212 ادیبوں کا ایک کنونشن شروع ہوا جو تین دن تک جاری رہا اس کنونشن میں پاکستان کے ادیبوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک انجمن کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا نام پاکستان رائٹرز گلڈ رکھا گیا۔
پاکستان رائٹرز گلڈ کے پہلے اجلاس کی صدارت بنگالی زبان کے معروف شاعر کوی جسیم الدین نے کی جب کہ اس میں خطبہ استقبالیہ پیش کرنے کا اعزاز اردو کے مشہور ادیب شاہد احمد دہلوی کے حصے میں آیا کنونشن کی افتتاحی تقریر مرزا محمد سعید نے کی۔
کنونشن کے آخری اجلاس کی جو 31 جنوری 1959 ء کو منعقد ہوا۔ صدارت مولوی عبدالحق نے کی اس اجلاس میں صدر مملکت جنرل ایوب خان نے ایک عام مہمان کی طرح شرکت کی۔ اس اجلاس میں رائٹرز گلڈ کا منشور پڑھنے کا اعزاز ابن الحسن کے حصے میں آیا جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔
پاکستان رائٹرز گلڈ پاکستان کے ادیبوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم ہوئی تھی چنانچہ اس کی بڑی پزیرائی ہوئی پاکستان کے طول و عرض کے قریباً سبھی معتبر ادیب اور شاعر اس ادارے کے رکن بنے۔ رائٹرز گلڈ کے زیر اہتمام متعدد ادبی انعامات کا آغاز بھی ہوا جو ملک کے سب سے بڑے اور سب سے اہم ادبی انعام قرار پائے۔
لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس تنظیم کی فعالیت کم ہوتی چلی گئی‘ ان دنوں یہ ادارہ برائے نام ہی زندہ ہے۔
-----------------------------------------------------------------------------------------------------

مقصود احمد کے 99 رنز اورمیران بخش کا منفرد اعزاز

٭یہ 29 جنوری 1955ء کا واقعہ ہے۔لاہور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ جاری تھا۔ ایسے میں جب پاکستان کے کھلاڑی مقصود احمد کا انفرادی اسکور 99 رنز پر پہنچا تو انہیں گپتے کی گیند پر تھمانے نے اسٹمپڈ کردیا۔ مقصود احمد کے آئوٹ ہونے کی خبر سن کر نواب شاہ میں ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔جبکہ ملک کے کئی حصوں سے کئی افراد کے بے ہوش ہونے کی خبریں بھی موصول ہوئیں۔
مقصود احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 99 رنز کے اسکور پر آئوٹ ہونے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی تھے۔وہ اس کے بعد بھی کبھی سنچری اسکور نہیں کرسکے۔ وہ دنیا کے ان 9 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کا ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور 99 رنز ہے۔ ان کھلاڑیوں میں پاکستان کے عاصم کمال بھی شامل ہیں۔
اسی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم میں ایک نیا کھلاڑی میران بخش بھی شامل تھا۔ جس کی عمراس ٹیسٹ میچ کے آغاز کے وقت 47 سال 284 دن تھی یوں میران بخش کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے پاکستان میں سب سے زیادہ عمر میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔اس پہلے ٹیسٹ میں میران بخش نے 86 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں اور ایک رن بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

:دیگر مضامین
(28.01.2016) ٭28 جنوری 2010ء کونامور شاعرعبدالعزیز خالد لاہور میں وفات پاگئے
(27.01.2016) ٭27 جنوری کو پاکستان میں تجریدی مصوری کے بانی شاکر علی انتقال کرگئے۔
(26.01.2016)  ریڈیو پاکستان کی سابقہ ڈپٹی کنٹرولر نسرین انجم بھٹی انتقال کر گئیں
(26.01.2016) ٭26 جنوری 2006ء کو خان عبدالولی خان  پشاور میں انتقال کرگئے۔
(25.01.2016) ٭25 جنوری 1985ء کو آکلینڈ کے مقام پروسیم اکرم کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز ہوا
(24.01.2016) ٭ 24 جنوری 2010ء کو  ارشاد احمد حقانی لاہور میں وفات پاگئے۔
(23.01.2016) ٭23 جنوری 1963ء کو محمد علی بوگرا ڈھاکا میں وفات پاگئے۔
(22.01.2016) ٭  22 جنوری اردو کے نامور انشا پرداز محمد حسین آزاد کی وفات ہے
(21.01.2016) ٭21 جنوری۔ اردو کے ممتاز مزاح گو شاعر دلاور فگار کراچی میں وفات پاگئے۔
(20.01.2016) غلام اسحاق خان20 جنوری 1915ء کو اسماعیل خیل بنوں میں پیدا ہوئے تھے۔
(19.01.2016) ٭19 جنوری 1997ء کوپاکستان کے نامور فلمی اداکار لالہ سدھیر لاہور میں وفات پاگئے۔
(18.01.2016) منٹو نے 18 جنوری 1955ء کو جگر کی بیماری میں لاہور میں  وفات پائی
(17.01.2016) ٭17 جنوری 1942ء دنیا کے عظیم باکسر محمد علی کی تاریخ پیدائش ہے۔
(16.01.2016) ٭16 جنوری  کو ہاکی کے نامور کھلاڑی علی اقتدار شاہ دارا وفات پاگئے
(15.01.2016) ٭15 جنوری 1971ء کو قائد اعظم کے مزار کی تعمیر پایۂ تکمیل کو پہنچ گئی
(14.01.2016) ٭14 جنوری قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی تاریخ پیدائش ہے۔
(13.01.2016) ٭13 جنوری ٹیسٹ کرکٹر اور وکٹ کیپر کامران اکمل کی تاریخ پیدائش ہے
(12.01.2016)  نامور شاعر احمد فراز 12 جنوری 1931ء کو نوشہرہ میں پیدا ہوئے 
(11.01.2016) ابن انشا کا انتقال 11 جنوری 1978ء کو لندن کے ایک اسپتال میں ہوا
(10.01.2016) پاک بھارت جنگ کے بعد 10 جنوری 1966ء کو’’معاہدہ تاشقند‘‘ پر دستخط ہوئے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں